Ultra Wild Stories

Ultra Wild Stories 🐾 Animal Rescue Advocate
❤️ Saving lives with compassion & humanity
🏥 Rescue • Care • Rehome
🤝 Every life matters — human or animal

09/30/2026

Chief Minister Balochistan Mir Sarfraz Bugti's Speech at Inauguration Ceremony of Jinnah People's Train

09/26/2026

بلوچستان میں ٹی بی کے خلاف مؤثر اقدامات جاری ہیں۔

ٹی بی کنٹرول پروگرام اور اس کے شراکت دار صوبے کے تمام اضلاع میں تشخیص اور علاج کی مفت سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ تقریباً 210 مراکز کے ذریعے جدید تشخیصی ٹیسٹس، جین ایکسپرٹ، کلچر اور معیاری ادویات بلا معاوضہ دستیاب ہیں۔

غریب اور مستحق مریضوں کی معاونت کے لیے DRTB مریضوں کو علاج مکمل ہونے تک ماہانہ 10 ہزار روپے سوشل سپورٹ اور سفری اخراجات کے لیے 2 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

مریضوں کے اہلِ خانہ کی مفت اسکریننگ بھی کی جاتی ہے، تاکہ ٹی بی کی بروقت تشخیص اور مؤثر علاج یقینی بنایا جا سکے۔

09/26/2026
09/26/2026

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو مواقع کی فراہمی

بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور بلوچستان ماڈل یونائیٹڈ نیشن (BMUN)کے اشتراک سے تقریب

سی ای او بی بی او آئی ٹی قائم لاشاری نے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ انہیں کاروباری دنیا میں قدم رکھنے، اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

09/26/2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے تعاون سے بلوچستان ماڈل یونائیٹڈ نیشن 2026 کا انعقاد

طلباء و طالبات کی لیڈر شپ ، مستقبل کے چیلنجز سے متعلق مباحثوں اور دیگر ایکٹوٹیز میں شرکت اور اپنے خیالات کا اظہار

09/25/2026

ٹیکرز برائے سوشل میڈیا میڈیا

- ضلع زیارت میں منگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن دہشت گرد حملہ، عدالتی انکوائری کمیشن نے معلومات و شہادتیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی

- منگی ڈیم دہشت گرد حملے کی عدالتی انکوائری، معلومات و شہادتیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 اگست سے بڑھا کر 3 ستمبر 2026 کردی گئی

- شہید پولیس اہلکاروں کے قانونی ورثاء، زخمی افراد اور واقعے سے متعلق معلومات رکھنے والے افراد 3 ستمبر تک رجسٹریشن کراسکتے ہیں

- منگی ڈیم واقعے سے متعلق معلومات، ٹھوس مواد یا شواہد رکھنے والے تمام افراد انکوائری کمیشن سے رجوع کریں، حکم

- قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی معلومات و شواہد جمع کراسکتے ہیں

- منگی ڈیم دہشت گرد حملے سے متعلق معلومات یا بیان ریکارڈ کرانے کے خواہشمند افراد انکوائری کمیشن کے دفتر میں رجسٹریشن کرائیں

- رجسٹریشن کے لیے نام، مکمل کوائف، موجودہ و مستقل پتہ، رابطہ نمبر اور شناختی کارڈ کی نقل جمع کرانا ہوگی

- معلومات و شہادتیں رجسٹرار/سیکریٹری انکوائری کمیشن کے دفتر، احاطہ ہائی کورٹ ہالی روڈ کوئٹہ میں جمع کرائی جاسکتی ہیں.

حکومت بلوچستان نے مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن کے دہشت گردانہ واقعہ/حملہ بمقام مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن، ضلع زیارت اور اس کے نتی...
09/25/2026

حکومت بلوچستان نے مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن کے دہشت گردانہ واقعہ/حملہ بمقام مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن، ضلع زیارت اور اس کے نتیجے میں پولیس اہلکاران کی قیمتی جانوں کی شہادتوں پر عدالتی تحقیقات کے لیے محترم عزت مآب جناب چیف جسٹس، عدالت عالیہ بلوچستان کی مشاورت کے بعد عزت مآب جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا صاحب کو تحقیقاتی (انکوائری) کمیشن نامزد کر لیا ہے۔جس کے فوراً بعد تحقیقاتی (انکوائری) کمیشن نے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیشن کے رجسٹرار/سیکرٹری کو تعینات کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں تحقیقاتی کمیشن نے عوام الناس و تمام متعلقہ افراد، اداروں اور سکیورٹی ایجنسیز کو نوٹس جاری/مشتہر کر دیا ہے کہ وہ مورخہ 28 اگست 2026 تک دفتری اوقات کار کے دوران اس تحقیقاتی (انکوائری) کمیشن کی معاونت کے لیے کوئی بھی ضروری شواہد پیش کر سکتے ہیں۔نیز ہر وہ شخص جسے واقعہ/حملہ کے بارے میں کسی قسم کی کوئی بھی معلومات ہوں تو وہ عدالت عالیہ بلوچستان، کوئٹہ میں قائم کردہ رجسٹرار/سیکرٹری تحقیقاتی کمیشن ملک شعیب سلطان کے دفتر میں مذکورہ تاریخ تک حاضر ہو کر اپنے نام و مکمل کوائف، موجودہ اور مستقل پتہ، رابطہ نمبر اور شناختی کارڈ کی نقل کے ساتھ جمع کر سکتے ہیں، تاکہ پیش کردہ معلومات اور دستاویزات معزز تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش کی جائیں اور تحقیقاتی کمیشن کی جوڈیشل تحقیقات کی مزید کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

09/25/2026

*ایک بلیک میلر گروہ حکومت اور ادارے کو بدنام کرنے کے لئے منظم ہے *بی ٹیوٹا نے جعلی ورک پرمٹس کی تردید کر دی*
*جعلی ورک پرمٹس پر یقین نہ کریں، ادارہ شفافیت اور تحفظ کا پابند" ترجمان بی ٹیوٹا*
گزشتہ دنوں کچھ نوجوانوں نے ایک پریس کانفرنس میں بی ٹیوٹا کے حوالے کچھ تحفظات کا اظہار کیا اس سلسلے میں ترجمان بی ٹیوٹا وضاحت کرتے ہوئے کہا

حکومتِ بلوچستان اور بالخصوص وزیراعلیٰ بلوچستان کا بنیادی وژن صوبے کے نوجوانوں کو جدت کے تقاضوں کے مطابق بین الاقوامی معیار کی فنی تربیت سے آراستہ کر کے انہیں باوقار روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ یوتھ سکل ڈویلپمنٹ اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام کا اصل ہدف صرف چند سو نوجوانوں تک محدود نہیں بلکہ بلوچستان کے 30,000 سے زائد ہنرمند نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انہیں دنیا بھر کی مسابقتی مارکیٹ کے قابل بنانا ہے۔
پریس کانفرنس کے تحت جس مشکوک ورک پرمٹ کا ذکر کیا جا رہا ہے، یہ ورک پرمٹ بی ٹیوٹا کو اعمتاد میں لئے بغیر براہ راست امیدواروں کے ای میل پر موصول ہوئے ، بی ٹیوٹا کے علم میں آتے ہی ادارے نےدسمبر 2025 کو فوری نوٹس لے کر متعلقہ فرم سے وضاحت طلب کی .تاہم متعلقہ کنسلٹنٹ نے بھی اس ورک پرمٹ کو جعلی قرار دیا اور اسی وقت امیدواروں کو بھی بارہا متنبہ کیا گیا کہ جعلی ای میل کے ذریعے ورک پرمٹ گردش کر رہیں لہزا متعلقہ ادارے کی تصدیق کے بغیر کسی ایسے ای میل پر یقین نا کریں اور نا ہی اپنے کوائف انکو مہیا کریں۔ مگر یہ تصدیق ہو گئی کہ مزکورہ ورک پرمٹ جعلی ہے ۔اور بی ٹیوٹا آج بھی تردید کرتا ہے کہ بی ٹیوٹا خود سے کوئی ورک پرمٹ جاری نہیں کرتا یہ کام متعلقہ فرم کی زمہ داری میں شامل تھی ۔ سوشل میڈیا کے ذریعے اس قسم کے غیر معتبر اور فرضی آفر لیٹرز کو پھیلانا دراصل شرپسند عناصر کی سازش ہے۔ بی ٹیوٹا یہ واضح کرنا ضروری سمجھتا ہے کہ حکومتِ بلوچستان اور یہ ادارہ صوبے کی بیٹیوں کی عزت، وقار اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور انہیں کسی بھی غیر معتبر یا غیر مناسب کمپنی میں ویزہ نہیں دلوایا جائے گا، بلکہ صرف اور صرف محفوظ اور باوقار روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
کسی بھی کنسلٹنٹ فرم کی مبینہ بے ضابطگیوں یا بدعنوان عناصر کی نااہلی کے نتیجے میں جتنے متاثر نوجوان ہوئے ہیں، اتنا ہی بی ٹیوٹا خود بھی متاثرہ فریق ہے کیونکہ حکومتِ بلوچستان نے اس اہم منصوبے پر خطیر رقم صرف کی ہے۔ اسی لیے وزیراعلیٰ بلوچستان کے واضح احکامات کے تحت چیف منسٹر انسپکشن ٹیم (CMIT) نے فوری اور شفاف تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ پیش کی، جس کی روشنی میں اب اینٹی کرپشن کا ادارہ مزید قانونی کارروائی کر رہا ہے تاکہ تمام ذمہ داران کا تعین کر کے انہیں سخت سے سخت سزا دی جا سکے۔
پریس کانفرنس اور سوشل میڈیا پر بی ٹیوٹا آفس میں تشدد کے حوالے سے لگائے گئے الزامات بالکل ہی بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ بی ٹیوٹا آفس میں آنے والے کسی بھی شخص پر نہ تو کوئی تشدد ہوا اور نہ ہی کبھی پولیس کو دفتر میں بلایا گیا۔ ہمیشہ نوجوان کے وفد آئے حکام سے ملاقات کی انکو سنا گیا اور انکو عزت و احترام سے بٹھایا گیا ۔ادارہ اس قسم کے من گھڑت اور گمراہ کن الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا پورا حق محفوظ رکھتا ہے۔
یہ وضاحت بھی نہایت ضروری ہے کہ ان متاثرہ نوجوان کے ساتھ بی ٹیوٹا کی جانب سے محض "ورک پرمٹ" حاصل کر لینے کی بنیاد پر رقم کی ادائیگی کا کوئی وعدہ نہیں ہوا تھا۔ خود سے حاصل کردہ یا مشکوک ورک پرمٹس پر کسی قسم کی مالی ادائیگی کا دعویٰ کرنا پالیسی کے خلاف اور بے بنیاد ہے۔
ادارے کے طے شدہ ضوابط اور طریقہ کار کے مطابق بی ٹیوٹا صرف اور صرف متعلقہ نوجوانوں کے لیے یورپی و دیگر ممالک کا کنفرم ورک ویزہ حاصل ہونے اور اس کی تصدیق کے بعد ہی مقررہ مالی معاونت یا کمپنی کو ادا کی جانے والی رقم کا پابند ہے۔ ادارہ اس شفاف اور طے شدہ کارروائی کے لیے بینک گارنٹی فراہم کرنے کو اب بھی تیار ہے۔
نوجوانوں کی معاشی مشکلات اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتِ بلوچستان نے "ڈائریکٹ ایمپلائمنٹ پروگرام" کا بھی آغاز کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ان نوجوانوں کی مالی معاونت اور سرپرستی کرنا ہے جو اپنی ذاتی کوششوں یا متبادل قانونی ذرائع سے بیرونِ ملک روزگار کا ویزہ حاصل کرتے ہیں، تاکہ ان پر مالی بوجھ کم ہو سکے۔
صوبائی حکومت نے1000 نوجوانوں کو جدید آئی ٹی اور تکنیکی علوم سے آراستہ کرنے کے لیے "کیو ٹیک" کے (QTECH) کے ساتھ ایک انقلابی پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت نوجوانوں کو عالمی معیار کے مطابق تربیت دی جا رہی ہے اور انہیں 100 فیصد روزگار کی فراہمی اور مارکیٹ سے منسلک کرنے کی ذمہ داری اٹھائی گئی ہے تاکہ وہ اندرونِ ملک بھی اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔
حکومت کے ان مثبت اور یوتھ فرینڈلی اقدامات پر بے جا تنقید اور گمراہ کن پروپیگنڈے کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ سیاسی مخالفین اور شرپسند عناصر کی جانب سے اتنے بڑے فلاحی و ترقیاتی پروگراموں کو متنازع بنانے کی کوشش دراصل بلوچستان کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی راہ میں روڑے اٹکانے کے مترادف ہے۔
بی ٹیوٹا اس پروگرام کے تحت سعودی عرب اور دیگر خلیجی (GCC) ممالک میں جا کر روزگار حاصل کرنے والے اپنے نوجوانوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ایک مکمل ضابطے کے تحت ان کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ وہاں مقیم اکثریت نوجوان بہترین ماحول میں اپنی کمپنیوں میں کام کر رہے ہیں، جبکہ کسی بھی فرد کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔
ادارے کو نوجوانوں کے وقت کے ضیاع اور پریشانی کا شدید احساس دکھ ہے مگر یہ امر قابلِ فہم ہے کہ بیرونِ ملک ملازمتوں کا انحصار متعلقہ ممالک کے قوانین، ویزا کوٹہ اور وہاں کی کمپنیوں کی ضروریات پر ہوتا ہے۔ حکومت کا کام معیاری تربیت فراہم کرنا اور موافق حالات پیدا کرنا ہے، تاہم بین الاقوامی مارکیٹ کے اپنے تقاضے ہوتے
مستقبل کی حکمتِ عملی کے تحت بی ٹیوٹا نے یہ منصوبہ بھی مرتب کیا ہے کہ صوبے کے نوجوانوں کو ملک کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ تکنیکی و تعلیمی اداروں سے اعلیٰ درجے کی تربیت دلوائی جائے تاکہ ان کا معیارِ ہنر مزید بلند ہو سکے اور وہ بین الاقوامی سطح پر طلب کے مطابق پورا اتر سکیں۔
حکومتِ بلوچستان اور بی ٹیوٹا تمام متاثرہ اور ہنرمند نوجوانوں کے مسائل کے فوری، شفاف اور عادلانہ حل کے لیے مکمل طور پر سنجیدہ اور پرعزم ہیں۔ حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد رکھتی ہے اور ان کے باوقار مستقبل اور پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی۔

Address

New York, NY

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ultra Wild Stories posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share