
08/30/2025
اچھی بیوی vs غلط بیوی
یہ صرف نوجوان لڑکوں کیلئے ہے لڑکیاں نہ پڑھیں!!
شادی آپ کو نہیں مارے گی لیکن غلط بیوی آپ کو زندہ درگور کر دے گی
ایک لڑکا سب سے خطرناک غلطی یہ کر سکتا ہے کہ وہ غلط عورت سے شادی کر لے۔
اے لڑکو! تمہاری سب سے بڑی دولت تمہارا کیرئیر نہیں، نہ ہی تمہارے اسٹاک، بانڈز یا تمھاری پراپرٹیز ہیں بلکہ وہ شخص ہے جسے تم اپنی وراثت (لیگیسی) تعمیر کرنے کے لیے منتخب کرتے ہو۔
کیونکہ نکاح کرنے کاغلط فیصلہ،تمہاری بالغ زندگی کا 50% ایک معمہ (mystery) کی نذر ہو جاتا ہے۔
یہ تمہاری اطمینان، تمہارا مقصدِ حیات، تمہارے بچے اور بالآخر تمہاری پوری ہستی کو تباہ کر دے گا۔
آئیے اسے ذرا سمجھتے ہیں۔
--
1. غلط عورت تمہاری زندگی میں کچھ اضافہ نہیں کرتی بلکہ تمہیں خالی کر دیتی ہے
وہ ایک جونک کی مانند ہوتی ہے جسے چوسنے کے لیے اچھی جگہ مل گئی ہو۔
وہ تمہارے ساتھ مل کر کچھ تعمیر کرنے کو تیار نہیں ہوتی۔
وہ صرف فائدے کے لیے موجود ہوتی ہے۔
وہ ایک ٹرافی وائف بن کر رہنا چاہتی ہے۔
وہ تمہارے پیسے اور تمہاری چمک (کامیابی) پر پلتی ہے جبکہ تم خالی ہوتے جاتے ہو۔
غلط عورت سے شادی کرو اور جب وہ تم سے فارغ ہو جائے تو تم شاید اپنے آپ کو پہچان بھی نہ پاؤ۔
2. وہ عزت جو تم نے برسوں میں بنائی ہوتی ہے، وہ مہینوں میں ڈھا دیتی ہے تم نے برسوں محنت کر کے اپنی زندگی اور قیمتی وقت کی قربانی دی ۔
تم نے اپنا مستقبل بہت سوچ سمجھ کر پلان کیا تھا۔ تم جانتے تھے کہ تم اپنی زندگی کے لیے کیا چاہتے ہو تم اس راستے پر چل رہے تھے… یہاں تک کہ وہ آئی۔
وہ تمہارے وژن کو سمجھے بغیر آئی ایڑیاں زمین پر مار مار کر تمہیں ڈسٹریکٹ کر دیتی ہے، پڑھائی چھڑوا دیتی ہے اور اپنے تحفظ کیلئے کبھی تمہیں اپنے گھر پکڑوا کر شادی کرتی ہے کبھی گھر والوں سے پٹوا کر شادی کرتی ہے اور بعد میں
مسلسل بے عزتی اور خاموشی کے علاوہ کوئی رشتہ دار نہیں رہتا۔
تم بس لڑائیوں کو سلجھانے اور گھر کو بکھرنے سے بچانے میں ہی مصروف رہتے ہو۔
اس سے پہلے کہ تمہیں احساس ہو کہ تم محبت میں نہیں بلکہ ایک جنگ کے میدان (war zone) میں ہو، بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔
3. غلط عورت ایک زہر ہے — جو فوری طور پر نہیں مارتی مزے کی بات یہ ہے کہ شاید وہ بے وفا بھی نہ ہو شاید وہ تم سے طلاق بھی نہ لے وہ بس سر باندھ کر پھرے گی لیکن ٹک ٹاک پر لپ سنگنگ کے وقت دنیا کو دیکھانے کیلئے وقتی طور پر کچھ بھی کرتی نظر آئے گی اور تم دوستوں میں منہ چھپاتے پھرو گے ۔
4. غلط بیوی تمہیں طلاق پر لا کھڑا کرے گی — بدترین صورت میں، تمہاری تقدیر بگاڑ دے گی
دشمن کی کیا ضرورت جب وہی تمہارے گھر میں موجود ہو؟
وہ وہ نہیں دیکھتی جو تم دیکھتے ہو۔
وہ تمہارے وژن کو سمجھ نہیں سکتی۔
تم کہاں جا رہے ہو،
ہر منٹ جو تم کسی ایسے شخص کو خود کو سمجھانے میں گزارتے ہو جو تمہیں سمجھنے سے انکار کرتا ہے
وہ ایک منٹ ہے جس میں تم اپنی زندگی بنا سکتے تھے۔
تم ایک کم عقل عورت کی "مدد" کرنے میں برسوں گزار دو گے جو تمہاری قیمت ہی نہیں سمجھتی۔
اور سب صرف اس لیے کہ تم نے کسی ایسے سے شادی کی جو تمہارے مستقبل میں رکاوٹ بن گئی تھی۔
بلکہ، وہ دیکھ ہی نہیں سکتی تھی کہ تم کہاں جا رہے ہو۔
---
5. وہ ضرب (multiplier) نہیں، بلکہ تفریق (subtraction) ہے
عورتیں فطری طور پر ضرب (multiplier) ہوتی ہیں،
مقولہ درست ہے کہ تم عورت کو ایک گھر دو تو وہ اسے ایک HOME بنا دیتی ہے۔
لیکن غلط عورت؟
وہ ایک بہت بڑی تفریق (subtraction) ہے!
وہ تمہاری توانائی، تمہارے پیسے اور تمہاری توجہ سب کو کھاتی ہے۔
---
6. غلط عورت کو انگوٹھی دو اور دیکھو کہ وہ اسے ہتھیار کیسے بنا لیتی ہے
یہی اس کا کام ہے،
منیپولیشن اور گیس لائٹنگ۔
اور بلاشبہ، وہ جانتی ہے کہ قانون اس کی پشت پر ہے۔
معاشرہ اس کے برے رویے نہیں دیکھے گا۔
یہاں تک کہ جب تم بولتے ہو،
تو وہی توقع کی جانیوالی phrase سننے کو ملتی ہے "مرد بنو" (Man up)۔
تمہیں برباد کرنے کا اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ وہ تم پر مستقل مسلط رہے۔
تم اپنی ساری جائیداد کھو دو گے۔
اور پھر بھی بچوں کے اخراجات ادا کرتے رہو گے۔
بدترین صورتوں میں، تم اپنے بچوں تک سے محروم ہو جاؤ گے۔
---
7. عزیز لڑکو! تمہارا مستقبل بہت اہم ہے نہ کہ اسے غلط بیوی پر لٹا دیا جائے۔
اور اگر تم غلط شادی کر لو،
تو تم صرف خود کو دکھ کے خطرے میں نہیں ڈال رہے،
بلکہ ہر چیز کھونے کے خطرے میں ڈال رہے ہو۔
کیونکہ غلط عورت سے شادی کرنا ایسے ہے جیسے خود کو زوال (retrogression) کے ساتھ مقید کر لیا جائے۔
---
آخری بات:
اے مرد! تمہیں ایسی عورت کی ضرورت نہیں جسے صرف تمہاری ضرورت ہو۔
تمہیں ایسی عورت کی ضرورت ہے جو تمہیں دیکھ سکے۔
اور جب میں یہ کہتا ہوں، میرا مطلب ہے کہ وہ اس سے آگے دیکھ سکے جو تم اس وقت ہو۔
اور اسے دیکھ سکے جو تم بننے جا رہے ہو۔
تمہیں ایسی بیوی کی ضرورت ہے جو تمہاری عزت کرے، تمہاری حمایت کرے اور تمہاری زندگی میں سکون لائے نہ کہ غلط وقت پر روز انسٹا پر میسجز کر کر کے تمہیں تمہاری منزل سے دور کر دے۔
عقل سے کام لو غلط عورت سے بچو!۔