Urdu News U.S.A

Urdu News U.S.A Online News in Urdu for the South Asian community of USA

06/08/2025

بھارت نے پاکستان کی طاقت کا غلط اندازہ لگایا اور اپنے اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیے بغیر حملہ کردیا جس کا نتیجہ ہے کہ دنیا بھر میں اسے حمایت حاصل نہیں ہوئی۔ تاہم مودی زخم کھا کر موقع کی تلاش میں ہے۔ پاک بھارت صورتحال میں طوفان سے پہلے کی سی خاموشی ہے۔ مزید جانئے قمر عباس جعفری اور معروف تجزیہ کار ڈاکٹر مونس احمرمیں ہوئے اس مکالمے میں۔

After Nimaz Jummah at Springfield Virginia
05/30/2025

After Nimaz Jummah at Springfield Virginia

05/28/2025

کیا جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن تبدیل ہورہا ہے؟ انڈیا کیا اب بھی چین کا کاونٹر ویٹ ہے؟ چین کے حالیہ اعلان کے بعد پاکستان اور چین کا اشتراک خطے میں کیا رنگ دیکھانے جارہا ہے۔ جانیئے قمر عباس جعفری کی معروف تجزیہ کارپروفیسر حسن عکسری کے ساتھ اس مکالمے میں۔

05/21/2025

پابندیاں کس طرح پاکستان کے دفاعی خودمختاری حاصل کرنے کا ذریعہ بنیں؟ دنیا پاکستان کی کچھ پیٹائی دیکھنا چاہتی تھی لیکن کیوں اچانک پاک بھارت جنگ میں مداخلت پر مجبور ہوئی۔ مستقبل میں پانی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کیا کچھ کرسکتا ہے؟ جاننیے قمر عباس جعفری کے جنرل رٹائرڈ نعیم خالد لودھی سے ہوئے اس مکالمے میں

05/15/2025

پاک بھارت حالیہ جنگ کے بعد انڈیا حکومت پر اپوزیشن کے سوالات، کیا قومی خودمختاری پر نئی دہلی سپرپاور کے سامنے کمپرومائز ہے؟گزشتہ گیارہ برسوں میں قائم حکومت کے پڑوسیوں یا سپرپاور کے ساتھ تعلقات پہلے جیسے کیوں نہیں رہے، جانئے معروف بھارت تجزیہ کار راہول لال اور قمرعباس جعفری کے اس مکالمے میں

05/13/2025

پاک بھارت حالیہ جنگ سیز فائرکیوں کر ممکن ہوا؟ پاکستان کے جوابی حملے میں بھارت پر کیا کچھ بیتی؟ مودی جنگ بندی پر کیسے راضی ہوئے۔ اس دو طرفہ جنگ میں چین ٹیکنالوجی اور دفاعی صنعت کا کردار کیا رہا، جانئے دفاعی تجزیہ کار برگیڈئر عمران ملک اور قمر عباس جعفری کے اس مکالمے میں

05/09/2025

معروف تجزیہ کار حما بقائی کہتی ہیں کہ انڈیا نے ایک کھیل تماشام لگارکھا ہے، ہر چند سال بعد فالز فلیگ اپریشن کرکے پاکستان کو دفاعی پوزیشن پر لانے کی کوشش کرتا ہے یہ سلسلہ بند ہوجانا چاہئے۔ پاکستان پر حملے کا موثرجواب دیا گیا ہے اور اب پلڑا دونوں جانب برابراچکا۔ لہذا اب مزید جنگ سے گریز کرتے ہوئے دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ مزید تفصیلات دیکھئے قمر عباس جعفری اور حما بقائی کے اس مکالمے میں

05/08/2025

انڈیا کے حملےکا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ بین الااقوامی برادری بھارت کے بیانیہ کو تسلیم کررہی ہے کیونکہ وہ بھی نہیں چاہتے کہ پاکستان ایٹمی ہتھیار رکھے۔ پاکستانی قوم متحدہ ہے اور مل کر اس جنگ کا سامنا کیسے کریں گے؟ جانئیے قمرعباس جعفری کی سنٹر احمد بلال مندوخیل کے اس مکالمے میں

05/08/2025

بھارتی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں کوئی دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ بھارت کی ایجنسی خود ملوث ہے تاکہ اس بنیاد پر پاکستان کو دہشت گرد قرار دلوایا جاسکے۔ دہشت گردی کے ماہرین کہتے ہیں کہ اس خطے میں کوئی ایسی دہشت گرد تنظیم کا وجود ہی نہں جو اس قدر سیکیورٹی والے خطے میں ایسی کارروائی کرسکے۔ مزید جانتے ہیں قمرعباس جعفری اور دہشت گردی کے امور کے ماہر محمد توصیف کے اس مکالمے میں

05/02/2025

بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر معروف سفارتکار عبدالباسط کہتے ہیں کہ پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر بھارت پاکستان پر حملہ ضرور کرے گا تاہم یہ حملہ محدود ہوگا لیکن اسے اپنی عوام کے لیے بڑھا چڑھا کر پیش کرے گا۔ جبکہ امریکہ میں معروف تجزیہ کار مسعود ابدالی کہتے ہیں کہ جنگ نہیں ہوگی لیکن اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو پھر پاکستان ایٹمی ہتھیار سمیت تمام آپشن استعمال کرے گا۔ مزید تفیصلات دیکھئے قمر عباس جعفری کے ساتھ ان کے اس مکالمے میں

04/26/2025

Pakistani Finance Minister Muhammad Aurangzeb is holding a press conference in Washington after attending a World Bank meeting and meeting with finance ministers from various countries.

Address

New York, NY

Telephone

+13472576227

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu News U.S.A posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share