Inkishaf 2.0

Inkishaf 2.0 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Inkishaf 2.0, Media/News Company, Crown Heights, NY.
(1)

09/24/2023

سیٹھ غفار کا انتقال ہوا تو ان کا بیٹا ستار اخبار میں اشتہار چھپوانے گیا. وہاں معلوم ہوا کہ ریٹ سو روپے فی لفظ ہے. ستار سوچ کر بولا ٹھیک ہے لکھو. Ghaffar died. کہا گیا پانچ الفاظ سے کم کا اشتہار نہیں لیتے. مزید سوچا پھر بولا لکھو. Ghaffar died, Suzuki for sale

09/24/2023

#مسکرائیں😁

وکیل نے پہلے سوال سے گواہ پر جرح کا آغاز کیا۔۔🙃
" ہاں تو ڈاکٹر صاحب۔۔کیا آپ نے پوسٹ مارٹم کرنے سے پہلے نبض چیک کی تھی؟؟"🙄

" نہیں" گواہ نے یک حرفی جواب دیا🙂

وکیل تھوڑا آگے بڑھے۔۔" کیا آپ نے بلڈ پریشر چیک کیا تھا؟؟"🤔
" جی نہیں" گواہ نے رسانیت سے انکار میں سر ہلایا۔۔😒

" کیا آپ نے اچھی طرح تسلی کر لی تھی کہ "باڈی "سانس نہیں لے رہی؟؟"🧐
وکیل کے طنزیہ انداز پر گواہ نے بے نیازی سے اسے دیکھا۔۔۔

" نہیں" اسکا جواب اب بھی ایک لفظ سے زیادہ نہیں تھا۔.

" تو کیا یہ ممکن نہیں کہ مریض زندہ ہو اور آپ نے اسکا پوسٹ مارٹم شروع کردیا ہو؟؟" وکیل کا انداز کچھ مشکوک تھا۔۔🤯
گواہ نے گویا اس الزام کو سیریس ہی نہ لیا اور پھر سے وہی جواب دہرایا🤨
" نہیں"
وکیل اس انداز پر تلملایا اور اگلا سوال داغ دیا ۔۔" ڈاکٹر صاحب آپ یہ بات یقین سے کیسے کہہ سکتے کہ پیشنٹ مردہ ہی تھا۔۔جبکہ نہ تو آپ نے نبض چیک کی نہ سانس اور نہ ہی بلڈ پریشر؟؟؟"😱
گواہ نے گہری سانس لی جیسے خود کو نارمل کر رہا ہو اس کے بعد گویا ہوا۔۔
"کیونکہ اس کا دماغ سامنے میز پر شیشے کے جار میں پڑا تھا "😣
وکیل کچھ دیر خاموش ہوا لیکن پھر سے بول پڑا۔۔۔
"بہرحال۔۔۔۔ہو سکتا ہے پیشنٹ تب بھی زندہ ہو؟"🙄🤔
گواہ نے زچ ہو کر اسے دیکھا اور وکیل سے مخاطب ہوا۔
" ہاں ہو سکتا ہے وہ اب بھی زندہ ہو اور کسی جگہ وکالت کی پریکٹس کر رہا ہو "😅

09/23/2023

خاتون کا شوہر بے وفا ہوگیا تھا. افواہ تھی کہ وہ شائد کسی دوسری سے خفیہ شادی کر چکا ہے. ایسے میں پھر پیر فقیر یاد آتے ہیں اسے پتہ چلا آبادی سے دور فلاں پہاڑی پر ایک پہنچے ہوے بزرگ کی خانقاہ ہے. خاتون اس بزرگ سے ملنے چل نکلی. بڑی مشکل سے جب خانقاہ پہنچی تو بزرگ نے پوچھا کیسے آنا ہوا.؟

خاتون نے کہا میں نے اپنی زندگی کے بیس بہترین سال جس کو دئے، دن رات جس کی خدمت کی وہ مجھے بھول کر کسی دوسری عورت کے چکر میں پڑ گیا ہے. بزرگ نے مٹھائی کا ایک ڈبہ کھولا اور خاتون سے کہا لیں یہ مٹھائی چیک کریں اور بتائیں یہ کب سے ہوا. خاتون نے ایک مٹھائی اٹھائی کھائی اسے اچھی لگی دوسری اٹھائی اور مٹھائی کھاتے کھاتے ساری سنی افواہیں دہرا دیں.

افواہیں اور جن خواتین پر اسے شک تھا ان کی تعداد شائد زیادہ تھی. کیونکہ مٹھائی کا ڈبہ ساتھ نہیں دے پایا. بزرگ نے اس خاتون سے کہا میں نے آپ کو ایک مٹھائی کھانے کو کہا تھا آپ سارا ڈبہ کھا گئیں. اس سے آپ کو کیا سمجھ آئی.؟ خاتون نے کچھ دیر سوچا اور پھر بہت فلسفیانہ انداز میں کہا اچھا میں سمجھ گئی آپ کا مطلب ہے مرد کا مزاج ایسا ہے. ایک مٹھائی چھکنے کے بعد وہ پھر دوسری تیسری چوتھی کی طلب رکھ لیتا ہے.

بزرگ نے تپ کر کہا نہیں بلکہ اسکا مطلب یہ ہے کہ تم بہت زیادہ موٹی اور بھدی ہوگئی ہو. تمہارا اپنے کھانے پینے پر کوئی کنٹرول نہیں ہے. تمہارے مسائل کوئی تعویذ کوئی دم ٹھیک نہیں کر سکتے جاو اپنا منہ کنٹرول میں رکھو. منہ پیٹ اگر کنٹرول ہوگیا تو عمر بھلے کم نہ ہو جسامت ضرور بیس سال پیچھے والی مل جائے گی.

سُنا ہے اس پہاڑی والے بزرگ کے پاس اب خواتین نہیں جاتی. بقول خواتین کے اس کے دم درود و تعویذ میں کوئی اثر نہیں ہوتا.

09/23/2023

اک مرتبہ ‏میاں بیوی کسی گاؤں گئے۔
وہاں ایک کنواں تھا۔ جس میں سکّہ ڈالنےسےمراد پوری ہوجاتی تھی
پہلےشوہر نے”1 روپیہ"پھینکا اور دعا کی
پھر بیوی نے آگے بڑھ کر کوشش کی مگر توازن کھو کر کنویں میں جا گری😢
یہ دیکھ کر شوہر کی آنکھوں میں آنسو آگئے 😢😢.
آسمان کی طرف دیکھ کر بولا

“اینی چھیتی " ( اتنی جلدی )😂😂😂

09/23/2023

‏نصرت جاوید صاحب نے دلچسپ خبر دی۔

فرمایا کہ انڈین انٹیلیجنس ایجنسی "را" نے نوازشریف کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ پاکستان واپس گیا تو الیکشن سے پہلے کسی جگہ تقریر کرتے ہوئے کڑاں ہوجائے گا۔

یعنی یہ بھی اشارہ دے دیا کہ شہبازشریف اور مریم نواز اسی لئے اسے واپس لے جانے کی سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔

دوسری طرف لگتا ہے نوازشریف خطرے کو پوری طرح بھانپ گیا ہے اور اس نے بڑی شخصیات کے احتساب کا نعرہ لگا کر بھائی اور بیٹی کے منصوبوں کے رنگ میں بھنگ کی پوری بالٹی ڈال دی ہے۔

یہ "را" والے حرامخوار پتہ نہيں کیوں ہمارے میاں صاحب (بلکہ حنا پرویز بٹ کے میاں صاحب) کے بارے میں اتنے پریشان ہیں۔

بھئی اسے جانے دیں پاکستان۔ اسے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننا ہے۔ میاں صاحب نے اس کے لئے ایک درجن رنگ برنگ مفلر خرید رکھے ہیں۔ کھلی کھلی پینٹیں سلوائی ہوئی ہیں۔ لال رنگ کے جوتوں کے کئی جوڑے لئے ہیں۔

09/17/2023

اگر آپ افورڈ نہیں کر سکتے تو دو حل ہیں۔ سہولیات ترک کر دو یا پھر کمائی کا نیا ذریعہ ڈھونڈو۔

کمانے کو ساری دنیا سکھانے پہ تلی ہوئی ہے، میں صرف ترک کرنے کے بارے میں بتا سکتا ہوں۔

پیسے ہیں تو سائیکل خرید لو، نہیں ہیں تو لنڈے سے ایک جوگر لو اور بسوں کے عادی بنو۔

بسوں کے پیسے نہیں تو پھر طویل فاصلے طے کرنے کی بجائے گھر کے آس پاس روزگار ڈھونڈو۔

استری کرنے کی بجائے گیلے کپڑے ہینگر پہ سکھا کر پہن لو۔

باہر انڈہ شامی کھانا ہے یا گھر کا سالن؟ اس وقت گھر کا کھانا مہنگا پڑ رہا ہے۔ سنگل ہو تو اچار یا دہی کے ساتھ روٹی کھا لو اور کام نکالو۔ کچی سبزیاں کھاؤ یا گیس آتی ہے تو ابال لو۔ گھی تیل کا خرچ بچے گا اور دواؤں پر بھی پیسے کم نکلیں گے۔

دوست کم کر دو یا اپنے جیسے رکھو۔

سردیوں میں ہیٹر کے متبادل پہ ابھی سے سوچنا شروع کرو، پرانے زمانے کے لوگوں کا سوچو، جیسے وہ رہتے تھے ویسے رہو۔

بال داڑھی خود بنا لیا کرو۔

ڈاکٹر کی بجائے حکمت کی طرف لوٹو۔ جڑی بوٹیوں میں علاج ڈھونڈو۔ ایمرجنسی سے اللہ بچائے، تب کے لیے کچھ نہ کچھ بچا کے رکھو اور تب جو مرضی کرو۔

سگریٹ والے ہو تو بیڑی یا حقے کی شکل دیکھو ۔۔۔ گزارہ چل جاتا ہے۔

سرکاری سکول کالجوں میں بچوں کو بھیجو، زندگی بھر سکھی رہو گے۔

ناشتے میں ڈبل روٹی کے بجائے رات کی روٹی اور دودھ والی چائے کی بجائے کالی چائے یا قہوہ پیو۔

چینی اور کولڈ ڈرنک کا استعمال چھوڑ دو، ضروری ہے تو لگژری آئٹم سمجھو ان کو۔

کولر اے سی اگلے سال تک برداشت سے باہر ہو جائیں گے، یا تو ہر مہینے 'جون جولائی اگست بجلی فنڈ' کے نام سے بچت کرو یا پھر گھر میں چارپائیاں رکھو اور دھوتی کرتا گیلا کر کے پہنتے رہو، چھتوں پہ سونے کا رواج دوبارہ ڈالو۔

مرغیاں رکھ لو دو تین، اپنے گھر جوگے انڈے مل ہی جائیں گے لیکن اس سے آگے ساری کہانی شیخ چلی والی تھی اس پہ مت جانا۔

چھوٹے فریج خریدو، صرف پانی ٹھنڈے کرنے جوگے، بڑے موجود ہیں تو بہرحال بل ان کا بھی آنا ہے۔ ورنہ گھڑے خریدو اور کام چلاؤ۔

شیمپو کم کر کے صابن کی طرف آؤ، لال لائف بوائے فرسٹ کلاس چیز ہے، رنگین اشتہاروں پہ مت جاؤ۔

باقی کوئی آئیڈیا دماغ میں آتا ہے تو نیچے لکھ دو۔ اس پوسٹ کو سنجیدہ لو اور زندگی گزارنے میں اپنے جیسے لوگوں کی مدد کرو🙏

حسنین جمال کے قلم سے

06/05/2022

Address

Crown Heights, NY

Telephone

+15802051343

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Inkishaf 2.0 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share