07/19/2025
ایران پہ ازرائیلی حملہ ہوا تو پاکستان کے ہر فرقے مسلک اور نظریہ کے لوگ ڈٹ کر ایران کیساتھ کھڑے ہوگئے ایرانی پراکسیز ایرانی پالیسیوں سمیت سارے اختلافات بھلا دئیے کہ یہ وقت بس ایران کیساتھ بغیر کسی اگر مگر کے اظہار یکجہتی کا ہے ، یہی اخلاص اب پاکستان میں موجود شیعہ جماعتوں انکی قیادت اور مفکرین سے شام بابت درکار ہے کہ وہ یکسوئی کیساتھ احمد الشرع کی حمایت کریں اور شام پہ حملوں کیخلاف اہلسنت کیساتھ کھڑے ہو جائیں یہ معاملات ہونگے تو اختلاف کیساتھ اتفاق کی بھی تدبیر ہوگی ورنہ نفرتیں پہلے ہی بہت ہیں مزید کا بھی اضافہ ہو جائیگا۔۔فیض اللہ خان کالم نگار