23/10/2025
انڈہ دنیا کی سب سے مقبول اور غذائیت سے بھرپور غذا ہے جسے ناشتے میں مختلف انداز میں استعمال کیا جاتا ہے۔ چاہے فرائی ہو، آملیٹ ہو یا کسی اور طریقے سے پکایا جائے، انڈہ تقریباً ہر کھانے کی میز کا لازمی جز سمجھا جاتا ہے۔ انڈے میں پروٹین، وٹامنز، منرلز اور دیگر اہم غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں اور مجموعی صحت کو بہتر رکھتے ہیں۔انڈے میں موجود پروٹین جسمانی خلیات، ہڈیوں، ناخنوں اور بالوں کو مضبوط بناتا ہے اور میٹابولزم کو تیز کرکے وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ انڈے میں وٹامنز A، E، B12، B9 (فولیٹ)، فاسفورس، کولین، لیوٹن اور سیلینیم جیسے غذائی اجزاء بھی شامل ہیں جو خلیات کو نقصان سے بچاتے اور جسمانی نظام کو تندرست رکھتے ہیں۔انڈے میں موجود کولیسٹرول جسم میں اچھے کولیسٹرول (HDL) کی سطح بڑھاتا ہے اور نقصان دہ کولیسٹرول (LDL) کے اثرات کم کرتا ہے، جس سے دل کی صحت بہتر رہتی ہے۔ فیٹی ایسڈز خون میں چکنائی کی مقدار گھٹانے میں مدد دیتے ہیں، جس سے شریانوں کی بندش اور دل کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔