Irfan Shahid To The Point

  • Home
  • Irfan Shahid To The Point

Irfan Shahid To The Point Khabrain Daily News about Mitru and Punjab Pakistan

04/07/2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خود ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن پہنچ گئیں
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف وارڈ زکا دورہ کیا
مریضوں اور اہل خانہ نے ہسپتال میں بد نظمی ، غفلت اور دیگر شکایات کے انبار لگا دیے

میڈیسن موجود ہونے کے باوجود فارمیسی سے گٹھ جوڑ کرکے دوائیاں باہر سے منگوائی جارہی تھیں

ایم ایس اور دیگر زمہ داروں کی حقائق کی پردہ پوشی کی کوشش
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سخت ایکشن

سی او ہیلتھ پاکپتن ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کیخلاف مجرمانہ غفلت پرمقدمہ درج، گرفتار کرنے کی ہدایت

ساہیوال سے نئے ایم ایس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن تعینات کردیا گی
ا
مریضوں اور اہل خانہ سے 50 روپے اور 100 روپے پارکنگ فیس لینے کی شکایت
اوور چارجنگ کی شکایت پر پارکنگ کمپنی کے مالک اور انچارج کی گرفتاری کی ہدایت
پرائیویٹ لیب سے ملی بھگت کرنے پر تین لیب ٹیکنیشن فارغ
پاکپتن ہسپتال کےعملے سے ملی بھگت پر تین پرائیویٹ لیب سیل

ڈی سی پاکپتن کو چارج چھوڑنے کا حکم
وزیراعلی مریم نواز شریف کا ہسپتال کے ایکوپمنٹ آڈٹ کا حکم

ذمہ داروں کو احساس دلانے کے لئے سخت فیصلے ضروری ہیں۔ مریم نواز شریف

مریضوں نے میڈیسن باہر سے منگوانے کی شکایت کے انبار لگا دئیے

دفاتر میں اے سی چلنے، وارڈز اور مریضوں کے اے سی بند ہونے پر برہمی

سٹور میں موجود ہونے کے باوجود میڈیسن نہ ملنے پر سخت سرزنش

سرکاری ہسپتالوں میں کوڈ ریڈ اور کوڈ بلیو سسٹم نافذ کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف کے موبائل استعمال پر پابندی کے لئے اقدامات کی ہدایت

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہسپتالوں میں رابطے کے لئے پیجر سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت

تمام انکوائریز کے فیصلے ایک ہفتے کے اندر کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال کے مختلف وارڈز،سٹور اور لیب کا معائنہ کیا

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کے پاس جاکر فرداًفرداً مزاج پرسی کی

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال کی انتظار گاہ میں بیٹھے مریضوں اور اہل خانہ سے بات چیت کرکے ادویات کی فراہمی اور علاج کے بارے میں دریافت کیا

سٹور میں دوائیاں موجود ہیں اور پرچی پر لکھ کر میڈیسن باہر سے منگوائی جاتی ہیں۔ مریم نواز شریف

100ارب روپے میڈیسن کے لئے دے رہے ہیں، عوام کو دوائی کیوں نہیں مل رہی؟۔ مریم نواز شریف

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مفت ادویات کے لئے اعلان نہ ہونے پر برہمی

کوشش کریں توحالات کا پتہ چل سکتا ہے، ہسپتال کے ایک راؤنڈ میں صورتحال سامنے آگئی۔ مریم نوازشریف

ڈی ایچ کیو میں 90 فیصد مریض باہر سے ادویات منگوانے کی شکایت کررہے ہیں۔ مریم نواز شریف
،درکار مشینری اور آلات پیک پڑے ہوئے ہیں لیکن استعمال میں نہیں۔ لائے جاتے۔ مریم نواز شریف

ہسپتالوں اور اداروں میں کام نہ کرنے والے قوم کے اصل ملزم ہیں۔ مریم نواز شریف

ڈاکٹروں اور نرسوں کی کمی نہیں، خدمت کے احساس کا فقدان ہے۔ مریم نواز شریف

کیا لوگ ہسپتالوں میں مرنے کے لئے آتے ہیں؟۔ مریم نواز شریف

مجرمانہ غفلت پراللہ تعالیٰ کو بھی جواب دینا ہوگا۔ مجھ سے بچ سکتے ہیں اللہ کی پکڑ سے کیسے بچیں گے۔۔ مریم نواز شریف

دوسروں کے بچوں کو اپنی نظر سے دیکھنا سیکھیں۔ مریم نواز شریف


قتل کرنے کے لئے ہتھیار ضروری نہیں ہوتے، مجرمانہ غفلت بھی ہلاکت کا باعث بن سکتی ہے۔ مریم نواز شریف

ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے ایم ایس اپنی انتظامی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے۔ انکوائری رپورٹ
ہسپتال کے کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کی دیکھ بھال کے لئے مناسب وقت نہیں دے رہے۔ انکوائری رپورٹ
ہسپتال میں درکار آلات سٹور میں موجود ہیں، استعمال میں نہیں لائے گئے۔ انکوائری رپورٹ

مریضوں کے علاج میں تاخیر کی وجہ کنسلٹنٹ، ڈاکٹروں اور عملے کی بے حسی ہے۔ انکوائری رپورٹ

ماہر ڈاکٹرر ات کے وقت راؤنڈ نہیں لگاتے۔ انکوائری رپورٹ

پیڈزانکوبیٹر موجود ہیں مگر فنکشنل نہیں۔ انکوائری رپورٹ

ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن ہیلتھ کیئر کمیشن کے قواعدو ضوابط پوری طرح فالو نہیں کیے جارہے ہیں۔انکوائری رپورٹ
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کے لئے ایمرجنسی پروٹوکول پر عملدر آمد نہیں دیکھا گیا۔ انکوائری رپورٹ
ڈی ایچ کیو ہسپتال کریٹیکل کا سٹاف ٹرین نہیں۔ انکوائری رپورٹ

01/07/2025
22/06/2025

ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی طرف سے دیا گیا ٹاسک 12 گھنٹوں میں مکمل ۔لاہور آپریشن کامیاب ۔ویلڈن ایس ایچ او مترو اشرف ظہور ۔ایس ایچ او گڑھا موڑ عرفان اشرف اور انکی ٹیم ۔چکنمبر 126 ڈبلیو بی کی رہائشی مغویہ اپنے بیٹے سمیت بازیاب ۔ذرائع کے مطابق یہ اغواء برائے تاوان کی کہانی خود ساختہ فیک تھی ۔مکمل تفصیلات بہت جلد ۔

29/05/2025

بس تم ہمت نہ ہارنا، خود کو اکیلا مت سمجھنا، اللہ تمہارے ساتھ ہے۔ وہ تمہاری زندگی سے سارے غم، مشکلیں اور تکلیفیں ایسے نکال دے گا کہ تم حیران رہ جاؤ گے۔ ❤️❤️❤️

28/05/2025

تمام اہل اسلام کو ذوالحج کا چاند بہت بہت مبارک ہو انشاءاللہ عید الاضحی 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔

27/05/2025

ڈی پی او وھاڑی محمد افضل نے ذیل SHO,s کے تبادلہ جات کر دیے ۔۔۔
انسپکٹر مرزا حسنین پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ صدر وہاڑی تعینات ۔
انسپکٹر فاروق رمضان ایس ایچ او گڑھا موڑ سے ایس ایچ او تھانہ دانیوال تعینات ۔
سب انسپکٹر عرفان اشرف انچارج IT سے ایس ایچ او تھانہ گڑھا موڑ تعینات ۔
سب انسپکٹر زاھد حسین تفتیشی آفیسر تھانہ ٹھینگی سے ایس ایچ او تھانہ کرمپور تعینات ۔
سب انسپکٹر ارشد تارڑ انچارج انویسٹگیشن تھانہ صدر بورے والا سے ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل تعینات ۔
سب انسپکٹر زمان لیاقت ایس ایچ او تھانہ کرم پور سے ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی تعینات ۔
سب انسپکٹر محمد انور انچارج انویسٹگیشن تھانہ فتح شاہ سے ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ تعینات ۔
انسپیکٹر ملک مبشر ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ سے انچارج انویسٹگیشن تھانہ ٹبہ سلطان پور تعینات ۔
سب انسپکٹر احمد کامران ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل سے انچارج انویسٹگیشن صدر بورے والا تعینات ۔
سب انسپکٹر شاہد ندیم ایکٹنگ ایس ایچ او دانیوال سے انچارج انویسٹگیشن دانیوال تعینات ۔
سب انسپیکٹر مظہر فرید ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی سے کلوز ٹو پولیس لائن ۔
ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے تبدیل ہونے والے تمام ایس ایچ اوز کو فوری طور پر اپنی نئی جائے تعیناتی پر حاضری کے بعد کام کرنے کی ہدایات دے دیں ۔ امن و امان کی بالا دستی اور کرائم کنٹرول کرنے اور مظلوموں کو فوری انصاف کی فراہمی اور اشتہاریوں کو گرفتار کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی اور تابڑ توڑ حملے اور ان کو گرفتار کرنے بارے ٹاسک دے دیا گیا ۔ جو ایس ایچ او کام کرے گا وہی ایس ایچ او رہے گا ۔جو اپنے فرائض میں کوتاہی غفلت کا مرتکب ہوگا وہ ہمارا کوئی ایس ایچ او نہیں ہوگا ۔۔۔۔۔

عدالتی ڈگری کے بغیر 7 سال تک پیدائش و ڈیتھ سرٹیفکیٹ فری حاصل کریں۔ یونین کونسل میں موت / وفات کی صورت میں 60 دن کے اندر ...
26/05/2025

عدالتی ڈگری کے بغیر 7 سال تک پیدائش و ڈیتھ سرٹیفکیٹ فری حاصل کریں۔

یونین کونسل میں موت / وفات کی صورت میں 60 دن کے اندر اندراج کروانا ضروری ہوتا تھا۔ لیکن اکثر لوگ موت کا اندراج نہیں کرتے تھے اور بعد میں ٹھیک ٹھاک زلیل وخوار ہوتے تھے۔

لیکن CM مریم نواز صاحبہ کا یہ قدم بہترین ہے۔ کیونکہ عدالت میں زندہ بندے کو ثابت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مرے ہوئے بندے کو ثابت کرنا کتنا مشکل ہوتا ہوگا۔

اس موقع کا فایدہ اٹھائے اور اگر آپکی فیملی میں کسی کی وفات ہوچکی ہے لیکن اسکا کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں بنا تو فوراً فری میں ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوائے۔

اور کسی بچے کا پیدائش سرٹیفکیٹ نہیں بنا تو وہ بھی فری بنوائے۔
وگرنہ وکلاء کی بھاری فیسیں اور کچہریوں کے دکھے کھانے پڑے گے۔
اس اشتہار کو ساتھ لے کر جائے۔


26/05/2025

موضع رتھ سعی اور جھنڈیرانوالہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے بجلی بند ۔ مکین اور مال مویشی پیاس سے مر رہے ہیں مترو فیڈر کے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

25/05/2025

ذرائع کے مطابق تھانہ گڑھا موڑ پولیس نے چک 171 ڈبلیو بی سے بھاری منشیات سمیت ایک ^منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے نام ہے اس کا جاوید اوڈ ۔ ذندہ آباد
اب باخبر ذرائع کے مطابق اس کو چھوڑنے کے لیئے مبینہ ڈیل تقریبآ فائنل مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ۔اسپیشل برانچ اور سیکورٹی برانچ والے بھی حرکت میں آگئے ۔

Address

MD

Telephone

+13017940440

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Irfan Shahid To The Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share