DD News 360

DD News 360 DDNews360 World's Largest Digital Media Network.

DDNews360 brings latest news with 360-degree coverage across all the genres including politics, sports, entertainment and much more.

12/12/2022

عوام لنگوٹ کس لیں اورالیکشن کی تیاری شروع کردیں چوہدری نثار

12/11/2022

یااللہ خیر۔۔۔

11/17/2022

کرایہ اب کلومیٹر کے مطابق ، پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کے کرایوں میں کمی کر دی
اورنج ٹرین کا 4 کلومیٹر تک کا کرایہ 20 روپے، 5 سے 8 کلومیٹر کا کرایہ 25 روپے ،16 سے 27 کلومیٹر آخری سٹاپ تک کا کرایہ 40 روپے ہو گا،اورنج ٹرین کا نیا کرایہ نامہ کل سے نافذ العمل ہو گا

10/27/2022
10/24/2022

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔
سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا میں شہید کردیا گیا ۔۔۔

05/02/2022
04/04/2022
04/04/2022

عمران خان کو سلیکٹڈ کا طعنہ دیتے تھے، اب کیوں الیکشن سےفرار ہو رہے ہیں، شیخ رشید

|| DD News 360 || Digital Media Network

‏پنجاب پولیس کا سوشل میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹ officialdprpp@ ہیک کر لیا گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین اور فالورز سے گزارش ہے کہ ...
01/21/2022

‏پنجاب پولیس کا سوشل میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹ officialdprpp@ ہیک کر لیا گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین اور فالورز سے گزارش ہے کہ آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کو استعمال کیا جائے گا۔

01/12/2022

ایف آئی اے کی تحقیقات کے اعلان کے بعد حریم شاہ نے ایک اور وڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ٹک ٹاک کے لیے وڈیو بنارہی تھیں انہوں نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی۔

امریکہ میں ڈاکٹرز ایک مریض کی جان بچانے کے لیے آخری حربے کے طور پر اس کے جسم میں سور کا دل ٹرانسپلانٹ کرنے میں کامیاب ہ...
01/12/2022

امریکہ میں ڈاکٹرز ایک مریض کی جان بچانے کے لیے آخری حربے کے طور پر اس کے جسم میں سور کا دل ٹرانسپلانٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ٹرانسپلانٹ کرنے والی ٹیم میں ایک پاکستانی نژاد ڈاکٹر بھی شامل تھے۔

امریکی ریاست میری لینڈ کے ایک اسپتال میں سرجری کے تین روز بعد اب مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔
خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق اگرچہ ابھی اس آپریشن کی کامیابی سے متعلق کچھ پیش گوئی کرنا قبل از وقت ہے لیکن یہ تجربہ سائنس دانوں کی عشروں کی محنت اور تجربوں کا ثمر قرار دیا جا رہا ہے۔
یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس ٹرانسپلانٹ سے یہ ثابت ہوا ہے کہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ جانور کا عضو انسانی جسم میں ٹرانسپلانٹ کیا جا سکتا ہے جسے فوری طور پر جسم قبول کرنے سے انکار نہیں کرتا۔اس تجربے میں حصہ لینے والے 57 برس کے مریض ڈیوڈ بینیٹ کو یہ معلوم تھا کہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ یہ تجربہ کامیاب ہو گا۔
یونیورسٹی آف میری لینڈ اسکول آف میڈیسین کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق بینیٹ نے آپریشن سے ایک روز پہلے کہا کہ اس ٹرانسپلانٹ اور مرنے کے لیے تیار رہنے میں سے اُنہیں ایک کا انتخاب کرنا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’’میں جینا چاہتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ تاریکی میں کیے گئے وار کے مترادف ہے۔ لیکن یہ میرے لیے آخری راستہ ہے۔‘‘
'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق دنیا میں ٹرانسپلانٹ کی غرض سے عطیہ کیے گئے انسانی اعضا کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے سائنس دان اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ جانوروں کے اعضا ٹرانسپلانٹ کیے جا سکیں۔ پچھلے برس امریکہ میں دل کے صرف 3800 ٹرانسپلانٹ ہو سکے تھے۔
میری لینڈ یونیورسٹی کے جانوروں سے انسانوں میں ٹرانسپلانٹ پروگرام کے پاکستانی نژاد ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد محی الدین کے مطابق اگر یہ تجربہ کامیاب ہوتا ہے تو پھر بیمار مریضوں کے لیے اعضا کی نہ ختم ہونے والی رسد قائم ہو سکتی ہے۔
اس سے پہلے ایسے تجربات ناکام ہو چکے ہیں کیوں کہ مریضوں کے جسم نے ایسے اعضا قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ 1984 میں ایک بچہ لنگور کے دل کے ساتھ 21 روز تک ہی زندہ رہ سکا تھا۔
ڈاکٹروں کے مطابق اس بار جو بات مختلف ہے وہ یہ ہے کہ جس سؤر کا دل لگایا گیا ہے اسے جینیاتی طور پر تبدیلی کے عمل سے گزارا گیا تاکہ اس کے خلیات میں موجود شوگر کو ہٹایا جا سکے جو فوری طور پر اعضا کو رد کرنے کا باعث بن رہی تھی۔
یونائیٹڈ نیٹ ورک فار آرگنز شیئرنگ کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر ڈیوڈ کلاسن کے مطابق یہ نئی تاریخ رقم کرنے والا واقعہ ہے۔

01/11/2022

امجد بلتستانی کون ہے؟

|| DD News 360 || Digital Media Network

01/11/2022

دنیا کا سرد ترین شہر (- 67 ° C) روس برف سے جم گیا!
خوفناک برف جمنے والا طوفان .

|| DD News 360 || Digital Media Network

01/10/2022

پاکستانی کرکٹر وہاب ریاض سڑک کنارے چنے کیوں بیچ رہے ہیں؟

|| DD News 360 || Digital Media Network

01/10/2022

دیکھو دیکھو كون آیا چور آیا چور آیا
چار سکینڈ میں فواد چوہدری کا پول کھول دیا

سعودی عرب میں خواتین کے لیے پہلی بار اونٹوں کی خوبصورتی کا مقابلہ منقعد کیا گیا۔ اس مقابلے میں ان اونٹوں کو شامل کیا گیا...
01/09/2022

سعودی عرب میں خواتین کے لیے پہلی بار اونٹوں کی خوبصورتی کا مقابلہ منقعد کیا گیا۔ اس مقابلے میں ان اونٹوں کو شامل کیا گیا تھا جن کی مالک خواتین تھیں۔ دارالحکومت ریاض کے قریب ہونے والے اس میلے میں 40 شرکا نے حصہ لیا جن میں سے اولین پانچ کو لگ بھگ دو لاکھ 60 ہزار ڈالرز کے انعامات دیے گئے۔ اس میلے میں خواتین گھڑ سوار بھی نظر آئیں۔

|| DD News 360 || Digital Media Network

‏افغانستان شدید بارش اور برف باری کی لپیٹ میں ۔ برفانی تودے گرنے سے 8 افراد جاں بحق ۔ ملک کے تقریباً 95 فیصدحصے میں 3 دن...
01/09/2022

‏افغانستان شدید بارش اور برف باری کی لپیٹ میں ۔ برفانی تودے گرنے سے 8 افراد جاں بحق ۔
ملک کے تقریباً 95 فیصدحصے میں 3 دنوں کے دوران شدید برف باری ہوئی۔ حکومت نے شدید بارش و برفباری کے سبب ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی

پاکستان کے مشہور سیاحتی مقام مری میں شدید برف باری میں گاڑیوں میں پھنس کر ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات ادا کردی گ...
01/09/2022

پاکستان کے مشہور سیاحتی مقام مری میں شدید برف باری میں گاڑیوں میں پھنس کر ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں آخری رسومات کی ادائیگی کے موقع پر ہلاک افراد کے اہل خانہ اور رشتے داروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھے گئے جہاں لوگ اپنے پیاروں کو کھونے پر غم زدہ تھے۔

خیال رہے کہ مری میں شدید برف باری کے باعث سڑکوں پر پھنسنے والی گاڑیوں میں موجود 21 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حکام نے ان ہلاکتوں کی وجہ ٹھنڈ اور آکسیجن کی کمی کو قرار دیا تھا۔





01/08/2022

ماہرین صحت نے مری میں شدید برفباری کے دوران ہونیوالی اموات کی وجہ ہائپوتھرمیا کو قرار دیا ہے، آخر ہائپوتھرمیا ہوتا کیا ہے؟ جانیے اس رپورٹ میں

|| DD News 360 || Digital Media Network

مری میں برفباری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق مری میں اب بھی 3...
01/08/2022

مری میں برفباری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق مری میں اب بھی 3 ہزار سے زائد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں

تصاویر: آن لائن

مری اور شمالی علاقہ جات میں ہونے والی برف باری سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ بائیس سیاحوں کی موت کی بھی تص...
01/08/2022

مری اور شمالی علاقہ جات میں ہونے والی برف باری سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ بائیس سیاحوں کی موت کی بھی تصدیق کی گئی۔ مری اور دیگر علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جب کہ انتظامیہ نے مری جانے پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔

ملک کے شمالی علاقہ جات کی طرح بلوچستان میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبے کے شمالی اور بالائی علاقوں میں پڑنے والی ...
01/08/2022

ملک کے شمالی علاقہ جات کی طرح بلوچستان میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبے کے شمالی اور بالائی علاقوں میں پڑنے والی برف سے شاہراہیں بند ہو گئی ہیں۔

مری میں برف باری سے بند ہونے والے راستے کھولنے کا عمل جاری ہے۔ البتہ مسلسل برف باری سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات بھی پی...
01/08/2022

مری میں برف باری سے بند ہونے والے راستے کھولنے کا عمل جاری ہے۔ البتہ مسلسل برف باری سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات بھی پیش آ رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق مری کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

‏پاک فوج امداد کرنے مری پہنچ گئی.مری میں پھنسے لوگوں کا ہیلی کاپٹروں کے زریعے انخلاء بھی جاری...
01/08/2022

‏پاک فوج امداد کرنے مری پہنچ گئی.
مری میں پھنسے لوگوں کا ہیلی کاپٹروں کے زریعے انخلاء بھی جاری...

01/08/2022

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ برف ميں چھپی گاڑيوں ميں مزيد لاشيں ہوسکتی ہيں.

جو لوگ مری طوفانی برف میں پھنسے ہوئے ہیں روڈ بند ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں یا ان کے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں تو وہ ہمارے ...
01/08/2022

جو لوگ مری طوفانی برف میں پھنسے ہوئے ہیں روڈ بند ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں یا ان کے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں تو وہ ہمارے پاس مری التاج ہوٹل میں تشریف لائیں ہم ان کو کھانے کمرے مفت مہیا کریں گے
مزید کسی بھی مشکلات یا پریشانی میں پھنسے حضرات ان نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں ہم آپ کی مدد کریں گے
منجانب ۔انتظامیہ نیو التاج ہوٹل مری کلب اسٹیٹ
اشفاق عباسی ۔ 03235201241
خالد عباسی 03219542344
ماجد عباسی
03136637411

Address

7901 Scotch Lane
Tuttle, OK
73089

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DD News 360 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DD News 360:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Media/News Companies in Tuttle

Show All
#}