
09/18/2025
ٹیکنیکل ایجوکیشن کے نتائج، بہاولپور کا نام روشن !!
بہاولپو کی طالبات کااعزاز ۔۔
پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکشن لاھور کے سالانہ امتحان 2025 کے رزلٹ میں صوبہ بھر میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین بھاولپور کی دو نمایاں پوزیشن آگئیں، بورڈ میں مجموعی طور پر شعبہ آرکیٹیکچر (DAE) پہلے نمبر پر رہا۔
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی براے خواتین بھاولپور کی برتری (DAE) آرکیٹیکچر کی طالبہ آمنہ خان نے پنجاب پھر میں 96 فیصد نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ طالبہ صبا اقبال نے94 فیصد نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جو یَقِیناً بہاولپور کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔
ٹیکنیکل ایجوکشن اینڈ ووکشنل ٹرینگ اتھارٹی (ٹیوٹا ) کے زیر اہتمام کل 383 ٹیکنیکل اینڈ ووکشنل ادارے تعلیمی خدمات انجام ہے رہے ہیں۔
جن میں 41 ٹیکنالوجیز میں تعلیم دی جا رہی ہے ۔ ان میں 31 بوائز کالجز جبکہ 10 گرلز کالجز ہیں ۔ شعبہ (DAE ) مختلف مضامین میں 48 ٹیکنالوجیز میں فنی تعلیم دی جا رہی ہے جس سے پنجاب بھر کے ہزاروں طالبہ و طالبات بھرپور استعفادہ حاصل کر رہے ہیں ۔