Storm Chaser

Storm Chaser Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Storm Chaser, Digital creator, New York, NY.

"Meet Pakistan's first fearless daredevil storm chaser, [Sojhal Malik ] 🚀 Chasing the skies and capturing the fury of nature's power,chasing monsoon and snowstorm blizzard 🔥 "Chasing Thunderstorms, capturing chaos 🌪️ Pakistan's fearless storm hunter⚡️

09/06/2026

Live weather updates

09/05/2026

اس سال گلگت بلتستان اور شمال مغربی خیبر پختونخواہ، کشمیر، ہزارہ اور پوٹھوہار کے علاقوں میں موسم خزاں کی بارشوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے

09/05/2026

Live coverage of thunderstorm ⛈️🌧⚡️
اس براہ راست نشریات کا ایک ایک لمحہ دیکھیں اور تمام باتوں کو غور سے سنیں، ایسی معلومات اپکو کہیں سے نہیں ملیں گی

08/31/2026

Exclusive live coverage of thunderstorm/heavy rain 🌧 from Islamabad

اگلے 7 روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک تیز ہواؤں/آندھی اور بارشوں کے امکانات موجود ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں ...
08/30/2026

اگلے 7 روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک تیز ہواؤں/آندھی اور بارشوں کے امکانات موجود ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں ہزارہ اور پوٹھوہار ریجن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

ان شہروں میں بارشوں کا امکان موجود رہے گا 👇

ایبٹ آباد، باجوڑ، بنوں، بٹگرام، بونیر، چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، ہری پور، کرک، خیبر، کوہاٹ، کوہستان اپر، کوہستان لوئر، کولائی پالس، لکی مروت، لوئر چترال، لوئر دیر، سوات، ملاکنڈ، مانسہرہ، مردان، مہمند، شمالی وزیرستان، نوشہرہ، اورکزئی، پشاور، شانگلہ، جنوبی وزیرستان، صوابی، ٹانک، اپر دیر لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، مری، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر مظفرآباد، نیلم، جہلم ویلی، باغ، حویلی، پونچھ، سدھنوتی، کوٹلی، میرپور، بھمبر، گلگت، غذر، ہنزہ، نگر، دیامر، استور، سکردو، گانچھے، شگر، کھرمنگ، گپس یاسین، روندو ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، دکی، بارکھان، کوہلو، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی شامل ہیں

ملک کے دیگر جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

Storm Chaser

08/29/2026

Raining at Nathiagali and surrounding areas right now

08/28/2026

Raining in Islamabad today
Islamabad weather is always love

Date 28th August 2026

اس سال پاکستان کے شمال میں برفباری کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے اربوں ٹن برف ہمارے پہاڑوں پر جمع ہو جائے گی اور پھر...
08/27/2026

اس سال پاکستان کے شمال میں برفباری کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے اربوں ٹن برف ہمارے پہاڑوں پر جمع ہو جائے گی اور پھر 2027 کا موسم گرما ہمارے لئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے اس کی ابھی سے تیاری کرنی ہو گی تمام دریاؤں کے کناروں پر آبادی کو ختم کرنا ہو گا انکو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہو گا ورنہ مالی کے ساتھ جانی نقصانات بھی بہت ہوں گے۔

جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ اس وقت دنیا میں موسم کی تاریخ کا اب تک کا سب سے طاقتور ترین ایل نینو کا پیٹرن اثر انداز ہو رہا ہے لہٰذا
اس سال پاکستان کے شمالی علاقوں میں غیر معمولی برفباری کے امکانات کے حوالے سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پہاڑوں پر بہت زیادہ برف جمع ہو سکتی ہے۔

اگر یہ برف 2027 کے موسمِ گرما میں تیزی سے پگھلی تو دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ غیر معمولی حد تک بڑھ سکتا ہے، جس سے سیلاب اور فلیش فلڈز کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے پہلے ہی محکمہ موسمیات پاکستان نے گلیشیئرز اور جھیلیں پھٹنے کے خدشات ظاہر کئے ہیں اور خصوصی طور پر سیٹلائٹ کے ذریعے ان جھیلوں اور گلیشیئرز کی نگرانی کا عمل جاری ہے۔

اس لیے ہمیں ابھی سے احتیاطی منصوبہ بندی شروع کرنی چاہیے:

🔴 دریاؤں اور ندی نالوں کے انتہائی قریب آبادیوں کا سروے کیا جائے۔
🔴 خطرناک علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے محفوظ مقامات کا انتظام کیا جائے۔
🔴 سیلابی گزرگاہوں میں نئی تعمیرات پر سختی سے پابندی لگائی جائے۔
🔴 ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ہنگامی منصوبہ بندی ابھی سے شروع کریں۔

قدرتی آفات کو روکا نہیں جا سکتا، لیکن بروقت تیاری سے جانی و مالی نقصان کو بہت حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

📌 بابوسر ٹاپ کی مثال ہمارے سامنے ہے وہاں کے مقامی لوگوں کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات سے ثابت ہوتا ہے کہ وہاں ہر سال موسم سرما میں ٹاپ کے اوپر 20 سے 30 فٹ برفباری ہوتی ہے اور بابوسر کی بلندی 13500 فٹ ہے اس لئے ہو سکتا ہے کہ اس سال وہاں 30 فٹ سے زائد برفباری ہو۔

⚠️ یاد رکھیں کہ یہ ایک ممکنہ خطرے کے حوالے سے پیشگی تشویش ہے، حتمی موسمی پیشگوئی نہیں۔

نوا ( NOAA ) نے پاکستان کے 13 ہزار فٹ سے 20 ہزار فٹ کے بلند پہاڑوں کی چوٹیوں پر آنے والے موسم سرما 2026/2027 میں مجموعی طور پر 40 سے 70 فٹ تک برفباری ہونے کا تخمینہ لگایا ہے جسکا مطلب ہے ہمارے پگھلتے ہوئے گلیشیئرز کا سائز دوبارہ سے بڑھے گا اور پگھلتے ہوئے گلیشیئرز مزید Grow کریں گے اور انکا سائز دوبارہ بڑھ جائے گا۔

Disclaimer: This content is for informational/educational/research purposes only & Personal Opinion. Please visit official channels for further weather updates /alerts & warnings .

ویدرگرو/ سٹارم چیزرکی موسم سے متعلق یہ مستند پیشگوئی دستیاب عالمی موسمیاتی ماڈلز اور ذاتی رائے شامل کرتے ہوئے مکمل تحقیق کے بعد معلوماتی اور تحقیقی تعلیمی مقاصد کے لئے شئیر کی جا رہی ہے اور ویدر گرو کئی سالوں سے عالمی سطح پر فیسبک انتظامیہ سے موسم سے متعلق پاکستان کا سب سے پہلا اور سب سے بڑا ویریفائیڈ پیج ہے جو 10 سالوں سے مفاد عامہ کے تحت موسم کی درست معلومات/ پیشگوئی عوام کو بلا معاوضہ فراہم کرتا ہے اور آنے والے خطرات سے بروقت ایڈوانس آگاہ کرتا ہے

یاد رکھیں موسم میں ہر آنے والے گھنٹے کے دوران تبدیلیاں واقع ہوتی رہتی ہیں ہم اپنے ناقص علم کی روشنی میں موسم سے متعلق پیشگوئی کر سکتے ہیں لیکن موسم کو کنٹرول نہیں اور ہمیشہ وہی ہوتا ہے جو رب العالمین کی رضا سے ہوتا ہے

کسی بھی ہنگامی موسمی صورتحال میں ہدایات اور سرکاری سطح پر الرٹس کے لیے ہمیشہ سرکاری اداروں کے اعلانات پر عمل کیا کریں یا مستند ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات حاصل کیا کریں اور فیک پیجز کی جانب سے پھیلائی گئی جھوٹی سنسنی خیز خبروں افواہوں سے بچا کریں۔

Storm Chaser | Weather Guru

08/27/2026

Live weather updates
More rains expected in different parts of Pakistan, Kashmir & india

Beautiful evening at Islamabad! Fire over sky and clouds looking amazing 🤩
08/26/2026

Beautiful evening at Islamabad!
Fire over sky and clouds looking amazing 🤩

Address

New York, NY

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Storm Chaser posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Storm Chaser:

Shortcuts

Share