Zarrar International

Zarrar International Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zarrar International, Media/News Company, New York, NY.

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغائی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کا مضبوط اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ ایرانی خ...
10/29/2024

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغائی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کا مضبوط اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایک شہری کی بھی ہلاکت ہوئی ہے۔

ایران پچھچلے ہفتے کے اسرائیلی حملے کا جس طریقے سے جواب دے گا وہ اس بات کا تعین کرے گا کہ آیا مشرق وسطی تنازعہ ایک کھلم ک...
10/29/2024

ایران پچھچلے ہفتے کے اسرائیلی حملے کا جس طریقے سے جواب دے گا وہ اس بات کا تعین کرے گا کہ آیا مشرق وسطی تنازعہ ایک کھلم کھلا جنگ کی شکل اختیار کرتا ہے یا وہ پہلے ہی تباہ کن اور عدم استحکام پیدا کرنے والی موجودہ صورت میں جاری رہتا ہے۔

10/29/2024

Pakistani author Awais Khan’s fourth novel IN THE SHADOWS OF LOVE launched today in London to much fanfare. With over 100 people in attendance in an overwhelming display of love and support, the book launched in style at Waterstones in London's trendy Islington district.

Awais Khan is a Pakistani novelist who has produced consistent fiction over the years that tackles a variety of social issues in Pakistan and abroad. His latest offering IN THE SHADOWS OF LOVE revolves around the secretive lives of Pakistan's elite and the intricacies of marriage in a country steeped in culture and tradition.

Among the guests, there were several bestselling authors like Janice Hallett and Tom Wood as well as several social media stars and tiktok influencers like Ben Mercer.

Awais Khan was joined by his agent, Annette Crossland and publisher, Keshini Naidoo at the event.

لتھوانیا: انتخابات میں اپوزیشن سوشل ڈیموکریٹس کی فتح لتھوانیا کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی ...
10/29/2024

لتھوانیا: انتخابات میں اپوزیشن سوشل ڈیموکریٹس کی فتح

لتھوانیا کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور مخلوط حکومت کے قیام کے لیے مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔ حکمران قدامت پسند جماعت نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔

چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے بیجنگ کے مالی تعاون سے بنائے گئے گوادر ایر پورٹ کا ور چوئل افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ال...
10/16/2024

چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے بیجنگ کے مالی تعاون سے بنائے گئے گوادر ایر پورٹ کا ور چوئل افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ان کے الفاظ میں "یہ ایر پورٹ محض انفرا اسٹرکچر کا منصوبہ نہیں ہے۔ یہ ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون کی علامت ہے۔

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے لیے علاقائی تعاون کا فروغ اور روابط ضروری ہیں۔ معاشی ترقی،...
10/16/2024

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے لیے علاقائی تعاون کا فروغ اور روابط ضروری ہیں۔ معاشی ترقی، استحکام اور خوش حالی کے لیے مشترکہ طور پر آگے بڑھنا ہوگا۔ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے آغاز پر خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں ہونے والی گفتگو کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ ایس سی او اجلاس کی میزبانی پاکستان کے اعزاز ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک می...
10/15/2024

پاکستان تحریک انصاف نے دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں طے کردہ احتجاج کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ وزیرِداخلہ محسن نقوی نے یقین دلایا ہے کہ عمران خان کی معالج تک رسائی کو بحال کرتے ہوئے منگل کی صبح ڈاکٹرز کو اڈیالہ جیل بھجوایا جائے گا

جے شنکر کی پاکستان آمد: انڈیا بہت عرصے سے پاکستان کے ساتھ ’کم سے کم بات چیت کی پالیسی‘ پر عمل پیرا ہے اور انڈین خفیہ ایج...
10/15/2024

جے شنکر کی پاکستان آمد: انڈیا بہت عرصے سے پاکستان کے ساتھ ’کم سے کم بات چیت کی پالیسی‘ پر عمل پیرا ہے اور انڈین خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ کے مطابق ’یہ ایک اچھی شروعات ہے، بال اب پاکستان کے کورٹ میں ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کی پولیس کے مطابق بنوں کی پولیس لائنز میں دہشت گردوں کے حملے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چا...
10/14/2024

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کی پولیس کے مطابق بنوں کی پولیس لائنز میں دہشت گردوں کے حملے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ پانچوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کے شہر کراچی کے پولیس حکام نے اتوار کو سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے ساتھ...
10/14/2024

پاکستان کے شہر کراچی کے پولیس حکام نے اتوار کو سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر 11 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

Address

New York, NY

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zarrar International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share