
07/12/2024
سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں کے کیس میں آج کا فیصلہ واضح ہے کہ آزاد قرار دئیے گئے 39 لوگوں نے
کاغز ات نامزدگی میں پی ٹی آئی لکھاتھا ان کی سنی اتحاد میں شمولیت ہی تصور نہیں ہوگی باقی آزاد تصور کئے جانے والے لوگ آئیندہ 15 روز میں دوبارہ کوئی جماعت جوائن کریں گے یا آزاد رہنا پسند کریں گے اور اس طرح عملاً سنی اتحاد میں شامل تمام لوگ پی ٹی آئی کا بطور پارلیمانی پارٹی حصہ بن جائیں گے اور 23 مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں ملیں گی اور قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی 92+23= 115 نشستوں کی حامل واحد اکثریتی پارٹی بن جائے گی۔