
08/09/2025
آج مورخہ 8 ستمبر 2025 گورنمنٹ ہائی اسکول پاہڑیانوالی میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قران مجید سے کیا گیا اس کے بعد نعت، حمد اور ملی نغمے پیش کیے گئے۔
دل جس سے زندہ ہے وہ تمنا تمہیﷺ تو ہو
ہم جس میں بس رہے ہیں وہ دنیا تمہی تو ہو
جلتے ہیں جبرائیل کے پر جس مقام پر
اس کی حقیقتوں کے شناسا تمہی تو ہو
اس پروگرام کے مہمانانِ گرامی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ منڈی بہاءالدین محترم جناب ضیا اللہ عباسی صاحب، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری منڈی بہاءالدین جناب محترم حافظ اکرام اللہ تارڑ صاحب، سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ جہلم رانا جاوید اختر صاحب اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب محترم شاہد پرویز صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی اور ہماری بزم کے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ نسیم ہائی سکول حاصلانوالہ محترم جناب مظہر اقبال سہیل صاحب اور سابقہ گورنمنٹ اساتذہ میں سے جناب محترم اعجاز احمد کنگ صاحب اور قاری عزیر اظہر صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی۔
اس موقع پر رانا اختر گولڈ میڈل ایوارڈ کا اجرا کیا گیا اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے سٹوڈنٹ کو گولڈ میڈل، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے سٹوڈنٹ کو سلور میڈل اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے سٹوڈنٹ کو برونز میڈل، سرٹیفکیٹ، ٹرافی اور کیش پرائز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر اساتذہ اکرام کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ بدست چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ منڈی بہاءالدین محترم جناب ضیا اللہ عباسی صاحب اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری منڈی بہاءالدین جناب محترم حافظ اکرام اللہ تارڑ صاحب نے عطا کیا ۔
پروگرام کے آخر میں پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول پاہڑیانوالی جناب محترم ارشد صاحب نے اپنے تجربات اور خدمات کی روشنی میں تمام مینجمنٹ کمیٹیوں کو سراہا اور تمام ہائر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ منڈی بہاءالدین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہماری اس بزم کو رونق بخشی۔ اس پروگرام کا اختتام دعا کے ساتھ کیا گیا اللہ تعالیٰ ہمارے اس ملک کو سلامت رکھے اور تمام طلباء کو اپنے فیلڈ میں کامیاب و کامران فرمائے۔آمین