Fahad Said

Fahad Said OLD Account Banned 🚫
lts New My Page
So Please Fallow My Page And Like
🙏🏻😊

09/23/2025
2023 💗
08/30/2025

2023 💗

08/16/2025

جو کچھ بونیر میں واقعہ پیش آیا ہے، اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ اپنے آپ کو درست کریں، اللہ سے ڈریں، اپنے اندر انسان کی قدر اور انسانیت پیدا کریں۔ ان شاء اللہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

ہمارے اندر نہ انسانیت ہے، نہ ہی ایک دوسرے کی قدر۔ "ہم اللہ سے ڈرتے نہیں ہیں، اسی وجہ سے اللہ ہم سے ناراض ہے۔"
اللہ سے معافی مانگیں اور اپنے آپ کو بہتر بنائیں۔


❣️
08/11/2025

❣️

❣️❣️
08/09/2025

❣️❣️

07/23/2025

سوات کے علاقہ خوازخیلہ چالیار کے مدرسہ میں استاد جلاد بن گیا 14 سالہ طالب علم فرحان پر مدرسے سے چھٹی کرنے پر بدترین تشدد،شدید تشدد سے طالبعلم جان کی بازی ہارگئی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے خوازہ خیلہ ہسپتال پہنچا دیا گیا،پولیس نے مدرسے کے 2 اساتذہ کو ہسپتال سے گرفتار کرکے مزید تفتتیش شروع کردی
ورثاء کا لاش کے ساتھ روڈ پر احتجاج

07/23/2025

سوات کے علاقہ خوازخیلہ چالیار کے مدرسہ میں استاد جلاد بن گیا 14 سالہ طالب علم فرحان پر مدرسے سے چھٹی کرنے پر بدترین تشدد،شدید تشدد سے طالبعلم جان کی بازی ہارگئی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے خوازہ خیلہ ہسپتال پہنچا دیا گیا،پولیس نے مدرسے کے 2 اساتذہ کو ہسپتال سے گرفتار کرکے مزید تفتتیش شروع کردی
ورثاء کا لاش کے ساتھ روڈ پر احتجاج

بچپن میں پی ٹی وی پر ایک ڈرامہ آتا تھا جس میں ایک قبائلی سردار دکھایا جاتا۔ وہ ایک بہادر، نڈر اور اچھا انسان تھا، لیکن ا...
07/20/2025

بچپن میں پی ٹی وی پر ایک ڈرامہ آتا تھا جس میں ایک قبائلی سردار دکھایا جاتا۔ وہ ایک بہادر، نڈر اور اچھا انسان تھا، لیکن اس نے ایک عجیب سی قبائلی قسم کھا رکھی تھی؛
"اگر کوئی میری پگڑی اتارے گا تو میں اس کی جان لے لوں گا۔"

اب ہوا یوں کہ ایک دن وہ اپنے چھوٹے بیٹے سے، جس سے وہ بے پناہ محبت کرتا تھا، لاڈ پیار کر رہا ہوتا ہے۔ کھیل ہی کھیل میں وہ بچہ سردار کی پگڑی کھینچ لیتا ہے۔ سردار قسم کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنے ہی بیٹے کی جان کے پیچھے پڑ جاتا ہے۔

ایسی ہی عجیب رسمیں ہمارے قبائلی سماج کا حصہ رہی ہیں۔ کچھ رسمیں وقت کے ساتھ ختم ہو گئیں، کچھ آج بھی جاری ہیں۔

دورِ اسلام سے قبل بھی عرب قبائل چھوٹی چھوٹی باتوں پر برسوں تک جنگیں لڑتے رہتے۔
اسلام نے آ کر ان جاہلانہ رسموں کا خاتمہ کیا اور انسان کو اس کی اصل پہچان دی۔

پھر جب یورپی لوگ ہندوستان آئے، تو یہاں ستی جیسی رسمیں عام تھیں۔ افریقہ میں انسانوں کی قربانی تک دی جاتی تھی۔

آج مغرب ان سب باتوں کو نوآبادیاتی (کولونیل) مداخلت کا جواز بناتا ہے؛ جیسے اگر وہ نہ آتے تو ہم آج بھی ویسے ہی ہوتے۔

برطانوی مصنف رڈیارد کپلنگ نے تو یہاں تک کہا تھا؛
"یورپی اقوام تہذیب کی روشنی لے کر آئیں۔"

خیر، یہ ایک الگ اور بحث طلب موضوع ہے۔

لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم آج بھی ظلم کو "ثقافت" اور "روایت" کا نام دے کر چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ہم سیکھنے، بدلنے اور آگے بڑھنے کے لیے تیار نہیں۔

پشاور کی ماں — لیڈی ریڈنگ"تاریخ گواہ ہے کہ کچھ لوگ انسانیت کے لیے ایسا کام چھوڑ جاتے ہیں جو صدیوں یاد رکھا جاتا ہے۔ ایسی...
07/17/2025

پشاور کی ماں — لیڈی ریڈنگ"
تاریخ گواہ ہے کہ کچھ لوگ انسانیت کے لیے ایسا کام چھوڑ جاتے ہیں جو صدیوں یاد رکھا جاتا ہے۔ ایسی ہی ایک شخصیت تھیں لیڈی ریڈنگ، جنہوں نے پشاور کے لیے وہ کیا جو آج بھی لاکھوں دلوں میں زندہ ہے۔

1924 میں وہ پشاور سیر کے لیے آئیں۔ ان کے ساتھ ایک واقعہ پیش آیا — گھوڑے سے گر کر زخمی ہوئیں، اور جب علاج کے لیے قریبی اسپتال لایا گیا، تو وہاں کی ناکافی سہولیات نے ان کے دل کو افسردہ کر دیا۔ پشاور جیسے تاریخی شہر میں معیاری طبی سہولتوں کی کمی انہیں بہت کھٹکی۔ وہ واپس دہلی گئیں، اور اپنے شوہر ہندوستان کے اُس وقت کے وائسرائے لارڈ ریڈنگ کے ساتھ مل کر ایک بڑا قدم اُٹھایا۔

انہوں نے ایک عظیم جذبے کے تحت پشاور میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی بنیاد رکھی۔ ایک ملین روپے کی خطیر رقم، اور عوام کی طرف سے 52,000 روپے کے عطیات جمع کر کے پشاور کے عوام کو ایک ایسا تحفہ دیا، جو آج بھی خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے اور معروف اسپتال کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال صرف ایک عمارت نہیں، بلکہ انسانیت، ہمدردی اور خدمت کی ایک زندہ مثال ہے — اور لیڈی ریڈنگ وہ عظیم خاتون تھیں جنہوں نے اپنے زخموں کو پشاور کے عوام کی شفا کا ذریعہ بنا دیا۔


‏یہ جاپان کا بس سٹاپ ہے ، دو کرسیاں ہیں ، مقصد کیا ہے ؟ جو لوگ بس کے انتظار میں یہاں بیٹھیں تو فارغ نہ ہوں ، بس کے انتظا...
07/13/2025

‏یہ جاپان کا بس سٹاپ ہے ، دو کرسیاں ہیں ، مقصد کیا ہے ؟ جو لوگ بس کے انتظار میں یہاں بیٹھیں تو فارغ نہ ہوں ، بس کے انتظار کے ساتھ تین کام کر سکیں ۔

پہلا : بس کا انتظار ۔
دوسرا : پیڈلز کے ذریعے جسمانی ورزش ۔
تیسرا : پیڈلز سے سٹریٹ لائٹس کے لئے بجلی کی پیداوار میں شرکت ۔

انتظار اپنے لئے ،
ورزش وجود کے لئے اور بجلی کی پیداوار میں شرکت ملک کے لئے ۔۔

حاضر دماغ رہنما یونہی قوم اور ملک کے لئے بہتری سوچتے ہیں ایسے ہی جاپان نے ترقی نہیں کی ، اس کامیابی کے پیچھے عالی دماغ ذہنوں کےاعلیٰ ترین آئیڈیاز کی کار فرمائی ہے جو قوم کو ترقی کی جانب لے جاتی ہے ۔

کاش کوئی سمجھے !!

Address

New York, NY

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fahad Said posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share