Urdu Shayari / اردو شاعری

Urdu Shayari / اردو شاعری اسلام علیکم اردو شاعری تصاویر مضامین حکایات ناول اقوال زریں اور معلومات آپ کو ہماری کاوش پسند آئے گی

 #مدد
01/03/2026

#مدد

 #انسان
01/03/2026

#انسان

ہم نے بھارت کو شکست دی اور بھارت خاموش رہایہ خاموشی سب سے زیادہ امریکہ کو ناگوار گزریواشنگٹن کو غصہ اس بات پر تھا کہ جس ...
01/03/2026

ہم نے بھارت کو شکست دی اور بھارت خاموش رہا
یہ خاموشی سب سے زیادہ امریکہ کو ناگوار گزری
واشنگٹن کو غصہ اس بات پر تھا کہ جس بھارت پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی وہ جنگی میدان میں ہار کیسے گیا؟اسی ہزیمت کا بوجھ اتارنے کے لیے ٹرمپ نے فوراً بیانات کی بوچھاڑ کر دی
کہ بھارت جنگ ہار گیا بھارتی طیارے گرے اور یہ سب میرے کہنے پر ہوا
مودی نے ہار مانی بھارت پھر بھی خاموش رہا اور یہی خاموشی پاکستان کے لیے سفارتی موقع بن گئی
پاکستان نے ٹرمپ کے بیانیے کی تردید بھی نہ کی اور تصدیق کی ضد بھی نہ کی
کیونکہ پاکستان اب دفاعی نہیں، فرنٹ فٹ پر کھیل رہا تھا ۔
وہ ایک جیتا ہوا کھلاڑی تھا جسے عالمی اسٹیج پر ابھرنے کے لیے امریکی مہرِ تصدیق کا انتظار تھا
کیونکہ دنیا اسی کی مانتی تھی 😌
اب رات اچانک چین سے خبر آتی ہے:
جنگ دراصل چین کے کہنے پر روکی گئی تھی
اب بھارت کی خاموشی کا راز کھلتا ہے۔
مودی یہ اعتراف نہیں کر سکتا تھا کہ جنگ امریکہ نے نہیں، چین نے رکوائی
کیونکہ لداخ، گلوان اور سرحدی جھڑپوں کے بعد چین اور بھارت کے تعلقات پہلے ہی چھتیس کے آکڑے پر ہیں روزانہ کی بنیاد پر لداخ میں بھارتی فوجی مارے جا رہے ہیں ایسے میں چین کی حمایت یا اس کا اعتراف بھارتی عوام کے سامنے سیاسی خودکشی کے مترادف تھا۔ چنانچہ مودی خاموش رہا اور پاکستان نے اس خاموشی کو پورے سفارتی ہنر سے کیش کیا۔
دوسری جانب ایران، اسرائیل، یمن اور امارات کے تناظر میں بھی پاکستان نے امریکہ کو بھی واضح پیغام دے دیا کہ اب فیصلے دباؤ پر نہیں توازن اور حکمت پر ہوں گے۔
اسی کو کہتے ہیں سفارتی محاذ پر کھیلنا 😌جو ممالک سالوں سے پاکستان کو اپنے مفادات کی بھینٹ چڑھا رہے تھے وہی ممالک اب انجانے میں پاکستان کے لیے مفادات بن چکے تھے 🤭
اور یہی وہ لمحہ ہے جہاں تاریخ گواہی دیتی ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس دور کے وہ صلاح الدین ایوبی ہیں جنہوں نے تلوار نہیں، حکمتِ عملی سے چاروں شانے چِت کر دیا۔🫡 اور آخر میں یوتھیوں کو کہنا ہے کہ اتنی چالیں سازشیں ڈس انفارمیشن فیک نیوز پھلا کر بھی پتہ ہے یوتھیے کیوں ہارتے گے کیونکہ ریاست شطرنج کھیل رہی تھی اور یوتھیے لڈو میں چھکا تلاش کر رہے تھے🤣🖐️

01/03/2026

چاچو دی گریٹ❤️ میں شرطیہ کہتا ہوں کہ اگر یہ بندہ پانچ سال پورا کر گیا تو پورے پاکستان کا نقشہ بدل دے گا۔یہاں نوکریاں کی بھرمار ہو گی سبز پاسپورٹ کی عزت ہو گی دنیا کے ہر مسئلے میں پاکستان کو بطور ثالتی بلایا جائے گا بجلی، گیس، پٹرول مہنگائی سب نیچے آ چکے ہوں گے ان شاءاللہ

امریکہ سمیت اسکے اتحادی مغربی ممالک مکمل تیار بیٹھے ہیں اور میرے خیال میں ایران میں اسلامی انقلاب آخری سانسیں لے رہا ہے ...
01/03/2026

امریکہ سمیت اسکے اتحادی مغربی ممالک مکمل تیار بیٹھے ہیں اور میرے خیال میں ایران میں اسلامی انقلاب آخری سانسیں لے رہا ہے
ایک امریکی ڈالر 1٠2 میلن ایرانی ریال کے برابر ہو گیا ہے اور اگر 2026 میں اسرائیل ,امریکہ اور ایران جنگ ہوتی تو اسلامی انقلاب دھڑام سے گر جاۓ گا
ایران میں حالیہ پرتشدد مظاہرے ملک میں حکومت کو تبدیل کرنے کی ایک کڑی ہیں
ایران جس کا اثر اور رسوخ شام ,عراق ,یمن تک پھیلا ہوا تھا سکڑ کے ایران کی سرحدوں تک رہ گیا ہےوہ ایران جس نے پاکستان پے مزائیل داغ دیا تھا اس وقت واقع مضبوط تھا اور آج شاید اپنے آخری سانس لے رہا ہے
اس دوران ایران نے سعودی عرب کی ناک میں دم کر رکھا تھا آۓ روز حوثی باغیوں کے مزائیل حملوں کے ذریعے سعودی عرب کے آئل فیلڈز تباہ کر دی تھی ۔
آج اسلامی ایران اپنی بقاہ کی جنگ لڑ رہا ۔
جو شاید اسلامی ٹچ کی وجہ سے مصنوعی سانس لے رہا ۔
جنگ کی ایک چنگاری کافی ہو گی اور سب کچھ وار جائے گا انتظار کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے
, ,

حکومت اور ریاست میں فرق ہوتا ہے حکومتیں آتی جاتی ہیں ریاست ہمیشہ رہتی ہے  #پاکستان میں دسمبر 2025 ء میں مہنگائی 5.6 فیصد...
01/03/2026

حکومت اور ریاست میں فرق ہوتا ہے حکومتیں آتی جاتی ہیں ریاست ہمیشہ رہتی ہے #پاکستان میں دسمبر 2025 ء میں مہنگائی 5.6 فیصد رہی ۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران ہمارے برادر اسلامی ہمسائیہ ملک #ایران میں مہنگائی کی شرح 70٪ ہو گئی ۔
ڈالر کی قیمت 40 فیصد بڑھ گئی اور آج کے دن تہران میں ایک ڈالر چودہ لاکھ بیس ہزار ایرانی ریال کے برابر ہے
چیزوں کی قیمت چھ سے سات گنا بڑھ جانے پر لوگ سراپا احتجاج ہیں ایرانی قوم موجودہ نظام اور حکومت سے ناراض ہے
شدید احتجاج ہو رہا ہے لیکن مجال ہے کسی نے ایسی خباثت کا مظاہرہ کیا ہو کہ یہ ملک ہی نہیں رہنا چاہیے اس ملک پر بمب گرا دینے چاہیے ایسی ملک دشمن بیرونی ایجنٹ غدار بے غیرت نسل کے عمرانڈوز گمرانڈوز افغانڈوز گٹرانڈوز صرف پاکستان میں ہی پائے جاتے ہیں
ایک دوسرا سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا ایران اگلا بنگلہ دیش یا سری لنکا بننے جا رہا ہے جہاں لوگوں نے حکومت کے ساتھ ساتھ سسٹم کو بھی اکھاڑ پھینکا تھا

 #مطمئن
01/03/2026

#مطمئن

سننے میں آ رہا ہے کہ سعودی عرب نے ابو ظہبی میں اپنے کونسل جنرل کو واپس بلا لیا ہے اور سعودی کاروباری شخصیات کو بھی ابو ظ...
01/03/2026

سننے میں آ رہا ہے کہ سعودی عرب نے ابو ظہبی میں اپنے کونسل جنرل کو واپس بلا لیا ہے اور سعودی کاروباری شخصیات کو بھی ابو ظہبی چھوڑنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور جنوبی یمن میں امارتی حمایتی باغی حکومتی فورسز پر فضائی بمباری شروع کردی جبکہ باغی سومالی لینڈ کو الگ ملک تسلیم کرنے پر صومالیہ نے امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردئیے
کوئی تصدیق کر سکتا ہے کیا

⚔️☪️ روس کی مسلم ریاستیں — ایمان، غیرت اور استقامت پہچان ⚔️🕌🗡️🔥 چیچنیا — دارُالعزت95٪ سنی مسلمان، شریعت کا عملی اثر، مسا...
01/02/2026

⚔️☪️ روس کی مسلم ریاستیں — ایمان، غیرت اور استقامت پہچان ⚔️🕌
🗡️🔥 چیچنیا — دارُالعزت
95٪ سنی مسلمان، شریعت کا عملی اثر، مساجد آباد، اسلامی غیرت زندہ، مغربی دباؤ کے سامنے سر نہ جھکانے والی قوم۔
🛡️🕌 انگوشیا — سرزمینِ وفا
تقریباً مکمل مسلم آبادی، قبائلی اتحاد، سادہ مگر پختہ ایمان، ظلم کے مقابل صبر و استقلال کی روشن مثال۔
📿⚔️ داغستان — دیسِ مجاہدین
متعدد مسلم اقوام، قرآن و سنت سے وابستگی، علمائے دین کا اثر، قربانیوں سے بھری تاریخ، ایمان کی مضبوط دیوار۔
🌙🕌 تاتارستان — حکمت کا اسلام
وولگا کے مسلمان، جدیدیت کے ساتھ دین، مساجد و اسلامی بینکاری، پرامن مگر باوقار جدوجہد، شناخت محفوظ۔
🕋🛡️ باشکورتوستان — ایمان کی بقا
مسلم و عیسائی امتزاج، اسلامی ادارے فعال، ثقافتی دباؤ کے باوجود دین پر ثابت قدم، خاموش مگر مضبوط شناخت۔
🏔️⚔️ کاباردینو-بالکاریا — پہاڑی ایمان
قفقاز کے مسلمان، نوجوانوں میں دینی بیداری، ریاستی سختی کے باوجود اسلام زندہ، غیرت پہاڑوں جیسی مضبوط۔
⚔️🕌 کاراچائے-چرکیسیا — ترک غیرت
مسلم اکثریتی اقوام، ترک النسل شناخت، اسلامی روایات محفوظ، تاریخِ مزاحمت، ایمان پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔
🌿📿 ادیغیہ — خاموش مجاہد
چرکسی مسلمان اقلیت، مساجد و روایات قائم، شناخت مٹانے کی کوششیں ناکام، اسلام سے وفاداری برقرار۔

ایک بہت ہی اہم موضوع ہے جس پر لکھنا ہم نے بہت ضروری سمجھا آپ بھی زرا اس پر غور کریں دین کے نام پر خاندان کیوں کمزور ہو ر...
01/02/2026

ایک بہت ہی اہم موضوع ہے جس پر لکھنا ہم نے بہت ضروری سمجھا آپ بھی زرا اس پر غور کریں
دین کے نام پر خاندان کیوں کمزور ہو رہے ہیں یہ کوئی ایک گھر کی کہانی نہیں یہ ایک بڑھتا ہوا سماجی مسئلہ ہے خاموش مگر گہرا
چند برس پہلے ایک شوہر نے شکایت کی کہ اس کی بیوی ایک معروف دینی ادارے میں فہمِ دین کا کورس کر رہی ہے
ابتدا میں سب بہتر تھا پھر رفتہ رفتہ صورت حال بدلی
زیادہ وقت ادارے میں گزرنے لگا
گھر کے معاملات متاثر ہوئے
شوہر اور بچوں کی شکایات بڑھ گئیں بات جھگڑوں سے ہوتی ہوئی علیحدگی تک جا پہنچی۔
اسی نوعیت کے اور واقعات سامنے آئے
بعض خواتین کو یہ باور کروایا گیا کہ بچے ان کی اصل ذمہ داری نہیں۔ دعوتی سرگرمیاں اصل مقصد ہیں
گھر، شوہر، خاندان ثانوی ہیں۔
یہ واقعات گنے چنے نہیں بہت سے ایسے ہیں جو رپورٹ ہی نہیں ہوتے نتیجہ ایک ہی نکلتا ہے
گھریلو نظام کمزور ہوتا ہے
اعتماد ٹوٹتا ہے رشتے بکھر جاتے ہیں۔
یہ بات تسلیم کرنا ضروری ہے کہ ان اداروں میں خیر بھی ہے
بہت سی خواتین نے دین سیکھا
نماز، حجاب، اخلاق میں بہتری آئی
یہ ایک مثبت پہلو ہے مگر ہر خیر کے ساتھ اگر شر بھی پنپ رہا ہو تو اس پر بات کرنا اصلاح کا حصہ ہے۔
مسئلہ دین کا نہیں
مسئلہ دین کی جزوی تعبیر کا ہے۔
ایک بنیادی وجہ تدریسی نااہلی ہے
کئی جگہ اساتذہ وہی ہیں جنہوں نے چند کورسز مکمل کیے
فقہ کا گہرا فہم نہیں سیرت کا عملی ادراک نہیں
معاشرتی توازن کی سمجھ نہیں
ازدواجی زندگی کا ذاتی تجربہ بھی نہیں۔
یہی وجہ ہے کہ نصیحت یک طرفہ ہو جاتی ہے
عورت کو صرف مظلوم دکھایا جاتا ہے
شوہر کو صرف ظالم ذمہ داریوں کا توازن غائب ہو جاتا ہے۔
اسلام نے عورت کو کم تر نہیں بنایا مگر اس نے کردار ضرور متعین کیے ہیں عورت کو ربۃ البیت کہا گیا گھر کی نگہبان
شوہر کو قوام کہا گیا ذمہ دار یہ تقسیم عزت پر مبنی ہے
مقابلے پر نہیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات واضح ہیں عورت نماز پڑھے۔ روزے رکھے لیکن شوہر کے حقوق ادا کرے
جنت کا وعدہ ہے اس میں کہیں یہ شرط نہیں کہ وہ مسلسل دعوتی سرگرمیوں میں شریک ہو۔
یہاں ایک اہم نکتہ اساتذہ کے لیے ہے
نہایت احترام کے ساتھ۔ نرم انداز میں۔
اے معلمات اور داعیات۔
براہ کرم اپنے شاگردوں کو یہ ضرور بتائیں کہ اسلام میں حقوق کا فرق ہے۔
ماں کا حق الگ ہے۔
بیوی کا حق الگ ہے۔
بیٹی کا حق الگ ہے۔
شوہر کا حق الگ ہے۔
ہر مقام پر ایک ہی معیار لاگو نہیں ہوتا۔
یہ بھی بتائیں کہ شادی کے بعد شوہر کی اطاعت کو شریعت میں خاص درجہ حاصل ہے یہ بات ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے واضح لکھی ہے
اس کا مقصد عورت کو دبانا نہیں خاندان کو بچانا ہے۔
یہ بھی بتائیں کہ حسنِ معاشرت ہمیشہ رومان پر قائم نہیں رہتا
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ بہت سے گھر محبت پر نہیں بلکہ ذمہ داری نبھانے پر قائم رہتے ہیں۔
سیرتِ صحابیات کا مطالعہ کریں
انہوں نے دین بھی سیکھا سکھایا بھی مگر گھر کو نظرانداز نہیں کیا
ان کے ہاں دین اور خاندان میں تصادم نہیں تھا۔
یہ بھی حقیقت ہے کہ دین کے نام پر بعض سرگرمیاں محض سماجی مصروفیات بن چکی ہیں ان سے نہ علم بڑھ رہا ہے نہ کردار صرف وقت ضائع ہو رہا ہے اور اس کا خمیازہ گھر بھگتتا ہے۔
یہ تحریر عورت کے خلاف نہیں
یہ مرد کے حق میں بھی نہیں
یہ خاندان کے حق میں ہے۔
دین کا سب سے پہلا دائرہ گھر ہے
اگر گھر ہی ٹوٹ جائے تو دعوت کا دعویٰ کھوکھلا ہو جاتا ہے۔
اصلاح کی ضرورت ہےحکمت کے ساتھ توازن کے ساتھ۔
نہ دین کو گھر کے مقابل کھڑا کیا جائے۔
نہ گھر کو دین سے کاٹا جائے۔
جب دین گھر کو مضبوط کرے گا۔
تب ہی معاشرہ مضبوط ہوگا

 #کتاب
01/02/2026

#کتاب

Address

210 N Tucker Boulevard
St. Louis, MO
MO63101

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Shayari / اردو شاعری posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Urdu Shayari / اردو شاعری:

Share