07/06/2026
ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک، بزدلانہ اور انسانیت سوز جرم ہے۔ ہم اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایسے مجرم نہ صرف ایک فرد بلکہ پورے معاشرے کے امن اور ہماری بیٹیوں کے محفوظ مستقبل پر حملہ کرتے ہیں۔ مطالبہ ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرات نہ کر سکے