Our heroes are our stars, we ll try to explore our stars. on this page you can watch the interviews of shining stars. so like and share the page. Thankyou
02/06/2025
سعودی حکومت کا حجاج کرام کی راحت کے لئے نیا کارنامہ ۔۔۔ 22 کلومیٹر پر محیط دنیا کا سب سے لمبا پیدل چلنے کا راستہ بنا دیا جو حرم شریف🕋 سے لے کر عرفات تک جاتا ہے
اس راستے کی خصوصیات یہ ہیں کہ اس کے اطراف میں بیٹھنے کی جگہ بنائی گئی ہیں اور جگہ جگہ ٹھنڈے پانی کے کولر لگائے گئے ہیں اسی طرح جگہ جگہ باتھروم بنائے گئے ہیں
یہ راستہ حرم شریف سے شروع ہوتا ہے اور منی مزدلفہ جمرات سے ہوتا ہوا عرفات تک جاتا ہے جو تقریبا 22 کلومیٹر بنتا ہے
اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو بھی حج کی سعادت نصیب فرمائیں آمین
30/05/2025
*لیہ: لیپ ٹاپ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خاص انداز، مریم نواز کی اس تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
30/05/2025
شکریہ مریم نواز۔ لیہ کی دیرینہ خواہش کو پروان چڑھانے کے لیے پہلا قدم رکھ فیا گیا۔ میڈیکل کالج
23/05/2025
وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ہفتے ترکیہ 🇹🇷، آذربائیجان 🇦🇿، سعودی عرب 🇸🇦، قطر 🇶🇦 اور ایران 🇮🇷 کا دورہ کریں گے
22/05/2025
*چھب کلاں*
ڈرائیور کال سن رہا تھا کہ اچانک ویگن بے قابو ہوگئی ایک کھڑی کار کو ٹکرماری۔ایک روڈ سے پیدل گزرتے چھوٹے بچے کو ٹکر۔ماری
سی سی ٹی۔وی۔
ویڈیو۔۔ملاحظہ فرمائیں
17/05/2025
معاف کیجیے گا، اس موضوع پر لکھنے کے لیے مجھے الفاظ مجتمع کرنے میں کافی دشواری پیش آ رہی ہے۔ کئی دنوں کی جدوجہد کے بعد میں یہ چند سطور رقم کر پایا ہوں۔ میں اپنے قیمتی الفاظ کو بے مقصد تحریروں پر ضائع نہیں کرنا چاہتا، لیکن یہ معاملہ اصلاح طلب ہے۔ میری دلی خواہش ہے کہ اس تحریر کے ذریعے اگر ایک فرد کی بھی اصلاح ہو جائے تو یہ میرے لیے باعثِ افتخار ہوگا۔
ایک طرف تو ہر شہر میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے زور و شور سے تحریک چلائی جاتی ہے، اس شعور کے ساتھ کہ تعلیم ہر گھر کی ضرورت ہے۔ لیکن اسی کے ساتھ، تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو محض نصابی تعلیم تک محدود نہیں رکھا جاتا، بلکہ انہیں زندگی گزارنے کے اصول بھی سکھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ مختلف نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو اس لیے شامل کیا جاتا ہے تاکہ جب یہ نوجوان فارغ التحصیل ہوں، تو ان کے پاس صرف ڈگری ہی نہ ہو، بلکہ زندگی کے ہر مرحلے پر، کسی بھی صورتحال میں، وہ اپنے بہترین انداز اور اپنے اساتذہ کرام کے سکھائے ہوئے اصولوں کے مطابق بہترین فیصلے کرنے کے اہل ہوں۔
اسی ضمن میں، تعلیمی اداروں میں منعقد ہونے والی غیر نصابی سرگرمیوں میں مختلف شعبوں کے ماہر مہمانان خصوصی کو مدعو کیا جاتا ہے۔ یہ ماہرین آ کر طلباء کو زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں اور انہیں نئی راہیں دکھاتے ہیں۔
اسی سلسلے کی ایک کڑی یہ ہے کہ گزشتہ دنوں گومل یونیورسٹی، جو کہ ایک بین الاقوامی سطح کی جامعہ ہے اور جہاں غیر ملکی طلباء بھی زیرِ تعلیم ہیں، میں ایک پروگرام میں ایک ایسے مہمان خصوصی کو مدعو کیا گیا جنہیں لوگ "مجا ملنگ" کے نام سے جانتے ہیں ریفرنس ویڈیو بھی لگائی ہے۔ ایک ایسا شخص جو بظاہر ناخواندہ ہے، جس کی کوئی تاریخ نہیں کوئی achievement نہیں، اور یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ انہیں بات کرنے کا سلیقہ بھی نہیں ہے۔ نہ ان کی کوئی وضع قطع ہے، نہ کوئی طور طریقہ، نہ رہن سہن اور نہ ہی بول چال میں ان کی کوئی مثال دی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ، ایک اور تقریب میں ایک ایسے مہمان خصوصی کو دکھایا جا رہا ہے جو "لوہا پاڑ حکیم" کے نام سے مشہور ہیں اور وہ ایک غیر ملکی سے ایوارڈ وصول کر رہے ہیں؟ آخر کس بنیاد پر؟
میرے پاس مزید لکھنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں 😥۔ ہم اپنی اگلی نسل کو تعلیم کے نام پر کیا دے رہے ہیں؟ ذمہ داران کب ہوش کے ناخن لیں گے؟
10/05/2025
پاکستان کی زبردست کامیابی
آج پاکستان نے ثابت کر دیا کہ اُسے بھارت سے کمتر طاقت نہیں سمجھا جا سکتا
ٹرمپ کا ٹویٹ سب کچھ بیان کر دیتا ہے، پاکستان زندہ باد، سیکیورٹی ذرائع
10/05/2025
*پاکستان کاجوابی وار جاری/ہیک کی گئی بھارتی ویب سائیٹس کا ڈیٹا منظرعام پر*
پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا
ہیک کی گئی ویب سائٹس میں بھارتی آسام رائفل، ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی پورٹل اور انڈین ڈیفنس پروڈکشن کے علاوہ دیگر شامل ہیں
انڈین ڈیفنس پروڈکشن ویب سائٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فار سیل کر دیا گیا،
ان بھارتی ویب سائٹس پر انڈین دہشتگردی کے ثبوت اور بھارت دہشتگردی کی آماجگاہ ہے لکھا جا چکا ہے،
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں جدت کے بلند و بانگ دعوے کھوکھلے ثابت ہوگئے،
Be the first to know and let us send you an email when Stars of Layyah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.