Achi baat اچھی بات

Achi baat اچھی بات آپکا ایک لائک ہماری بلا معاوضہ اور مسلسل خدمات پر ہماری حوصلہ افزائ کے لۓ کافی ہے.

‏میتھی دانہ کو مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اس کے استعمال سے جسم سے کیسٹرول خارج ہونے لگ جاتا ہے او...
07/16/2025

‏میتھی دانہ کو مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اس کے استعمال سے جسم سے کیسٹرول خارج ہونے لگ جاتا ہے اور دل کی بند شریانوں کو کھولنے میں نہایت مفید ہے میتھی دانہ کی وجہ سے وہ کولسٹرول جو خون کی رگوں میں جم جاتا ہے وہ بھی ختم ہو جاتا ہے اور اگر اس کو مسلسل استعمال کیا جاتا رہے تو اس کے استعمال کی وجہ سے خون میں لوتھڑے بننے کا عمل بھی ختم ہو جاتا ہے۔ اور چربی ختم ہونے لگتی ہے جس کے بعد دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ ختم ہو جاتا ہے۔ میتھی دانہ کو اگر مسلسل استعمال کیا جائے تو اس کی وجہ سے بلڈپریشر بالکل کنٹرول ہوجاتا ہے اور جسم سے اگر فاسد مادے نکالنے ہو تو میتھی دانہ سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔
جگر کو تندرست رکھنے گردوں کو صاف رکھنے اور مثانے کو ہر طرح کے گند سے صاف کرنے کے لئے بہترین چیز ہے میتھی دانہ شوگر کے مریضوں کے لیے ایک بہترین دوا کی حیثیت رکھتا ہے اس کی وجہ سے جسم میں شوگر کی لیول کنٹرول میں رہتا ہے اور اگر حد سے زیادہ نہیں پڑتا یہ کھانے کو ہضم کرنے گلوکوز کو توڑنے میں لبلبے کی مدد کرتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں اپنے معتدل سطح پر آجاتا ہےاگر شوگر کا کوئی مریض مسلسل تین ماہ تک میتھی دانہ استعمال کرتا رہے تو امید کی جاسکتی ہے کہ اس کا شوگر بالکل معتدل ہو جائے گا اور اس کی شوگر کی بیماری بھی ختم ہو سکتی ہے
میتھی دانہ جیسے پہلے بتایا گیا ہے چکنائی کو جسم سے خارج کرتا ہے اس لیے اگر کوئی موٹا شخص میتھی دانا کا مسلسل استعمال کرے تو اس کی وجہ سے اس کا موٹاپا بھی ختم ہوسکتا ہے

یاد رہے میتھی دانہ خشک اور گرم مزاج رکھتا ہے اس لیے اس کے استعمال سے پہلے اپنے حکیم یا اپنے طبیب سے رابطہ ضرور کرے تاکہ وہ آپ کو بتا سکیں گے اس کا استعمال آپ کے لئے کس حد تک مناسب ہے اور کتنی مقدار آپ اس کی استعمال کر سکتے ہیں۔

👈شوگر کے مریضوں کے لئے شرطیہ علاج:
ایک چمچی میتھی دانہ رات میں ایک کپ پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ صبح نہار منہ پانی پی لیں اور میتھی چبا کر کھالیں۔
یقین کیجئے صرف یہ ایک نسخہ آپ کو شوگر کی دوسری ادویات سے نجات دلادے گا۔ آزمائش شرط ہے۔ ایک ھفتہ استعمال کے بعد بلڈ شوگر چیک کرسکتے ہیں۔

حاکم بدن نسخہ
طب یونانی کا ایک بڑا مشہور و معروف قدیم نسخہ ہے جو حاکم بدن کہلاتا ہے۔ خاص طور پر سرد موسم میں بوڑھوں کے جسمانی درد گٹھیا اور کھنچاؤ و اعصابی دردوں کے لئے

میتھی دانہ 10 گرام
کلونجی 10 گرام
اجوائن 10 گرام
تخم ھالون 10 گرام
تمام ادویات کو کوٹ چھان کر سفوف تیار کریں۔
2/ 1 چمچہ دن میں تین بار پانی کے ہمراہ کچھ عرصہ مستقل استعمال کریں انشاءاللہ عزوجل بدن کے بے شمار امراض میں حاکم بدن ہے۔
تمام اعصابی دردوں، کمزوری، ریح بادی کے امراض، گیس، تبخیر اور جوڑوں کے درد وغیرہ کیلئے اکسیر لاجواب ہے۔
ھالون کو حب الرشاد بھی کہا جاتا ہے۔

🔸میتھی دانہ کے پانی کے فوائد!
جن لوگوں کو بہت شوگر زیادہ رہتی ہو ۔ وہ میتھی دانہ سے علاج کریں ۔

ایک چمچ چائے والا رات کو آدھے گلاس پانی میں بھگو دیں۔
صبح نہار منہ یہ کھا لیں پانی بھی پی لیں ۔کچھ دیر بعد پانچ دانے کالی مرچ مزید کچھ دیر بعد ایک چٹکی کلونجی کھالیں ۔
دوسرے ماہ شوگر کی ادویات کم کر دیں
تیسرے ماہ سب ادویات ختم
بس یہ ایک خوراک نہار منہ لیتے رہیں ۔

کلونجی اور میتھی دانہ میں اللہ تعالی نے بے شمار خوبیاں رکھی ہیں

ھوالشافی
ایک چمچ کلونجی اور ایک چمچ میتھی دانہ مٹی کے برتن میں ڈال کر بھگو دیں، دو گلاس پانی میں صبح چھان کر تھوڑا لیموں یا شکر ایڈ کریں۔
موسم سرد ہے تو پانی نیم گرم کر لیں ورنہ سادہ ہی ٹھیک ہے اسے پی لیں نہار منہ دن میں تین بار بھی یہ پانی استمعال کر سکتے ہیں۔
بیماری سے لڑنے قوت مدافعت پیدا کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتا ہے یہ پانی ضرور پیئں اور دعاوں میں یاد رکھیں🌺 جن حضرات کو شوگر ہے وہ شکر استمعال نہ کریں۔🍂

کلونجی اور میتھی دانہ کا پانی:-
ایک گلاس پانی میں ایک چمچ میتھی دانہ اور آدھا چائے کا چمچ کلونجی ڈال کر رات بھر بھگو دیں صبح اس چھان لیں اور کلونجی اور میتھی دانہ کو چبا چبا کر کھائیں اور پانی پی لیں ۔

یورک ایسڈ
ھوالشافی!
کلونجی اور میتھی دانہ رات کو بھگو کر رکھیں صبح دوپہر شام استعمال کریں۔ ۔
کلونجی اور میتھی دانہ کے پانی ایک گلاس میں سیب کا سرکہ ایک چمچ مکس کر کے روزانہ دن میں تین بار پئیں ۔ 5-7 دن میں یورک ایسڈ کا خاتمہ ہو جائے گا ۔

Address

Ward 8
New York, NY
00042

Telephone

+923226440476

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Achi baat اچھی بات posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Achi baat اچھی بات:

Share