AK News Network

AK News Network Ak News Network is a leading news channel of Azad Kashmir. AK News Network brings the breaking and l

Ak News Network is an Urdu language news and current affairs channel

08/30/2026

بڑی خبر
آزاد کشمیر انٹرنیٹ بحال کر دیا گیا؟

08/29/2026

مزاکرات ابھی تک نہیں ہوئے- جو بات کرنے آتے ہیں وہ کہتے ہیں پہلے دھرنا ختم کریں- دھرنے کسی صورت ختم نہیں ہوں گے- آپ کے پاس طاقت ہے، ٹرمپ سے دوستی بھی ہے- آپ ہم سب کو شہید کر کے یہ دھرنا ختم کر سکتے ہیں-

سردار عمر نذیر کشمیری
ممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا ش...
08/24/2026

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 25 اگست، صبح 10:00 سے 11:00 بجے تک ہوں گے

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال صبح 11:15 بجے ہو گی

امیدواروں کی فہرست کی اشاعت 11:30 بجے تک جاری کی جائے گی

کاغذات واپس لینے کی آخری وقت صبح 11:45 بجے مقرر کیا گیا ہے

حتمی فہرست امیدواران: دوپہر 12:00 بجے سامنے آئے گی

اسپیکر اور اسپیکر کا انتخاب 25 اگست کو دوپہر 2:00 بجے اسمبلی اجلاس میں ہوگا

ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 25 اگست کو دوپہر 3:00 بجے اسمبلی سیکریٹریٹ میں ہوگا

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل 2 بجے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت ہو گا

08/24/2026

میرپور پولیس نے نکہ کھاڑک میں برٹش نژاد شخص کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا
پولیس نے محض چار روز میں تمام حقائق تلاش کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا
سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی مدد لی گئی اور جیوفنسگ کی گئی جس سے ملزمان کی تلاش میں مدد ملی
کیس ٹریس کرنے کی نگرانی ایس ایس پی خرم اقبال نے کی جبکہ ڈی ایس پی سٹی حاجی سکندراعظم اور ایس ایچ او تھانہ سٹی عامر فاروق نے بھرپور محنت کی

سگے بھتیجے نے اپنا تایا کو قتل کیا پولیس نے آلہ قتل برآمد کر لیا
وجہ قتل فیملی تنازعہ بنا جس پر رضوان نے اپنے تایا دلپذیر کو قتل کیا
تین دن میں اندھا قتل ٹریس کیا گیا
میرپور پولیس نے نکہ کھاڑک میں برٹش نژاد شخص کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا
پولیس نے محض چار روز میں تمام حقائق تلاش کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا
سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی مدد لی گئی اور جیوفنسگ کی گئی جس سے ملزمان کی تلاش میں مدد ملی
کیس ٹریس کرنے کی نگرانی ایس ایس پی خرم اقبال نے کی جبکہ ڈی ایس پی سٹی حاجی سکندراعظم اور ایس ایچ او تھانہ سٹی عامر فاروق نے بھرپور محنت کی

سگے بھتیجے نے اپنا تایا کو قتل کیا پولیس نے آلہ قتل برآمد کر لیا
وجہ قتل فیملی تنازعہ بنا جس پر رضوان نے اپنے تایا دلپذیر کو قتل کیا
تین دن میں اندھا قتل ٹریس کیا گیا

مرکزی ملزم رضوان جہانگیر گورنمنٹ ملازم ہے
ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی پریس بریفنگ

08/17/2026

ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے اپنے آفس سے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ16-08-26 کو بوقت 01:10بجے دن مسمی منیر اللہ خان ولد حمید اللہ خان قوم راجپوت ساکن بنڈالہ تحصیل سماہنی ضلع بھمبر حال آفیسر کالونی سیکٹر A/2میرپور نے رپورٹ دی کہ سائل آفیسر کالونی سیکٹر A/2میرپور کا رہائشی ہے۔

آ ج مورخہ15-08-26سائل اپنی دوکان سینٹری سٹور واقع سیکٹر F/1پر موجود تھا۔جبکہ دیگر فیملی قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کے لیے ضلع بھمبر گئی ہوئی تھی۔

سائل کی زوجہ مسماۃ تائبہ جبین اور ملازم علی حمزہ گھر میں موجود تھے۔ بوقت 07:15بجے شام ملازم حمزہ انڈے لینے کے لیے قریبی دوکان پر گیا۔ جیسے ہی ملازم گھر سے باہر گیا تو بجلی بند ہو گئی۔

زوجہ محترمہ بجلی کا فیس تبدیل کرنے کے لیے کمرہ سے نکل پر برآمدہ جانے لگی جب گیلری میں پہنچی تو ایک نا معلوم شخص گھر میں داخل ہوا جس نے سفید رنگ کا کپڑا زوجہ کے منہ اور سر پر ڈالا اور دھکا دیا جس سے زوجہ گر گئی۔ جس کو دائیں پاؤں میں چو ٹ آئی۔ جس وجہ سے اٹھ نہ سکی اور نا معلوم شخص زبر دستی کمرہ میں داخل ہو کر الماری سے زیورات 04عدد بریسلٹ،02کڑے،04انگوٹھیاں مردانہ،02انگوٹھیاں زنانہ، ایک جوڑی کانٹے طلائی وزنی 12تولے،02گھڑیاں مردانہ مالیتی 60لاکھ جبکہ نقدی رقم 350000/-روپے لے کر بھاگ گیا۔ بجلی بند ہونے کی وجہ سے زوجہ نا معلوم شخص کو پہچان نہ سکی۔ سائل گھر واپس آیا تو زوجہ نے تمام واقع بتلایا ہے۔اس رپورٹ پر مقدمہ علت 188/26مورخہ16-08-26 بجرائم EHA-20,APC-459/337Fتھانہ پولیس سٹی میرپور در ج رجسٹر کر کے مقدمہ میں نا معلوم ملزم علی حمزہ ولد خادم حسین قوم جٹ ساکن جھنگ تحصیل برنالہ ضلع بھمبر جو مدعی مقدمہ کے گھر بطور ملازم کام کرتا تھا کو ٹریس / گرفتار کر کے سرقہ شدہ طلائی زیورات و رقم نقدی کل مالیتی 63لاکھ روپے برآمد کر لی گئی ہے۔
جبکہ ایک اور کارروائی میں فیصل صدیق سب انسپکٹر انچارج CIAسٹاف میرپور مورخہ29-05-26کو بمقام سیکٹر C/2میرپور میں مسمی ذوالفقار علی ولد فقیر محمد ساکن حافظ آباد حال سیکٹر C/2میرپور عید الاضحی کے دوران اپنے آبائی گھر حافظ آباد چلا گیا۔ مورخہ29-05-26کو جب گھر واپس پہنچا تو گھرکے کمرہ میں سامان بکھر اپڑا ہوا تھا۔ لکڑی کے الماری کے دراز سے 41لاکھ روپے پاکستانی کرنسی،07ہزار برطانوی پاؤنڈ، 1لاکھ 50ہزا ر ایرانی کرنسی اور زیورات طلائی 05تولے کل مالیتی 9175000/-روپے کوئی نامعلوم سارق / سارقان چوری کر کے لے گیا سائل کی رپورٹ پرمقدمہ علت112/26 مورخہ29-05-26بجرائم EHA-14,APC-457تھانہ پولیس تھو تھال درج رجسٹر ہے۔ ایس ایس پی ضلع میرپور نے فیصل صدیق سب انسپکٹر انچارج CIAسٹاف میرپور کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کی ہدایت دیں۔ انچارج CIAسٹاف میرپور نے معہ نفری و ہمراہ ٹیکنیکل ٹیم جدید سائنٹفک طریقہ سے ملزم گوہر علی ولد گلبدین قوم پٹھان ساکن ماجو کے ضلع چار سدہ حال پیر ودائی کو ضیاء کالونی راولپنڈی کو ٹریس کر کے ریڈ کر کے گرفتار کیا۔ جس نے سر سری دریافت پر انکشاف کیا کہ اس کے ساتھ سعید ا نورولد سید نظام الدین اوراس کے والدسید نظام الدین ولدذکر الدین ساکنان ہلمند افغانستان حال ضیاء کالونی پیرودائی شامل تھے۔ جو افغانستان جانے کی تیاری کر رہے ہیں جس پر انچارج CIAسٹاف میرپور نے فوری لنڈی کوتل ترخم بارڈر پر ریڈ کیا دونوں ملزمان ریڈ سے قبل افغانستا ن جانے میں کامیاب ہو گئے۔ تا ہم ہر سہہ ملزمان کا بلٹی کیا گیا ذاتی سامان بذریعہ کسٹم /NLCحکام ٹرک نمبر LWN-7515زیر ضبطی لایا جا کر دوران تلاشی رقم نقدی 40لاکھ روپے برآمد گئے جبکہ دیگر 02ملزمان سعید انور اور سید نظام الدین کی گرفتاری کے لیے بذریعہ FIAتحریک ہو رہی ہے۔ پولیس ضلع میرپور عوام کی جان و مال کی محافظ ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کی ضلع ہذ امیں کوئی جگہ نہ ہے۔ ضلع میرپور پر امن ضلع ہے اور آئندہ بھی پولیس ضلع میرپور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائیگی۔

08/17/2026

میرپورڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیرِ صدارت اجلاس،انٹرنیٹ بحران سمیت اہم مطالبات پیش

صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور بابر علی خان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا
جس میں ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران، مرکزی انجمن تاجران، چیمبر آف کامرس، کشمیر پریس کلب، سکولز ایسویسی ایشن،اور تمام ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں 12 اگست 2026ء کو کشمیر پریس کلب میرپور میں ہونے والے نمائندہ اجلاس کی روشنی میں مختلف عوامی و اجتماعی مسائل کے حل کے لیے مطالبات پیش کیے گئے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر بھر، بالخصوص میرپور میں انٹرنیٹ سروس کی مسلسل بندش سے آزادکشمیر میں تعلیمی نظام، بینکنگ سیکٹر،آن لائن کاروبار،سمیت سوشل سیکٹر سے وابستہ افراد شدید متاثر ہو رہے ہیں کہ مزمت کی گئی، شرکاء نے مطالبہ کیا کہ میرپور میں انٹرنیٹ اور بیکنگ سروسز کو فوری طور پر مکمل بحال کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

شرکاء نے 28 جولائی 2026ء کو پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی و شہید ہونے والے شہریوں کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرانے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ راولا کوٹ میں مظاہرین اور فورسز کے معاملات کو قانون اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا گیا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیٹ سروس فوری طور پر بحال نہ ہونے کی صورت میں میرپور شہر میں مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن احتجاج کیا جائے گا، جبکہ انٹرنیٹ سروس بحال ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

اجلاس و مطالبات میں بابرعلی خان ایڈووکیٹ، چوہدری زاہد حسین ایڈووکیٹ، شوکت علی مغل ایڈووکیٹ، عبدالحمید خان، سید عابد حیسن شاہ،ارشد محمود، ماجد علی، محمد خان، سہیل شجاع مجاھد، چوہدری محمد نعیم، فیصل منظور، راجہ خالد محمود، تنویر غازی،نواز رتیال،طاہر محمود اور حاجی طارق زبیر ،انصر بشیر تاس، سجاد جرال، سہراب خان، خواجہ یامین،وجاھت بیگ، آصف ندیم بٹ، خانزادہ خان،خوشئ محمد خان، ظفرمغل، حمیدالحق،سمیت دیگر نمائندگان نے شرکت کی بعد ازاں احجاجی جلوس بھی نکالا گیا جس میں انٹرنیٹ کی بحالی اور دیگر بنیادی حقوق کے حق میں نعرہ بازی کی، جلوس کشمیر پریس کلب روڈ اور میاں محمد روڈ سے سے ہوتا ہوا چوک شہیداں پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔۔۔

08/14/2026

ڈڈیال میں 14 اگست یومِ آزادی شایانِ شان اور پروقار طریقے سے منایا گیا
آزاد کشمیر کے شہر ڈڈیال میں 14 اگست یومِ آزادی کی خوشیاں انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئیں۔ دن کا باقاعدہ آغاز اے سی آفس ڈڈیال میں ہوا جہاں کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ جشنِ آزادی کے اس پرمسرت موقع پر شہر میں دو عظیم الشان ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ پہلی ریلی کا آغاز نو منتخب ایم ایل اے چوہدری اظہر صادق کی قیادت میں رٹہ بن سپیلاں سے ہوا، جبکہ دوسری ریلی موڑہ کنیال اوناع سے چوہدری عنصر کی قیادت میں برآمد ہوئی۔
یہ دونوں ریلیاں "امب" کے مقام پر ایک دوسرے میں ضم ہو کر ایک تاریخی اور بہت بڑے قافلے کی شکل اختیار کر گئیں۔ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا یہ عظیم الشان جلوس مقبول بٹ شہید چوک سے ہوتا ہوا بھلوٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ پوری ریلی کے دوران شہریوں کا جوش و خروش دیدنی تھا اور فضا "شکریہ پاکستان"، "پاکستان زندہ باد" اور "پاک فوج زندہ باد" کے فلک شگاف نعروں سے مسلسل گونجتی رہی۔
(رپورٹ: ظہیر چوہدری، اے بی این نیوز، ڈڈیال)


کشمیر پریس کلب میرپور میں یوم آزادی کی پروقار تقریب، قومی یکجہتی کے فروغ پر زور،کشمیر پریس کلب میرپور کے زیر اہتمام پاکس...
08/14/2026

کشمیر پریس کلب میرپور میں یوم آزادی کی پروقار تقریب، قومی یکجہتی کے فروغ پر زور،کشمیر پریس کلب میرپور کے زیر اہتمام پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک پروقار اور قومی جذبے سے سرشار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں انجمن کے چوہدری محمود سمیت دیگر افراد بھی شریک ہوئے، جبکہ پریس کلب کے عہدیداران و اراکین، صحافیوں، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔تقریب کے دوران وطن عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے یوم آزادی کے موقع پر تحریک پاکستان کے دوران برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کی جائیں گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، جس کے حصول کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دیں۔ آزادی ایک عظیم نعمت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے، اس لیے ہر شہری کو وطن عزیز کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرنے اور ملک سے وفاداری کے عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ موجودہ دور میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اتحاد، نظم و ضبط، برداشت اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومیں اسی وقت ترقی کرتی ہیں جب ان کے افراد ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم نے کشمیر پریس کلب میرپور کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر تقریب کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافتی برادری معاشرے میں شعور اجاگر کرنے، عوام کو باخبر رکھنے اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار صحافت معاشرے میں مثبت سوچ، برداشت اور قومی شعور کو پروان چڑھانے میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔
انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ ملکی ترقی، امن، استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھیں اور عوام تک درست، مصدقہ اور ذمہ دارانہ معلومات پہنچانے کو ترجیح دیں۔تقریب میں شرکاء نے پاکستان کی آزادی کی اہمیت، ملکی ترقی اور قومی یکجہتی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر وطن عزیز سے محبت اور قومی ذمہ داریوں کو بھرپور انداز میں ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی اور حق خودارادیت کے لیے بھی دعا کی۔۔۔

میرپور آزاد کشمیر منگلا جھیل سے ملنے والی سر کٹی نعش کی شناخت شہزاد ایوب کے نام سے کر لی گئی ہے جبکہ پولیس نے اندھے قتل ...
08/12/2026

میرپور آزاد کشمیر منگلا جھیل سے ملنے والی سر کٹی نعش کی شناخت شہزاد ایوب کے نام سے کر لی گئی ہے جبکہ پولیس نے اندھے قتل کا معمہ صرف چھ گھنٹے میں حل کرتے ہوئے مقتول کے حقیقی نانا اور دو ماموں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے اپنے آفس چیمبر میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مقتول کی شناخت کپڑوں پر لگے ٹیلر کے ٹیگ سے ہوئی۔ شہزاد ایوب کا تعلق سوات سے تھا اور وہ گزشتہ پندرہ سال سے اپنے نانا کے ساتھ میرپور میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔

ایس ایس پی خرم اقبال نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مقتول کو اس کے حقیقی نانا اور تین ماموں نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا۔ ملزمان نے قتل کے بعد نعش ڈیم کے کنارے لے جا کر ٹوکے کے وار سے سر دھڑ سے جدا کیا۔

ایس ایس پی خرم اقبال کے مطابق مقتول کا سر نہر اپر جہلم جبکہ دھڑ منگلا جھیل میں پھینک دیا گیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ مقتول کا سر تاحال برآمد نہیں ہو سکا اور دھڑ کو دفن کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کے دوران مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کا ایل اے- 15 باغ 2 کے 9 پولنگ سٹیشن اور ایل اے 16باغ-3 کے 14 پولنگ سٹیشن پر ری پولنگ کا ...
08/11/2026

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کا ایل اے- 15 باغ 2 کے 9 پولنگ سٹیشن اور ایل اے 16باغ-3 کے 14 پولنگ سٹیشن پر ری پولنگ کا فیصلہ

دوبارہ پولنگ کا فیصلہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے دی گئی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا،ترجمان الیکشن کمیشن

ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے کل 23 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ 15 اگست 2026 کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی ,

ریٹرننگ افسر حلقہ ایل اے -15 باغ-2 کی جانب سے 213 میں سے 204 پولنگ سٹیشن کے رزلٹ موصول ہوئے ، ترجمان الیکشن کمیشن

ریٹرننگ افسر حلقہ ایل اے -16 باغ 3 کی جانب سے 186 میں سے 172 پولنگ سٹیشن کے رزلٹ موصول ہوئے ، ترجمان الیکشن کمیشن

ایل اے 15 باغ 2 کے پولنگ سٹیشن نمبر 114 ،135 ،143, 144, 145 ، 146،147 ،148 اور 186 پر دوبارہ پولنگ ہوگی

ایل اے 16 باغ 3 کے پولنگ سٹیشن نمبر 28, 29 ، 40 49،50,51,77,91,109,110,111,112,143,149 پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔

Address

New York, NY
11230

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AK News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AK News Network:

Shortcuts

Share