This is news page. Watch New Zealand and Pakistan news and latest development
05/09/2025
31/08/2025
CHRISTCHURCH LIGHT SHOW ✨️
30/08/2025
پاکستانی ٹیم کی راشد خان سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت
18/08/2025
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پاکستان کے یوم آزادی کی بڑی تقریب
نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن اور اپوزیشن لیڈر کرس ہپکنز کی شرکت ۔
آکلینڈ (نیوزی لینڈ)------ دنیا بھر کی طرح نیوزی لینڈ میں بھی پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پاکستان کا 78واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا اور نیوزی لینڈ کے بڑے شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا- اس سلسلے میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ (PANZ) نے پاکستان ہائی کمیشن، نیوزی لینڈ کی وزارت برائے ایتھنک کمیونٹیز کے تعاون سے آکلینڈ میں منعقد کی- جس میں نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن' اپوزیشن لیڈر کرس ہپکنز' وزیر برائے ایتھنک کمیونٹیز مارک مچل' نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل عزیز' اراکین پارلیمنٹ' پاکستانی کاروباری شخصیات سمیت آکلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی-
پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم لکسن نے پاکستان کو اس کی 78ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دیرینہ گرمجوشی اور دوستانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا۔ قائد حزب اختلاف اور سابق وزیر اعظم کرس ہپکنز نے بھی اپنے خطاب میں پاکستانی کمیونٹی کے کیوی معاشرے میں کردار اور پاکستان نیوزی لینڈ تعلقات کی مضبوطی کو سراہا۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ کی قیادت کی موجودگی میں نیوزی لینڈ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل عزیز احمد نے پرچم کشائی کی تقریب کی اور وزیراعظم اور دیگر معززین کو پاکستان کی بنی ہوئی شالیں تحفے میں پیش کیں۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ (PANZ) کے صدر ڈاکٹر آصف خان نے اپنے خطاب میں ملک کی سب سے بڑی پاکستانی کمیونٹی تنظیم، تنظیم کی اہم سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں کا ذکر کیا۔ ڈاکٹر خان نے دونوں حکومتوں پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک اور عوام کے باہمی فائدے کے لیے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے لیے کام کریں۔
پرچم کشائی کے علاوہ، تقریب میں شاعری، ثقافتی پرفارمنس، ویڈیو اسکریننگ، اور قومی اور حب الوطنی کے گیت پیش کیے گئے۔ اس موقع پر ایک نئی انٹرایکٹو PANZ ویب سائٹ کی نقاب کشائی کی گئی۔ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کی شرکت کو پاکستان کے لیے جذبہ خیر سگالی کے طور پر سراہا گیا۔
پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں پاکستان ایسوسی ایشن آف کینٹربری کے زیر اہتمام کرائسٹ چرچ میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی- تقریب میں پرچم کشائی کے علاوہ ننھے منے بچوں کی جانب سے ثقافتی پرفارمنس' آئی لینڈ سموا (Samoa) کا کلچرل ڈانس اور پاکستان کے قومی گیت پیش کیے گئے- تقریب کے آخر میں پاکستان ایسوسی ایشن آف کینٹربری کے صدر اشتیاق احمد نے بچوں کے ساتھ پاکستان کے یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا-
17/08/2025
پاکستان ایسوسی ایشن آف کنٹربری (PACNZ) نیوزی لینڈ کے زیر اہتمام پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کی تقریب' بچوں کی قومی نغموں پر پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے
17/08/2025
No Babar and Rizwan, Pakistani Squade announced for Triangloler series and Asia Cup
Be the first to know and let us send you an email when NZ Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.