Trueline Pakistan

  • Home
  • Trueline Pakistan

Trueline Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Trueline Pakistan, .

Just look at the teachers' chairs at Beacon Light Academy, where the starting fee is Rs. 13,000. It makes you wonder whe...
02/08/2026

Just look at the teachers' chairs at Beacon Light Academy, where the starting fee is Rs. 13,000. It makes you wonder whether all the tuition fees are just going into their pockets."

02/08/2026

میر رضا علی کی اخری سی سی ٹی وی فٹیج سامنے اگئی

02/08/2026

کشمیر کے بارے میں بات کرنے کا کیا نتیجہ ہوگا مجھے معلوم نہیں تھا۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لیے امریکا ...
28/07/2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لیے امریکا اپنے زیرِ کنٹرول منجمد ایرانی اثاثوں سے رقم استعمال کرے گا۔

ایئر فورس ون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا کہ ایران یا اس سے وابستہ گروہوں کی کارروائیوں سے ہونے والے مالی نقصان کی ذمہ داری امریکی عوام پر نہیں ڈالی جا سکتی۔

انہوں نے کہا، "ایران کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی ادائیگی بھی ایران کے منجمد فنڈز سے کی جائے گی۔ ان رقوم کو متاثرہ بحری جہازوں اور تجارتی سامان کے نقصانات پورے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔"

امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کے باعث عالمی بحری تجارت اور تیل کی ترسیل سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں، جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ اس منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر کام کر رہا ہے، جن میں نقصانات کا تخمینہ، منجمد ایرانی اثاثوں سے استعمال ہونے والی رقم اور ادائیگی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینا شامل ہے۔

دوسری جانب ایران نے تاحال اس اعلان پر کوئی سرکاری ردعمل جاری نہیں کیا۔

سیاسی و معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکا واقعی ایرانی منجمد اثاثوں کو اس مقصد کے لیے استعمال کرتا ہے تو اس اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہو سکتا ہے، جبکہ اس کے قانونی اور سفارتی اثرات پر بھی عالمی سطح پر بحث متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کی اہم ترین گزرگاہوں میں شامل ہے، اس لیے وہاں پیدا ہونے والی کسی بھی کشیدگی کے اثرات عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

کراچی: حکومتِ سندھ نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس کی مناسبت سے 29 جولائی کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان...
27/07/2026

کراچی: حکومتِ سندھ نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس کی مناسبت سے 29 جولائی کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس روز سندھ کے تمام صوبائی سرکاری دفاتر، نیم سرکاری ادارے، خودمختار تنظیمیں، بلدیاتی ادارے اور تعلیمی مراکز بند رہیں گے۔

اعلامیے میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تعطیل کے فیصلے پر مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کا عرس سندھ کی نمایاں مذہبی اور ثقافتی تقریبات میں شمار ہوتا ہے۔ اس موقع پر بھٹ شاہ میں واقع مزار پر ملک کے مختلف علاقوں سے ہزاروں زائرین، علماء، شعراء، ادباء اور فنکار حاضری دیتے ہیں۔

عرس کی تقریبات میں قرآن خوانی، صوفیانہ موسیقی کی محافل، ادبی کانفرنسیں، مشاعرے اور ثقافتی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، جن کے ذریعے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے امن، محبت، بھائی چارے اور رواداری کے پیغام کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

زائرین کی بڑی تعداد کے باعث ضلعی انتظامیہ اور سندھ پولیس نے سیکیورٹی کے جامع انتظامات کیے ہیں، جبکہ ٹریفک کی روانی، طبی امداد اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

رونالڈو کی فی منٹ آمدنی حیران کن، ایک منٹ میں لاکھوں روپے کما لیتے ہیںپرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنے شاندا...
27/07/2026

رونالڈو کی فی منٹ آمدنی حیران کن، ایک منٹ میں لاکھوں روپے کما لیتے ہیں

پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنے شاندار کیریئر کے دوران ورلڈ کپ ٹرافی تو نہ جیت سکے، لیکن کمائی کے معاملے میں وہ دنیا کے کامیاب ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک برس میں رونالڈو کی مجموعی آمدنی 300 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اس حساب سے وہ ہر منٹ تقریباً 570 امریکی ڈالر کماتے ہیں، جو پاکستانی کرنسی میں ایک لاکھ 58 ہزار روپے سے زیادہ بنتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 2023 میں سعودی کلب النصر کے ساتھ معاہدے کے بعد ان کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ 2025 میں معاہدے کی تجدید کے بعد وہ صرف کلب سے ہی سالانہ 200 ملین ڈالر سے زائد وصول کر رہے ہیں۔

فوربز کی تازہ رپورٹ کے مطابق رونالڈو کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث وہ دنیا کی کھیلوں کی تاریخ کے امیر ترین ایتھلیٹس میں شمار کیے جاتے ہیں۔

لیہ: تونسہ پل کے قریب کشتی حادثہ، چار افراد محفوظ ریسکیولیہ کے علاقے تونسہ پل کے نزدیک موضع دلو نشیب میں ایک کشتی پل کے ...
27/07/2026

لیہ: تونسہ پل کے قریب کشتی حادثہ، چار افراد محفوظ ریسکیو

لیہ کے علاقے تونسہ پل کے نزدیک موضع دلو نشیب میں ایک کشتی پل کے ستون سے جا ٹکرائی، جس کے باعث کشتی میں موجود چار افراد دریائے سندھ میں گر گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دریا میں گرنے والے چاروں افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

آزاد کشمیر انتخابات 2026: میرپور ڈویژن میں ووٹنگ کا عمل جاریمیرپور: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 ...
27/07/2026

آزاد کشمیر انتخابات 2026: میرپور ڈویژن میں ووٹنگ کا عمل جاری

میرپور: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے پہلے مرحلے کے تحت میرپور ڈویژن میں ووٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔

میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے مجموعی طور پر 13 انتخابی حلقوں میں شہری اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔

پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ الیکشن کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پولنگ عملے کو انتخابی سامان فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ان 13 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ 1 ہزار 439 ہے، جن میں 7 لاکھ 25 ہزار 118 مرد اور 6 لاکھ 75 ہزار 628 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

انتخابی عمل کو مؤثر انداز میں مکمل کرنے کے لیے پورے میرپور ڈویژن میں 2 ہزار 454 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں ضلع میرپور کے لیے 597، ضلع کوٹلی کے لیے 1,107 اور ضلع بھمبر کے لیے 608 پولنگ اسٹیشنز مختص کیے گئے ہیں۔

19/07/2026

ہاؤس پے میں پگنک کے دوران شیئر افراد ڈوب گئے

پشاور: گھر میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحقپشاور کے علاقے تہکال پایان میں ایک رہائشی گھر میں خوفناک آتشزدگی...
16/07/2026

پشاور: گھر میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

پشاور کے علاقے تہکال پایان میں ایک رہائشی گھر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ مکان کے اُس حصے میں بھڑکی جہاں فرنیچر، فوم اور دیگر سامان رکھا ہوا تھا، جسے ابتدائی طور پر فرنیچر کا گودام قرار دیا جا رہا ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم سرچ آپریشن کے دوران ایک کمرے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے بچے شامل ہیں۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Trueline Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Trueline Pakistan:

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share