
13/09/2025
فوڈ اتھارٹی نے دودھ کی نہر بہادی۔۔۔
رحیم یار خان : ملاوٹی دودھ کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا ایکشن، کے ایل پی روڈ ظاہر پیر خان پور میں دودھ بردار گاڑی پکڑ لی، 5000 لیٹر غیر معیاری دودھ تلف،سپلائر کیخلاف مقدمہ درج, تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران کے ایل پی روڈ ظاہر پیر خان پور میں دودھ بردار گاڑی پکڑ لی۔ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔دودھ میں فیٹ، قدرتی غذائیت کی کمی بھی پائی گئی, ہزاروں لیٹر دودھ ضائع کر کے ایف آئی آر درج کرا دی, اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ ملاوٹی دودھ کی سپلائی روکنے کے لیے شہروں کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کی جارہی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ دودھ ایک مکمل غذاء ہے ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔