10/16/2025
اسلام کی پہلی شہید خاتون حضرت سُمعیہ (رض) کی مُبینہ قبر مُبارک۔ ہجرت سے سات سال قبل 615 عیسوی میں اسلام قبول کرنے پر عَمر ابنِ ہشام (ابو جہل ) نے آپ کو نیزہ مار کر شہید کر دیا ۔ آپ کے خاوند حضرت یاسر ابنِ عامر (رض) کو بھی آپ کے ساتھ ہی شہید کر دیا گیا تھا اور اُن کو اسلام کا پہلا شہید مرد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ جلیل القدر صحابی حضرت عمار بِن یاسر جو نوے سال کی عُمر میں جنگِ سفین میں شہید ہوئے حضرت سُمعیہ اور حضرت یاسر کے فرزند تھے۔