
05/11/2025
*وندر//15مئی شہداء غزہ ملین مارچ و دفاع پاکستان کانفرنس کوئیٹہ کی تیاریاں زور شور سے جاری*
*اہل بلوچستان خود سنگین حالات کے باوجود مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کے لیے پُرعزم اسی سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام تحصیل سونمیانی وندر کا نمائند اجلاس تحصیل امیر مفتی امین اللہ بنوری کے زیر صدارت جامع مسجد بلال میں منعقد ہوا اجلاس میں تمام یونٹوں کے امراء نظماء نے درجنوں گاڑیوں کے ساتھ بھرپور انداز میں شرکت کرنے کے کا اعلان کیا*
*اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 14 مئی بروز بدھ جمعیت علمائے اسلام تحصیل وندر کے کارکنان صبح 9 بجے المصطفی صابرین ہوٹل پر جمعیت علمائے اسلام ضلع حب کے قافلے کا والہانہ استقبال کریں گے بعد از جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر و امیر جےیوآئی ضلع حب شیخ الحدیث مولانا غلام قادر قاسمی جےیوآئی وندر کے امیر مفتی امین اللہ بنوری فقیر سکندر علی انگاریہ کی قیادت میں سیکڑوں کی تعداد میں کارکنان جمعیت کوئیٹہ کی طرف روانہ ہوں گے*
*اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کارکنان جمعیت کی جانب سے سیکنڑوں کے حساب سے موٹر سائیکلوں پر ریلی نکال کر کوئٹہ جانے والے قافلے کو وندر شہر سے روانہ کیا جائے گا*
*اس موقع پر اجلاس میں فقیر سکندر علی انگاریہ جنرل کونسلر ظفر خان سلیمان خیل جنرل سیکرٹری بھائی اللہ ڈنہ مولانا فضل اللہ فیاض حافظ منظور احمد آغا عبد الرحمن شاہ علی گل مٹھا خان حافظ عبداللہ اسلم آچرہ اکرم صابرہ بھائی رفیق احمد مشتاق احمد اعجاز انگاریہ اسداللہ انگاریہ عاشق علی عطاءاللہ آچرہ بھائی عبدالرحیم معشوق علی و دیگر موجود تھے*
*جاری کردہ سیف اللہ آچرہ*
*ترجمان جمعیت علمائے اسلام وندر*