Sano white

Permanently closed.
ایک بھائی نے کرکے اپنے متعلق بتایا کہ انکو بچپن میں گود دےدیا گیا تھا۔ اور ایک بار انکا حقیقی بھائی ملنے بھی آیا تھا۔ تف...
08/12/2026

ایک بھائی نے کرکے اپنے متعلق بتایا کہ انکو بچپن میں گود دےدیا گیا تھا۔ اور ایک بار انکا حقیقی بھائی ملنے بھی آیا تھا۔ تفصیل کچھ اس طرح سے بیان کیا:
میں نے جب ہوش سنبھالا تو مجھے بتایا گیا کہ میں 6سے 8 مہینےکا تھا۔ نام شاید امجد تھا۔ مجھے گود دےدیا گیا تھا۔
جب سے مجھے اس بات کا پتہ چلا ہے اسکے بعد سے مجھے بےچینی رہتی ہے کہ میرے اپنے کون ہونگے کسیے ہونگے۔
اور مجھے یاد ہے ایک بار کوئی آیا تھا خود کو میرا بھائی بتا رہا تھا اور نام آصف بتایا اور اورنگی 1نمبر پر مبین آٹوز کے نام سے دوکان ہے محلے میں کسی سے کہا تھا کہ لے آنا پھر وہ کبھی نہیں آئے۔
میں چاہتا ہوں اپنے حقیقی رشتوں کو ایک بار ضرور دیکھ لوں۔
مجھے مجھے پیاروں سے ملائیں۔
اورنگی ٹاؤن کراچی کے دوست خاص طور پر مدد کریں۔مبین آٹوز والا جہاں بھی شفٹ ہوا ہو ان تک ہماری فریاد پہنچائیں۔ آصف انکے بھائی کا نام تھا۔
زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829

11 aug 2026
Copy from wall

یہ اسپیشل بچہ ہے۔ آج سے تقریبا 20 سال قبل اپنے گھر سے بچھڑا ہوا ہے۔ ایک بھائی نے رابطہ کرکے بتایا کہ:"اسلام و علیکم پیار...
08/12/2026

یہ اسپیشل بچہ ہے۔
آج سے تقریبا 20 سال قبل اپنے گھر سے بچھڑا ہوا ہے۔ ایک بھائی نے رابطہ کرکے بتایا کہ:
"اسلام و علیکم پیارے بھائ امید ہے آپ خیریت سے ہو گے!
یہ شخص تقریبا بیس سال قبل فیصل گجر کوچ میں بیٹھ کر آیا حسن ابدال اترا یہ بول نہیں سکتا سن سکتا ہے۔
ابھی ادھر ایک دو بندوں کے ہاں رہتا ہے اس کو میں نے کہا تماری تصویر لگاؤں تمہیں گھر والے مل جائے کہتا ہے ہاں۔
یہ ممکن ہے لاہور گجرانوالہ گجرات جو روٹ بنتا ہے لاہور سے مانسہرہ تک اس جگہ کا ہو گا ممکن ہے اس کے گھر والے بھی اسکی تلاش میں ہو پلیز پلیز اب اسکی پوسٹ لگا دیں جزاک اللہ"
اس جوان کی پرانی تصویر موجود نہیں ہے۔ چند سال قبل اور حالیہ تصویر موجود ہے۔
تمام دوست اس پوسٹ کو خوب زیادہ شئیر کریں۔ کیا پتہ آپکے ایک شئیر کرنے سے اسکو اپنا گھر مل جائے اور یہ اللہ والا دن رات آپکو دعائیں دے۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
+923162529829

12 Aug 2026
Copy

موبائل فون کی دوستی کا بھیانک انجام!ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑک...
08/12/2026

موبائل فون کی دوستی کا بھیانک انجام!

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد چھری کے وار کرکے قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی ایک شادی شدہ شخص سے موبائل فون پر دوستی ہوئی تھی جو کئی ماہ سے جاری تھی۔ متاثرہ لڑکی ایک گھر میں ملازمت کرتی تھی۔ گھر کے مالکان کی غیر موجودگی میں مبینہ طور پر اس شخص کو گھر بلایا گیا، جہاں ملزم نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے خاموش رکھنے کے لیے چھری سے حملہ کردیا۔

زخمی لڑکی کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے متاثرہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ والدین کے لیے ایک بار پھر اہم سوال چھوڑتا ہے کہ بچوں کی آن لائن اور موبائل فون پر بننے والی دوستیوں پر نظر رکھنا کس قدر ضروری ہے۔

نوٹ: خبر میں بیان کردہ الزامات پولیس کے مؤقف پر مبنی ہیں، حتمی فیصلہ عدالت کرے گی۔

دن سے مسلسل پوسٹ دیکھ رہی تھی۔ آج اس ماں کا انٹرویو دیکھ کے آنکھوں سے آنسو نہیں رک رہے۔سنگل مدر تھی۔ بیٹی کو خالہ کے پاس...
08/12/2026

دن سے مسلسل پوسٹ دیکھ رہی تھی۔ آج اس ماں کا انٹرویو دیکھ کے آنکھوں سے آنسو نہیں رک رہے۔
سنگل مدر تھی۔ بیٹی کو خالہ کے پاس چھوڑ کے جاب کرتی تھی۔ بقول خالہ کے ان کا رشتے دار جو کہ سترہ اٹھارہ سال کا تھا ایزل کو اکثر چیز دلانے باہر لے جایا کرتا تھا۔ وہ اس دن لے کے گیا اور پچیس منٹ کے بعد واپس لایا۔ خالہ سمجھی کہ شاید بچی سو رہی ہے، لیکن بچی بے ہوش تھی۔ پھر ماں کے آنے کے بعد بچی کی وہی حالت تھی۔ کیونکہ بچی چھوٹی تھی تو اپنا درد سمجھا نہیں پا رہی تھی ۔ اس نے اسی حالت میں الٹی کی لکھ تو ماں نیچے کلینک لے گئی اور ڈاکٹر ORS کے دے دیا۔ نے پھر جب ماں خود سونے لگی تو بیٹی کا پیمپر چینج کرتے وقت دیکھا نچلا حصہ پھٹا ہوا تھا۔ وہ فوراً سر سید بھاگی۔ وہاں ڈاکٹر نے کہا کہ بچی کی بارٹ بیٹ بے پر CPR سانس نہیں ہے۔ ماں کا دیا ہے، آپ آکسیجن لگائیں۔ کہنا کہ میں نے کہا کہ میں نے پر انہوں نے کہا کہ آپ جناحجائیں۔
رکشے میں ماں جناح جا رہی تھی کہ راستے میں بچی نے اپنی آخری سانسیں لیں اور مما کہہ کے اس دنیا سے رخصت ہو گئی۔
ایسی درندوں کو ایسی عبرتناک اور سخت سزا ملنی چاہیے کہ دوبارہ کوئی شخص کسی معصوم بچے کی طرف
بری نظر سے دیکھنے سے پہلے بھی سو بار سوچے۔

اس نے اپنے پیار کے لیے 54 سال انتظار کیا — صرف یہ جاننے کے لیے کہ اس کی زندگی آگے بڑھ چکی ہے۔ 💔نوعمری میں، یوجی کو اپنے ...
08/12/2026

اس نے اپنے پیار کے لیے 54 سال انتظار کیا — صرف یہ جاننے کے لیے کہ اس کی زندگی آگے بڑھ چکی ہے۔ 💔

نوعمری میں، یوجی کو اپنے گاؤں کے محبوب سے پیار ہو گیا۔ لیکن سیاسی ہلچل نے انہیں جدا کر دیا، اور اسے یہ جاننے کا کوئی طریقہ نہیں تھا کہ آیا وہ اب بھی زندہ ہے۔ 😢

اس نے وعدہ کیا: وہ کبھی دوبارہ شادی نہیں کرے گی۔

اور اس نے اسے نبھایا...

اگلے 54 سالوں تک، وہ ان کے گاؤں میں رہی، اس کے بوڑھے والدین کی دیکھ بھال کرتی رہی اور اس امید پر قائم رہی کہ ایک دن وہ واپس آئے گا۔

جیسے جیسے دہائیاں گزرتی گئیں، اس کے سیاہ بال سفید ہو گئے، لیکن اس نے انتظار کرنا کبھی نہیں چھوڑا۔ 🥹

دریں اثنا، یہ مانتے ہوئے کہ اس کا پرانا خاندان اور گاؤں ختم ہو گیا ہے، اس کے شوہر نے بالآخر ایک اور زندگی بنا لی۔ اس نے دوبارہ شادی کی، بچوں کی پرورش کی، اور دادا بن گیا۔ 😲🥹

دہائیوں بعد، یوجی نے اسے تلاش کرنے میں مدد کے لیے چین کے CCTV پروگرام Waiting for Me سے رجوع کیا۔ تلاش آخر کار کامیاب ہوئی۔

جب دروازے کھلے اور اس نے اسے وہاں کھڑا دیکھا، تو وہ آنسوؤں میں ٹوٹ گئی اور اس کی بانہوں میں سہارا دیا گیا۔ 🥹😢

یہ ایک ایسا ملاپ تھا جو محبت سے بھرا ہوا تھا — لیکن ایک ناقابل برداشت احساس بھی: نصف صدی سے زیادہ کے بعد، انہوں نے ایک دوسرے کو دوبارہ پایا تھا، صرف یہ دریافت کرنے کے لیے کہ زندگی ان سے کتنی گزر چکی ہے۔

شاید سب سے افسوسناک حصہ یہ ہے کہ اس نے آخر کار اس شخص کو پا لیا جس کا اس نے 54 سال انتظار کیا تھا — لیکن وہ زندگی نہیں جس کے واپس آنے کا وہ انتظار کر رہی تھی۔ 🥹

ان کا ملاپ اس بات کا ثبوت تھا کہ محبت جدائی سے بچ سکتی ہے، لیکن یہ ایک دل دہلا دینے والی یاد دہانی بھی ہے کہ وقت ہم سے وہ چیزیں چھین لیتا ہے جو صرف محبت واپس نہیں لا سکتی۔ 💔

آخر میں ایک سوال آپ سے:

54 سال تک کسی کا انتظار کرنا، اپنے بال سفید کر لینا، اپنی پوری جوانی کسی ایک وعدے پر قربان کر دینا... کیا یہ پاگل پن ہے یا سچی محبت؟

اگر آپ کسی سے سچی محبت کرتے ہیں اور وہ کبھی واپس نہ آئے... تو کیا آپ بھی ساری زندگی اسی کے نام کر دیں گے؟

ملتان کے دوست اس پوسٹ کو جتنا ہو سکتا ہے شیئر کرو یہ علی ہے، جو 2003 میں تقریباً 2 سال کی عمر میں اپنی والدہ کے ہمراہ مل...
08/11/2026

ملتان کے دوست اس پوسٹ کو جتنا ہو سکتا ہے شیئر کرو

یہ علی ہے، جو 2003 میں تقریباً 2 سال کی عمر میں اپنی والدہ کے ہمراہ ملتان سے ٹرین کے ذریعے کراچی آیا تھا۔ سفر کے دوران راستہ بھٹک جانے کے باعث علی اور اس کی والدہ اپنے گھر والوں سے بچھڑ گئے
علی کی والدہ بول اور سن نہیں سکتی تھیں۔ کراچی میں ایک ہمدرد شہری نے انہیں دیکھا اور ایدھی سینٹر کراچی پہنچا دیا۔ علی اور اس کی والدہ نے اپنی زندگی کے کئی سال ایدھی سینٹر میں گزارے۔
بدقسمتی سے پچھلے سال اگست 2025 میں علی کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔
آج علی 25 سال کا ہے اور اس وقت کریم آباد، کراچی میں رہائش پذیر ہے۔ علی اپنے گھر والوں سے ملنے کا خواہش مند ہے اور اپنے خاندان کی تلاش میں ہے۔
اگر آپ علی کو پہچانتے ہیں یا اس کے خاندان کے بارے میں کوئی معلومات رکھتے ہیں تو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی میرا پیارا ٹیم سے 03090000015 پر رابطہ کریں۔
شاید آپ کی ایک چھوٹی سی معلومات علی کو اس کے اپنوں تک پہنچا دے۔

ہم تو سمجھتے تھے کہ یہ کنجر اور میراثی لوگ ہیں ، لاہور کے علاقہ نوناریاں کے لوگ سلطان راہی کو"جنتی" کیوں کہتے ہیں :نونار...
08/11/2026

ہم تو سمجھتے تھے کہ یہ کنجر اور میراثی لوگ ہیں ، لاہور کے علاقہ نوناریاں کے لوگ سلطان راہی کو"جنتی" کیوں کہتے ہیں :نوناریوں کے ایک نیک بزرگ کی باتیں ۔۔۔یہ 1972 کا واقعہ ہے جب حاجی نیامت نوناریاں کی مرکزی جامع مسجد کی تعمیر کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے اس سلسلے میں وہ اپنے علاقے میں مقیم ایک فلم ڈاریکٹر،پروڈیوسر ایم-اکرم سے جاکر ملے ،اُن سے جو کچھ ہو سکا انہوں نے کیا ،پھر حاجی نیامت سے کہا آپ لوگ کل اسٹوڈیو تشریف لائیے گا وہاں ایک اداکار ہیں سلطان راہی ،وہ ان کاموں کے بڑے شوقین ہیں اور بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ،چنانچہ اگلے دن یہ لوگ اسٹوڈیو پہنچ گئے ، تب فلم "بشیرا"سُپر ہٹ جا رہی تھی ، یہ لوگ سلطان راہی سے ملے ، انہیں اپنا مدعا بیان کیا تو سلطان راہی صاحب نے فوراً 5000 روپے نکال کر انہیں دے دئیے ،یاد رہے کہ سلطان راہی کو بشیرا فلم کا معاوضہ 7000 روپے ملا تھا ، سلطان راہی نے ان سے کہا حاجی صاحب میں اور بھی تعاون کے لیے حاضر ہوں،شکریہ کیساتھ یہ لوگ واپس آگئے اور مسجد کی تعمیر کا کام زور و شور سے شروع ہوگیا ، مسجد لینٹر پر آگئی ،جس دن لینٹر ڈالا گیا سلطان راہی صاحب نوناریاں کے علاقے خود پہنچ گئے ،تسلہ اٹھایا اور دیگر مزدوروں کی طرح کام کرنے لگے ، تھوڑی دیر بعد مسجد کمیٹی کے سربراہ حاجی نیامت و دیگر افراد وہاں پہنچ گئے ،انہوں نے سلطان راہی کو کام کرتا دیکھا تو انہیں روکا کہ نہیں ۔۔۔۔آپ رہنے دیں ،اس کام کے لیے مزدور بہت ہیں ،اس پر سلطان راہی بو لے ،حاجی صاحب ،میرے لیے اس سے بڑی سعادت اور نیکی کیا ہوگی کہ میں اللہ کے گھر کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالوں ، مجھے بھی مزدور ہی سمجھیں ، مگر کمیٹی والوں نے انہیں زبردستی بٹھا لیا اور چائے پیش کی ۔۔۔اسکے بعد سلطان راہی نے مزید 2500 روپے انہیں دئیے اور وہاں سے دُعائیں لیتے ہُوئے رخصت ہو گئے ۔۔۔حاجی نیامت بتاتے ہیں کہ اس دن مجھ پر ادراک ہوا کہ ضروری نہیں نیک کام داڑھی رکھ کر،سر پر ٹوپی رکھ کر یا پھر تبلیغ کرکے کیے جائیں، اللہ کو،راضی کرنے کے اور بھی بہت سے ذرائع ہیں ۔۔۔
حاجی نیامت کے بقول علاقہ نوناریاں کے بزرگ آج بھی سلطان راہی کو یاد کرتے ہیں انہیں جنتی کہتے ہیں اور دُعائیں دیتے ہیں ۔۔۔
اللہ کریم سلطان راہی صاحب کے درجات بلند فرمائیں ۔۔۔آمین

08/10/2026
انسانی زندگی کی وقعت ختم : گجرات اور نارووال میں منظر عام پر آئے دو دلخراش واقعات : گجرات کے  شہر مدینہ سیداں میں  دو جڑ...
08/10/2026

انسانی زندگی کی وقعت ختم : گجرات اور نارووال میں منظر عام پر آئے دو دلخراش واقعات : گجرات کے شہر مدینہ سیداں میں دو جڑواں بچے پھینکنے والی خاتون گرفتار، تھانہ صدر میں مقدمہ درج ۔۔۔ملزمہ خاتون کی کافی عرصہ سے اپنے خاوند سے ناراضگی تھی جڑواں بچے گوجرانوالہ چا ئلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیئے گئے ۔ خاتون کسی اور گاؤں سے بیاہ کر مدینہ سیداں آئی تھی، دوسری جانب نارووال کے ایک ہسپتال میں لوگوں نے یہ بات نوٹ کی کہ ایک خاتون شاپر میں بچے کو ڈالے ہوئے گھوم رہی تھی ، انتہائی خاموشی سے پولیس کو بلایا گیا اور بروقت کارروائی سے شاپر میں موجود نومولود کی جان بچا لی گئی ، ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا جس نے انکشاف کیا کہ بچہ میرا نہیں میری بیٹی کا ہے جسکی طبیعت خراب ہے اس لیے میں بچہ ہسپتال میں کسی کو دینے آئی تھی کہ شاید کسی ضرورتمند ماں باپ کو اس بچے کی ضرورت ہو ۔ جب خاتون سے پوچھا گیا کہ اگر شاپر میں بچہ مر جاتا تو ۔۔۔ خاتون بولی ، اللہ مالک ہے مر جاتا تو پھر کوئی کیا کر سکتا ہے ۔۔۔۔

ھارت میں ایک شخص نے بیوی پر انوکھا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بیوی رات کے وقت سانپ بن جاتی ہے اور کئی مرتبہ اس...
08/10/2026

ھارت میں ایک شخص نے بیوی پر انوکھا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بیوی رات کے وقت سانپ بن جاتی ہے اور کئی مرتبہ اسے ڈسنے کی کوشش کرچکی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سیتاپور میں ایک شخص نے ضلعی مجسٹریٹ کے دفتر جا کر ایک ایسی حیران کن شکایت درج کروائی جس نے سب کو حیران کر دیا۔

شوہر نے الزام عائد کیا کہ اس کی بیوی رات کے وقت ناگن میں تبدیل ہوجاتی ہے اور اسے ڈسنے کی کوشش کرتی ہے، اس دوران وہ سانپ جیسی آوازیں نکالتی ہے، جس سے وہ سخت خوفزدہ ہے۔
یہ واقعہ ضلع سیتاپور کے گاؤں لوڈھاسا کا ہے، شکایت کنندہ شخص کا نام معراج بتایا گیا ہے، جس نے ضلعی مجسٹریٹ کو درخواست دیتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی نسیمن رات کے وقت عجیب رویہ اختیار کر لیتی ہے، وہ سانپوں کی طرح ’سسس‘ جیسی آوازیں نکالتی ہے، اسے دھمکیاں دیتی ہے اور کہتی ہے کہ وہ ناگن ہے جو اس سے پچھلے جنم کا بدلہ لینے آئی ہے۔

معراج کا کہنا ہے کہ اُس کی بیوی نسیمن ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے اور رات کے وقت سانپ کی مانند حرکتیں کرتی ہے۔
اُس نے مزید دعویٰ کیا کہ بیوی کئی بار اسے مارنے کی کوشش بھی کر چکی ہے اور ایک موقع پر اُسے کاٹ بھی چکی ہے، بیوی کی حرکات سے وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے۔

Address

Miami, FL

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sano white posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share