01/12/2026
ان سے ملیے یہ محترمہ تحمینہ شیخ اینکر پرسن
یہ اینکر لوگوں کے گھروں ، تھانوں میں جا کر ایسے ذاتی اور جنسی نوعیت کے سوالات کرتی ہیں جو نہ صحافتی اصولوں کے مطابق ہیں اور نہ ہی انسانی وقار کے۔
کیمرہ اٹھا کر کسی کے گھر میں داخل ہونا، یا تھانے کے ماحول میں پہلے سے دباؤ میں موجود فرد سے ننگے سوال کرنا، رپورٹنگ نہیں بلکہ تضحیک ہے۔ صحافی کا کام سچ سامنے لانا ہے، کسی کی عزت کو سرِعام نیلام کرنا نہیں۔
اس طرح کی رپورٹنگ پر پابندی لگنی چاہیے کیونکہ یہ نہ صرف معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ صحافت کے اعتماد کو بھی
ختم کر رہی ہے۔
ان کا تو بس نہیں چلتا ورنا عورت کے کپڑے اتروا کر بولے دوبارہ کر کے دیکھاؤ ۔
عوام کو بھی یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اینکر کوئی تحقیقاتی ادارہ نہیں ہوتے۔ انٹرویو دینا آپ کی مرضی ہے، زبردستی نہیں۔ آپ کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کر سکتے ہیں، اور آپ کی اجازت کے بغیر کوئی ریکارڈنگ نہیں ہو سکتی۔