Mufti Ataullah

Mufti Ataullah Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mufti Ataullah, World, New York, NY.
(5)

صفحة تھتم باللغة العربية

عربی زبان سیکھنے و فتاوی جات،تاريخ اسلام و کوئز و منتخب کورسز کےلیے
مجھے فالو کریں
Daily Arabic,Quran Translation,Hadith,MCQs,Quiz,History
Follow/LIKE/Comments/Share/Review
https://youtube.com/shorts/HD2HG2Q3toA?feature=share Lecturer Of Islamic Studies,Mufti,Khateeb,Youtuber, Owner Of Hamza Online Academy

https://youtube.com/c/MaulanaAtaullah


*اس لنک پر کلک کرکے چینل کو سبسکرائب کریں اور بیل آئکون کو ضروردبائیں جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء فی الدارین* https://youtube.com/c/MaulanaAtaullah

دین سیکھنے کی اہمیت:
اللہ تعالیٰ نے ہمیں اسلام کی نعمت سے نوازا ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا شکر جتنا بھی ادا کیا جائے کم ہے، یہ دینِ اسلام انسانیت کے لیے دنیا اور آخرت کے تمام تر فلاح وبہبود اور امن وسکون کا ضامن ہے، اس کی تعلیمات اس قدر عالمگیر اور ہمہ گیر ہے کہ جو زندگی کے ہر شعبے کے بارے میں راہنمائی کرتی ہیں۔
ایمان کے بعد ایک مؤمن سے اسلام کا یہی بڑا تقاضا ہوا کرتا ہے کہ وہ عقائد، اعمال اور اخلاق سے متعلق اسلام کی تعلیمات سے آگاہی حاصل کرلے تاکہ اپنی زندگی ان تعلیمات کے مطابق ڈھال سکے۔ جو شخص دین اسلام سے واقفیت حاصل نہیں کرتا تو ظاہر ہے کہ اس کو اسلامی تعلیمات کا نہ تو علم ہوسکتا ہے اور نہ ہی اس کی زندگی شریعت کے مطابق ہوسکتی ہے، بلکہ اگر وہ دین سیکھے بغیر محض اپنی سوچ کے مطابق عمل کرے گا تو اس کا عمل کیسے درست ہوسکتا ہے؟؟ کیوں کہ عمل کی درستی کی بنیاد ہی علم ہے۔ اس سے ان لوگوں کی غلطی واضح ہوجاتی ہے کہ جو دین سیکھے بغیر ہی عمل کررہے ہوتے ہیں اور ان کو اس بات کا احساس ہی نہیں ہوتا کہ وہ کتنی سنگین غلطی کررہے ہیں!!
اس لیے دین سیکھنا مؤمن کی بڑی ذمہ داری ہے

07/30/2026

خوابوں کی تعبیر لنک کمنٹ میں خواب میں مچھر
07/16/2026

خوابوں کی تعبیر لنک کمنٹ میں

خواب میں مچھر

لنک کمنٹ میں
07/16/2026

لنک کمنٹ میں

07/16/2026

*اے اللہ!*
جو لوگ زندگی کی مشکلات میں پھنسے ہیں، جن کے دلوں میں مایوسی ہے، اور جو اندر سے ٹوٹ چکے ہیں، ان کے دلوں کو سکون اور ان کی زندگیوں میں خوشیاں بھر دے۔ اے رب کریم، تو ہی جانتا ہے ہمارے دل کی حالت، ہمیں نیک ہدایت، اپنی محبت اور اپنی رحمت سے نواز دے۔ ہمیں ہر مصیبت سے نجات دے، ہماری دعائیں قبول فرما، اور ہمیں اپنی رضا کے راستے پر چلنے کی توفیق دے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️

لڑکی والوں کا لڑکے والوں کو دئیے ہوئے زیورات واپس مانگناسوالشادی کے وقت لڑکی والوں نے لڑکے کی والدہ، بہن اور چچی کے لیے ...
07/16/2026

لڑکی والوں کا لڑکے والوں کو دئیے ہوئے زیورات واپس مانگنا
سوال
شادی کے وقت لڑکی والوں نے لڑکے کی والدہ، بہن اور چچی کے لیے زیورات کے سیٹ اور دو بچیوں کے لیے بالیاں بنواکر دی تھیں، پانچ سال کے بعد اب وہ اس کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں، تو کیا ان کا یہ مطالبہ درست ہے یا نہیں؟

وضاحت: سائلہ نے فون پر بتایا کہ یہ زیور لڑکی کی والدہ نے شادی کے دن سٹیج پر لڑکے کی والدہ،

بہن، چچی اور بچیوں کو دیا تھا، لڑکے کو انہوں نے آٹھ گرام کی انگوٹھی دی تھی، یہ سارا زیور 3 تولہ تک تھا، یہ ہمارے پاس موجود ہے۔ جبکہ ہم نے لڑکی کو مہر کے علاوہ 5 تولے کا ایک بڑا سیٹ اور 5 تولے کی چوڑیاں دی تھیں جو وہ اپنے ساتھ لے گئی ہے، ہم بھی وہ واپس نہیں مانگ رہے ہیں۔

جواب
لڑکی والوں نے لڑکے کی والدہ، بہن، چچی اور بچیوں کو پانچ سال پہلے جو زیورات دئیے تھے، وہ ہبہ یعنی گفٹ تھا۔ موہوب لہ (جسے گفٹ دیا جائے) کے قبضہ کے بعد اس سے ہبہ واپس لینے کا حکم یہ ہے کہ اگر ہبہ واپس لینے سے مانع (آٹھ امور میں سے) کوئی امر نہ پایا جائے تو واہب دو صورتوں میں اپنا ہبہ واپس لے سکتا ہے، ایک یہ کہ موہوب لہ خود واپسی پر راضی ہوجائے، دوسرا یہ کہ عدالت میں مقدمہ کے بعد قاضی اس کی واپسی کا فیصلہ کرے۔ ان صورتوں میں اگرچہ واہب کو قضاءً ہبہ واپس لینے کا حق ملتا ہے، لیکن دیانۃً ایسا کرنا مکروہِ تحریمی اور ناجائز ہے، اگر وہ ایسا کرتا ہے تو گناہ گار ہوگا، اس لیے اس سے بچنا لازم ہے۔

اس تمہید کے بعد سوال میں ذکر کردہ تفصیل کی روشنی میں آپ کے سوال کا جواب یہ ہے کہ لڑکی والوں کے لیے اب ان زیورات کی واپسی شرعا جائز نہیں، اگر وہ مطالبہ کرتے ہیں تو آپ کے ذمے وہ زیورات انہیں واپس دینا لازم نہیں۔ لیکن اگر وہ عدالت سے رجوع کریں اور عدالت ظاہری دلائل کی روشنی فیصلہ کرتے ہوئے زیورات کی واپسی کا حکم دے تو انہیں قضاء واپس لینے کا حق ہوگا۔

حوالہ جات
المجلة (ص: 166):

مادة 864:- للواهب أن يرجع عن الهبة والهدية بعد القبض برضى الموهوب له، وإن لم يرض الموهوب له راجع الواهب الحاكم، وللحاكم فسخ الهبة إن لم يكن ثمة مانع من موانع الرجوع
التي ستذكر في المواد الآتية.

مادة 868:- إذا أعطي عن الهبة عوض وقبضه الواهب فهو مانع للرجوع، فلو أعطي للواهب شيئا على أن يكون عوضا لهبته وقبضه فليس له الرجوع إن كان من جانب الموهوب له أو من الغير.
شرح المجلة للعلامة خالد الأتاسی(3/383):

المادة 864و ثبوت حق الرجوع للواهب قضاء لا ینافی أن ذلك مکروه تحریما؛ لما رواه أصحاب

السنن الأربعة مرفوعا: لا یحل لرجل أن یعطی عطیة أو یهب هبة فیرجع فیها إلا الوالد فیما

یعطی الولد، و مثل الذی یعطی العطیة ثم یرجع فیها کمثل الکلب یرجع فی قیئه. و بما ذکرنا یحصل الجمع بین هذا الحدیث و بین ما استدل به أیمتنا لصحة الرجوع، و هو ما رواه الحاکم و صححه مرفوعا من وهب هبة فهو أحق بها ما لم یثب فیها، أی لم یعوض، فبالأول ثبتت کراهة التحریم، و بالثانی ثبتت صحة الرجوع (أفاده فی البحر مع زیادة).
المادة 868:- و اعلم أن العوض نوعان: مشروط بالعقد، و متأخر عنه. و کل منهما مانع من الرجوع، أما العوض المشروط فی العقد فقد تقدم الکلام علیه مستوفی فی شرح المادة (855) فراجعه؛ فإنه مهم.
و أما العوض المتأخر عن العقد، فالکلام فیه فی موضعین: أحدهما فی بیان شرط جواز هذا التعویض و صیرورة الثانی عوضا عن الأول، و الثانی فی بیان ماهیة هذا التعویض. أما الأول فله شرائط ثلاثة: الأول مقابلة العوض بالهبة، و هو أن یکون التعویض بلفظ یدل علی المقابلة، نحو أن یقول: هذا عوض عن هبتك أو بدل عنها أو مکانها أو نحلتك هذا عنها أو تصدقت بهذا بدلا عنها أو کافأتك أو جازیتك أو أثبتك أو ما یجری هذا المجری، حتی لو وهب لإنسان شیئا و قبضه الموهوب له، ثم إن الموهوب له أیضا وهب شیئا للواهب و لم یقل عوضا بل کان هبة مبتدأة، لکل واحد منهما حق الرجوع.

قرآنی قافلہ واٹساپ گروپ لنک 😘
https://chat.whatsapp.com/KiorLiDfzrq9nB37PPQziV

07/16/2026

القرآن - سورۃ نمبر 11 هود
آیت نمبر 89

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَيٰقَوۡمِ لَا يَجۡرِمَنَّكُمۡ شِقَاقِىۡۤ اَنۡ يُّصِيۡبَكُمۡ مِّثۡلُ مَاۤ اَصَابَ قَوۡمَ نُوۡحٍ اَوۡ قَوۡمَ هُوۡدٍ اَوۡ قَوۡمَ صٰلِحٍ‌ؕ وَمَا قَوۡمُ لُوۡطٍ مِّنۡكُمۡ بِبَعِيۡدٍ‏ ۞

لفظی ترجمہ:
وَيٰقَوْمِ: اور اے میری قوم | لَا يَجْرِمَنَّكُمْ: تمہیں نہ کمواواے ( آمادہ نہ کرے) | شِقَاقِيْٓ: میری ضد | اَنْ: کہ | يُّصِيْبَكُمْ: تمہیں پہنچے | مِّثْلُ: اس جیسا | مَآ اَصَابَ: جو پہنچا | قَوْمَ نُوْحٍ: قوم نوح | اَوْ: یا | قَوْمَ هُوْدٍ: قوم ہود | اَوْ: یا | قَوْمَ صٰلِحٍ: قوم صالح | وَمَا: اور نہیں | قَوْمُ لُوْطٍ: قوم لوط | مِّنْكُمْ: تم سے | بِبَعِيْدٍ: کچھ دور

ترجمہ:
مفتی محمد تقی عثمانی
اور اے میری قوم ! میرے ساتھ ضد کا جو معاملہ تم کر رہے ہو، وہ کہیں تمہیں اس انجام تک نہ پہنچا دے کہ تم پر بھی ویسی ہی مصیبت نازل ہو جیسی نوح کی قوم پر یا ہود کی قوم پر یا صالح کی قوم پر نازل ہوچکی ہے۔ اور لوط کی قوم تو تم سے کچھ دور بھی نہیں ہے۔
Muhammad Taqi Usmani
O my people, let not your hostility towards me cause you to suffer what was suffered by the people of NuH, or the people of Hud, or the people of SaliH. And the people of LuT are not far from you.

07/15/2026

*🚨چاند نظر آ گیا، یکم صفر کل 16جولائی جمعرات کو ہوگی، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان*

*🔥چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ماہ صفر 1448 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے،لہذا یکم صفر المظفر 16جولائی 2026ء بروز جمعرات کو ہوگی۔*

07/15/2026

آپکا موجودہ مشغلہ کیا ہے
پڑھتے ہیں ۔۔پڑھاتے ہیں
یا کچھ اور؟؟؟

*آج کی مشق*  ___ان جملوں کا عربی میں ترجمہ کریں:___ 1: میں پانی چاہتا/چاہتی ہوں۔2: میں کتاب چاہتا/چاہتی ہوں۔3: پانی ٹھنڈ...
07/15/2026

*آج کی مشق*

___ان جملوں کا عربی میں ترجمہ کریں:___
1: میں پانی چاہتا/چاہتی ہوں۔
2: میں کتاب چاہتا/چاہتی ہوں۔
3: پانی ٹھنڈا ہے۔

🌹 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌹

📚 علمِ دین کا سفر آج ہی شروع کریں! 📚

میرا نام مفتی عطاء اللہ ہے، اور میں الحمدللہ ایک آن لائن اسلامک ٹیوٹر کی حیثیت سے کئی سالوں سے طلبہ و طالبات کو گھر بیٹھے دینی تعلیم فراہم کر رہا ہوں۔

✨ اب آپ بھی اپنے گھر سے آسان فہم انداز میں درج ذیل کورسز حاصل کرسکتے ہیں:

🌿 عربی بول چال کورس
🌿 دراساتِ دینیہ کورس
🌿 3 سالہ عالم / عالمہ دین کورس
🌿 حفظِ حدیث کورس
🌿 قرآنی عربی کورس
🌿 نورانی قاعدہ
🌿 تربیتِ اولاد کورس
🌿 سیرتِ نبوی ﷺ کورس
🌿 تفسیر قرآن کورس
🌿 ترجمہ قرآن کورس
🌿 صراطِ مستقیم کورس
اور دیگر مفید دینی کورسز بھی جاری ہیں۔

🌸 علمِ دین حاصل کریں، اپنی زندگی کو قرآن و سنت کی روشنی سے منور کریں۔

🎓 اگر آپ خود داخلہ لینا چاہتے ہیں یا اپنے کسی عزیز کو دینی تعلیم سے جوڑنا چاہتے ہیں تو کمنٹ کریں یا ہمارے فیس بک پیج پر رابطہ کریں۔

✨ علم حاصل کرنا سعادت بھی ہے اور ذمہ داری بھی — آج ہی نیت کریں! ✨

🏫 حمزہ ایجوکیشن سسٹم

📲 واٹس ایپ گروپ جوائن کریں:
https://chat.whatsapp.com/F2RMGuMJB6V5lLZ8hEQOIa?s=cl&p=a&mlu=4

Address

World
New York, NY

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufti Ataullah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mufti Ataullah:

Shortcuts

Share