Swabi News

Swabi News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Swabi News, Media/News Company, .

روح آلا امین خان SDPO رسالپور سركل تبدیل ایکٹینگ SP انو سٹی گیشن خیبر تعینات
04/06/2024

روح آلا امین خان SDPO رسالپور سركل تبدیل

ایکٹینگ SP انو سٹی گیشن خیبر تعینات

صوابی کرنل شیر خان (نواں کلے) گاؤں  سے تعلق رکھنے والے عامرخان ولد اسرار خان نے بیرون ملک کنیڈا سے گریجویشن کی ڈگری حاصل...
27/11/2023

صوابی
کرنل شیر خان (نواں کلے) گاؤں سے تعلق رکھنے والے عامرخان ولد اسرار خان نے بیرون ملک کنیڈا سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی میں اپنی طرف سے عامرخان کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں اللہ تعالی ان کو زندگی میں مزید کامیابیاں دیں آمین

سب انسپکٹر مشتاق خان کو انسپکٹر کے عہدے پر پروموٹ ہونے پر مبارکبادمشتاق خان آجکل اپنا ڈیوٹی موٹروے پولیس میں سرانجام دیں...
06/11/2023

سب انسپکٹر مشتاق خان کو انسپکٹر کے عہدے پر پروموٹ ہونے پر مبارکباد
مشتاق خان آجکل اپنا ڈیوٹی موٹروے پولیس میں سرانجام دیں رہا ہیں۔ ایک قابل اور ٹلینڈٹ پولیس آفیسر ہیں۔اللہ تعالی اور بھی
کامیابی دیں۔امین

*اطلاع برائے عوام الناس بابت انسداد پولیو مہم 16 تا 20 جنوری 2023*تمام اہلیان صوابی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پیر سے شروع ہ...
14/01/2023

*اطلاع برائے عوام الناس بابت انسداد پولیو مہم 16 تا 20 جنوری 2023*

تمام اہلیان صوابی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پیر سے شروع ہونے والی پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران ضلع بھر میں 05 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، اس تناظر میں پولیو مہم کے پر امن انعقاد کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے تحت انسداد پولیو مہم کے دوران ہر قسم اسلحہ کی نمائش ، بلا نمبر پلیٹ موٹرسائیکل اور ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
لہٰذا عوام الناس سے اپیل ہے کہ ان ہدایات پر عمل درآمد کریں، دوران مہم پولیو ویکسینیشن ٹیمز اور صوابی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق فوری طور پر مقامی پولیس کو مطلع کریں۔شکریہ

05/01/2023
صوابی: *تھانہ ٹوپی پولیس کی کاروائیاں، دکان سے 01 لاکھ 47 ہزار روپے مالیت کے موبائل فونز چوری کرنے والا ملزم اور منشیات ...
01/01/2023

صوابی: *تھانہ ٹوپی پولیس کی کاروائیاں، دکان سے 01 لاکھ 47 ہزار روپے مالیت کے موبائل فونز چوری کرنے والا ملزم اور منشیات فروش گرفتار*
*چوری شدہ موبائل فونز، منشیات اور اسلحہ برآمد*

تفصیلات کے مطابق عوام کی جان و مال کے تحفظ اور معاشرے سے منشیات کا صفایا کرنے کے لئے صوابی پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں ایس ڈی پی او ٹوپی افتخار علی کی نگرانی میں ایس ایچ او ٹوپی ہارون خان نے ہمراہ آن ڈیوٹی ٹریفک وارڈنز صوابی بروقت کاروائی کرتے ہوئے مدعی سریر محمد سکنہ کوٹھا کی موبائل کی دکان واقع سیم سنگ مارکیٹ ٹوپی بازار سے ایک لاکھ سینتالیس ہزار روپے مالیت کے موبائل فونز چوری کرنے والا ملزم مشال خان ولد وقار احمد سکنہ ٹوپی موقع پر ہی گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فونز برآمد کئے گئے، اسی طرح منشیات فروش قیصر ولد گل ریحان سکنہ ہملٹ کو حراست میں لے کر 588 گرام چرس، 01 عدد بندوق 12 بور اور 01 بندوق 303 بور برآمد کر لئے۔
گرفتار شدہ ملزمان کے خلاف تھانہ ٹوپی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

 عوام الناس متوجہ ہوں!
19/11/2022


عوام الناس متوجہ ہوں!

صوابی۔ڈی پی او صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین کی ایس پی انوسٹی، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم ...
18/11/2022

صوابی۔ڈی پی او صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین کی ایس پی انوسٹی، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ*

تفصیلات کے مطابق آج پولیس کانفرنس ہال میں ڈی پی او صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن فیاض خان، جملہ ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈی ایس پی ٹریفک، جملہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد ڈی پی او صوابی نے کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لے کر جرائم کی شرح، نوعیت، عدم گرفتار ملزمان، منشیات کے خلاف کاروائیوں اور جرائم برخلاف مال و اشخاص کے حوالے سے ایس ایچ اوز و تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی پی او صوابی نے مستقبل کی پالیسی کے حوالے سے ذیل احکامات جاری کئے۔
* قتل کے واقعات پر قابو پانے کے لئے پرانی دشمنیوں کے حوالے سے موثر اقدامات کریں، جہاں ڈی آر سی کی ضرورت ہو وہاں ان کی خدمات سے بھی استفادہ حاصل کریں۔
* رپورٹ کنندگان کی رپورٹ پر بلا تاخیر مقدمہ درج رجسٹر کریں اور مقدمہ میں میرٹ پر تفتیش یقینی بنائیں۔
* اسلحہ کلچر کے سدباب کے لئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کریں۔
* ہوائی فائرنگ کے خلاف فوری اور بلا امتیاز قانونی کاروائی یقینی بنائیں۔
* منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لا کر ان کے مزید لنکس کا سراغ لگا کر ان پر بھی ہاتھ ڈالیں،جبکہ تفتیشی افسران بھی میرٹ پر تفتیش سے ایسے افراد کو قرار واقعی سزا دلوائیں۔
* مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری پر خصوصی توجہ دیں۔
* دوران ڈیوٹی حفاظتی اقدامات بلٹ پروف جیکٹ و ہلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔
* بازاروں، پٹرول پمپس اور ہوٹل وغیرہ کے سامنے کیمروں کی تنصیب یقینی بنائیں کیونکہ ایسے اقدامات جرائم پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
* جملہ ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر دوپہر 02 بجے سے 04 بجے تک اپنے دفتر میں بیٹھ کر عوامی شکایات سنیں گے تا کہ شہری بلا جھجک انہیں اپنے مسائل و شکایات بیان کرسکیں۔

# ترجمان صوابی پولیس

صوابی: *تھانہ یارحسین کی حدود میں پولیس اور خطرناک مجرم اشتہاری کےمابین فائرنگ کا تبادلہ**فائرنگ کے تبادلے کے دوران تھان...
04/11/2022

صوابی: *تھانہ یارحسین کی حدود میں پولیس اور خطرناک مجرم اشتہاری کےمابین فائرنگ کا تبادلہ*

*فائرنگ کے تبادلے کے دوران تھانہ تورڈھیر کو اقدام قتل، لوگوں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل سنیچنگ، راہزنی اور خوف و ہراس پھیلانے سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری خیام سکنہ جلبئی ہلاک*

*مجرم اشتہاری سے 02 پستول بمع 04 سپئر میگزین و 18 عدد کارتوس، 01 بوتل شراب، 02 موٹرسائیکل اور 02 عدد موبائل فونز بمع متعدد موبائل سمز برآمد*

مجرم اشتہاری خیام سکنہ جلبئی تھانہ تورڈھیر کو ذیل مقدمات میں مطلوب تھا؛

* مجرم اشتہاری خیام کے خلاف مورخہ 17.07.2021 کو مدعی شاہد انور سکنہ جلبئی سے رقم اور دیگر اشیاء چھیننے اور بلیک میل کرنے پر مقدمہ درج تھا۔
* مورخہ 12.08.2022 کو مجرم اشتہاری خیام نے مدعی مرصاد اللہ سکنہ جلبئی پر بہ ارادہ قتل فائرنگ کرکے زخمی کیا۔
* مورخہ 19.08.2022 کو خیام نے دوسرے ساتھی ملزم کے ہمراہ عبدالوہاب سکنہ جہانگیرہ سے پستول کی نوک پر موبائل فون چھین لیا اور ساتھ ہی مزاحمت کرنے پر فائرنگ سے زخمی بھی کیا۔
* مورخہ 21.08.2022 کو مجرم اشتہاری خیام نے مدعی مرصاد اللہ سکنہ جلبئی کے مکان پر خوف و ہراس پھیلانے کی خاطر فائرنگ کی اور رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔
* مورخہ 13.10.2022 کو خیام نے دوسرے ساتھی ملزم کے ہمراہ مدعی روحان زیب سکنہ تورڈھیر سے پستول کی نوک پر موبائل فون چھین لیا۔

صوابی۔ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف صوابی پولیس کا کریک ڈاؤن، دوست کی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان رنگے ہاتھ...
01/11/2022

صوابی۔ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف صوابی پولیس کا کریک ڈاؤن، دوست کی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار، اسلحہ برآمد*

*ملزمان شاکر اللہ ولد شاہ ولی اور وحید الرحمٰن ولد عزیز الرحمٰن ساکنان صوابی رات کے وقت اپنے دوست کی شادی میں میں ہوائی فائرنگ کرکے نہ صرف عوام کے سکون میں خلل ڈال رہے تھے بلکہ ایسی فائرنگ سے اکثر اوقات معصوم لوگوں کی جان بھی چلی جاتی ہے*

*ہوائی فائرنگ ایک خطرناک اور غیر قانونی فعل ہے جس سے بچوں سمیت متعدد معصوم لوگوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی*: ایس ایچ او صوابی الطاف خان

*صوابی*(پی آر او) تفصیلات کے مطابق ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور غیرقانونی اسلحہ کے خلاف صوابی پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

رات کے وقت ایس ایچ اوصوابی الطاف خان بمع پولیس ٹیم نے دوران گشت فائرنگ کی آواز سن کر اس کی سمت میں جا کر جہاں دو مسلح افراد اپنے دوست کی شادی میں ہوائی فائرنگ کر رہے تھے جن کو فوری گرفتار کرکے دو عدد پستول 9MM برآمد کئے گئے۔

ملزمان شاکر اللہ ولد شاہ ولی اور وحید الرحمٰن ولد عزیز الرحمٰن ساکنان صوابی کے خلاف مقدمہ درج کرا کر ان کو تھانہ لا کر حوالات میں بند کیا گیا۔

*تھانہ زیدہ پولیس کی کاروائی ، اراضی پر زبردستی قبضہ جمانے، ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلانے اور قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گ...
29/10/2022

*تھانہ زیدہ پولیس کی کاروائی ، اراضی پر زبردستی قبضہ جمانے، ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلانے اور قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار*

*مدعی عرب الاحسان کے مطابق ملزم فیض الاسلام نے اس کی ملکیتی اراضی میں زبردستی ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلا کر قبضہ جمانے کی کوشش کی، مدعی کے منع کرنے پر اس نے قتل کی دھمکیاں دیں، مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا*: ایس ایچ او زیدہ عجب درانی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مدعی عرب الاحسان ولد شکور خان سکنہ ٹھنڈ کوئی نے مقامی تھانہ زیدہ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ مسمی فیض الاسلام ولد محمد احسان سکنہ ٹھنڈ کوئی نے اس کی ملکیتی اراضی میں زبردستی ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلا کر قبضہ جمانے کی کوشش کی، مدعی کے منع کرنے پر اس نے قتل کی دھمکیاں دیں۔

اس سلسلے میں ایس ایچ او زیدہ عجب درانی بمع پولیس ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیض الاسلام کو گرفتار کرلیا جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

*صوابی پولیس کی دوران سرچ آپریشن اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد...
29/10/2022

*صوابی پولیس کی دوران سرچ آپریشن اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد*

*گرفتار مجرم اشتہاری ہارون رشید سکنہ مانیری سے 04 گرینڈ، 01 گرنیڈکوف، 01 کلاشنکوف بمع تین میگزین اور 01 پستول بمع تین میگزین و 60 عدد کارتوس برآمد*

*مجرم اشتہاری ہارون رشید ولد شیر آمان سکنہ مانیری نے دیگر ساتھی ملزمان کے ہمراہ پانی کے تنازعہ پر مدعی مہران سکنہ مانیری پر فائرنگ کرکے زخمی کیا جس پر اس کے خلاف اقدام قتل کے جرم میں مقدمہ درج تھا، مجرم اشتہاری اپنی جائز گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس پر فائرنگ سے بھی گریز نہیں کرتا تھا جس کو نہایت حکمت عملی سے گرفتار کیا گیا*: ایس ایچ او صوابی الطاف خان

تفصیلات کے مطابق مدعی مہران ولد طاؤس خان سکنہ مانیری کی رپورٹ کے مطابق ان کی ہارون رشید ولد شیر امان سکنہ مانیری کے ساتھ پانی پر تنازعہ چلا آرہا ہے، بروز وقوعہ وہ اپنے دیگر رشتہ داران کے ہمراہ کچہری شاہ منصور سے واپس آرہے تھے کہ اس دوران ملزم ہارون رشید نے دیگر ساتھی ملزمان کے ہمراہ ان پر فائرنگ کرکے جس کے نتیجے میں مدعی مہران لگ کر زخمی ہوا، ملزم وقوعہ کے بعد پر فرار ہوا۔

اس واقعہ پر ایس ڈی پی او صوابی فاروق زمان کی نگرانی میں ایس ایچ او صوابی الطاف خان معہ ٹیم مجرم اشتہاری ہارون رشید و دیگر کی گرفتاری کے لئے مسلسل کاروائیاں کر رہے تھے جبکہ ملزم اپنی گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس پر فائرنگ سے بھی گریز نہیں کرتا تھا جس کو بالآخر ایس ایچ او صوابی الطاف خان بمع ٹیم نے دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اس کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر نہایت حکمت عملی سے گرفتار کر لیا۔

خطرناک مجرم اشتہاری ہارون رشید سکنہ مانیری سے 04 گرینڈ، 01 گرنیڈکوف، 01 کلاشنکوف بمع تین میگزین اور 01 پستول بمع تین میگزین و 60 عدد کارتوس برآمد ہو کر اس کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔ گرفتار مجرم اشتہاری سے مزید تفتیش جاری ہے۔

منشیات فروشوں کے خلاف صوابی پولیس کا آپریشن کلین اپ جاری، دو آئس فروش گرفتار، 638 گرام آئس برآمد* *آئس فروشی کے دھندے می...
27/10/2022

منشیات فروشوں کے خلاف صوابی پولیس کا آپریشن کلین اپ جاری، دو آئس فروش گرفتار، 638 گرام آئس برآمد*

*آئس فروشی کے دھندے میں ملوث ملزمان محمد ذیشان اور سبزعلی ساکنان مینئی سے دوران تلاشی باالترتیب 331 اور 307 گرام آئس برآمد کرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا*

*صوابی*(پی آر او) تفصیلات کے مطابق آئی جی پی خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کے احکامات کی روشنی میں صوبہ بھر کی طرح صوابی میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم اور صوابی پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں ڈی ایس پی صوابی فاروق زمان اور ایس ایچ او صوابی الطاف خان کی نگرانی میں سب انسپکٹر مختیار خان بمع پولیس ٹیم نے دوران گشت دو مشتبہ لڑکوں کو قابو کرکے جن سے دوران تلاشی مجموعی طور پر 638 گرام آئس برآمد کی گئی۔

ملزمان محمد ذیشان ولد محمد نقاب اور سبز علی ولد زرد علی ساکنان مینئی کے خلاف مقدمہ درج کرکے حسب ضابطہ گرفتار کرلیا گیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا ہے۔ ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

تھانہ صوابی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں تھانہ لاہور کو مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا، 01 عدد پستول برآمد**اشتہاری مجرم ن...
24/10/2022

تھانہ صوابی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں تھانہ لاہور کو مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا، 01 عدد پستول برآمد*

*اشتہاری مجرم نظار علی سکنہ مانکئ نے رقم کے تنازعہ پر مسمی عدالت خان سکنہ مانکئ کو فائرنگ کے نتیجے میں قتل کیا تھا*

*صوابی*(پی آر او) تفصیلات کے مطابق مدعی محمد مروان سکنہ مانکئ کی رپورٹ کے مطابق سال 2014 کے دوران ملزم نظار علی سکنہ مانکئ نے رقم کے تنازعہ پر اس کے والد عدالت خان کے ساتھ زبانی تکرار کرکے طیش میں آکر پستول سے فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں اس کے والد عدالت خان موقع پر جانبحق ہوا، مدعی وقوعہ کے بعد فرار ہوا۔

اس سلسلے میں ایس ایچ او صوابی الطاف خان بمع پولیس ٹیم نے اشتہاری مجرم کے بارے میں اطلاع موصول ہونے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم نظار علی کو گرفتار کر لیا۔

اشتہاری مجرم سے ایک عدد پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کی گئی ہے، ملزم کی گرفتاری کی بابت تھانہ لاہور کو اطلاع دی گئی ہے۔

صوابی: *تھانہ زیدہ پولیس کی کامیاب تفتیش، راہ چلتے شہری سے پستول کی نوک پر رقم چھیننے والے ملزم سے چوری شدہ رقم برآمد**م...
24/10/2022

صوابی: *تھانہ زیدہ پولیس کی کامیاب تفتیش، راہ چلتے شہری سے پستول کی نوک پر رقم چھیننے والے ملزم سے چوری شدہ رقم برآمد*

*ملزم ابوذر ولد پرویز سکنہ لاہور جو کہ کسی اور مقدمہ میں گرفتار ہو کر جیل میں قید تھا، جس کو بغرض تفتیش لا کر دوران انٹاروگیشن ملزم نے پستول کی نوک پر راہ چلتے مسمی محمد اقبال سکنہ شاہ منصور سے رقم چھیننے کا اعتراف کرکے اس کی نشاندہی پر چوری شدہ رقم مبلغ 25000 روپے کی برآمدگی کی گئی:* ایس ایچ او زیدہ عجب درانی

تفصیلات کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف صوابی پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں ایس ڈی پی او صوابی فاروق زمان کی نگرانی میں ایس ایچ او زیدہ عجب درانی معہ تفتیش ٹیم نے جیل میں قید ملزم ابوذر ولد پرویز سکنہ لاہور جو کہ کسی اور مقدمہ میں گرفتار ہو کر پابند سلاسل تھا جس کو تفتیش کی غرض سے لا کر جس نے دوران انٹاروگیشن مدعی محمد اقبال سکنہ شاہ منصور سے رستے میں اسلحہ کی نوک پر رقم چھیننے کا اعتراف کر لیا۔

ملزم کی نشاندہی پر چوری شدہ رقم مبلغ 25000 روپے برآمد کئے گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔

صوابی: *تھانہ کالوخان پولیس کی اہم کاروائی ، فخر صوابی کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار سے کئی اشیاء چوری کرنے والے 02 مل...
22/10/2022

صوابی: *تھانہ کالوخان پولیس کی اہم کاروائی ، فخر صوابی کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار سے کئی اشیاء چوری کرنے والے 02 ملزمان چند دن کے اندر ہی گرفتار، چوری شدہ اشیاء برآمد*

*مدعی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے مورخہ 16 اکتوبر کو بوقت شب نشان حیدر کا اعزاز پانے والے شہید کارگل کے مزار سے نشان حیدر کی کاپی، سولر پینل، بیٹریاں، UPS, پیڈسٹل فین اور موٹرسائیکل سمیت کئی اشیاء چوری کرکے لے گئے، تھانہ کالوخان پولیس کی بہترین تفتیش و کاروائی کی بدولت ملزمان عماد سکنہ ترلاندی اور حمزہ سکنہ سوات حال کرنل شیر کلے کا سراغ لگا کر گرفتار کرلئے گئے جن کی نشاندہی پر نشان حیدر کی کاپی، سولر پینل، بیٹریاں، UPS, پیڈسٹل فین اور موٹرسائیکل کی فروخت سے حاصل شدہ رقم مبلغ دس ہزار روپے برآمد کئے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری*: ایس ایچ او کالوخان عبدالولی

صوابی (پی آر او) تفصیلات کے مطابق مدعی نعمان شیر جو کہ شہید کرنل شیر خان کا بھتیجا ہے، نے تھانہ کالوخان میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بیان کیا کہ وہ مزار کی رکھوالی کرتا ہے، بروز وقوعہ مورخہ 16 اکتوبر کو حسب معمول رات کو گھر جا کر صبح مزار جا کر متعدد اشیاء عدم موجود پائیں۔

رپورٹ درج ہونے پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے ایس ڈی پی او رزڑ عجب خان اور ایس ایچ او کالوخان عبدالولی کو فوری ملزمان ٹریس و گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا جس پر انہوں نے مدعی کی نشاندہی پر کامیاب تفتیش کرتے ہوئے ملزمان عماد ولد سیار سکنہ ترلاندی اور حمزہ ولد عمر غنی سکنہ سوات حال کرنل شیر کلے کا سراغ لگا کر چند دن کے اندر ہی دونوں ملزمان گرفتار کرلئے۔

دوران انٹاروگیشن ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ نشان حیدر کی کاپی، سولر پینل، بیٹریاں، UPS, پیڈسٹل فین اور موٹرسائیکل کی فروخت سے حاصل شدہ رقم مبلغ دس ہزار روپے ریکور کئے گئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

صوابی: *تھانہ صوابی پولیس کی کاروائی، گھریلو ناراضگی پر بیوی پر فائر کرکے قتل کرنے والا شوہر اور دیور گرفتار**ابتدائی طو...
20/10/2022

صوابی: *تھانہ صوابی پولیس کی کاروائی، گھریلو ناراضگی پر بیوی پر فائر کرکے قتل کرنے والا شوہر اور دیور گرفتار*

*ابتدائی طور پر شوہر نے بیوی کی خودکشی کی رپورٹ کی جس میں انکوائری شروع ہو کر اس دوران مقتولہ کے بھائی محمد فہیم سکنہ زیدہ نے عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کرا کر گھریلو ناچاقی کی بناء پر بہن کے قتل کی دعویداری اس کے شوہر اور دیور کے خلاف کی، دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کی گئی ہے*

تفصیلات کے مطابق مورخہ 14.10.2022 کو متوفیہ مسماۃ (ع) کے شوہر عمران ولد سید زمان سکنہ باجا نے مقامی تھانہ صوابی پولیس کو اپنی بیوی مسماۃ (ع) کی خودکشی کی رپورٹ درج کی جس کی بابت حقائق معلوم کرنے کے لئے انکوائری شروع کی گئی۔

دوران تفتیش مقتولہ کے بھائی مسمی محمدفہیم ولدعبد النعیم سکنہ زیدہ نے عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کرتے ہوئے گھریلو ناچاقی کی بناء پر اپنی بہن کے قتل کی دعویداری اس کے شوہر محمد عمران اور دیور ساجد زمان ولد سید زمان ساکنان باجا کے خلاف کی۔

ملزمان کے خلاف دعویداری ہونے پر ایس ایچ او صوابی الطاف خان بمع نفری پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان محمد عمران اور ساجد زمان ولد سید زمان ساکنان باجا کو گرفتار کرکے جن سے تفتیش جاری ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swabi News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share