18/07/2025
سچائی کا ترجمان، چاپلوسی سے آزاد ادارہ
ڈجکوٹ میں جہاں اکثر صحافت مفاد، تعلقات یا دباؤ کا شکار ہو چکی ہے، وہاں آواز میڈیا پریس کلب ڈجکوٹ (رجسٹرڈ) ایک ایسی روشن مثال بن کر سامنے آیا ہے جو سچائی، خودداری اور غیر جانبداری پر قائم ہے۔
یہ ادارہ نہ کسی افسر کی خوشامد کرتا ہے، نہ ہی سیاست دانوں کے ڈیرے پر جا کر تصویریں بنوانے کا شوق رکھتا ہے، اور نہ چائے کے ایک کپ پر اپنا ضمیر بیچتا ہے۔ یہاں صحافت کو پیشہ نہیں بلکہ ذمہ داری اور مشن سمجھا جاتا ہے۔
آواز میڈیا پریس کلب کے تمام ممبران اپنے ذاتی کاروبار سے منسلک ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ نہ تھانے کچہریوں کی ٹاؤٹی کرتے ہیں اور نہ ہی بلیک میلنگ جیسے شرمناک ہتھکنڈوں کا سہارا لیتے ہیں۔ ان کا قلم صرف عوامی مسائل کو اجاگر کرنے، مظلوم کی آواز بننے اور ظالم کے خلاف سچ بولنے کے لیے اٹھتا ہے۔
یہ وہ ادارہ ہے جو سچ کے ساتھ کھڑا ہے، چاہے حالات جیسے بھی ہوں۔ چاپلوسی، مفاد پرستی یا دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے، آواز میڈیا پریس کلب ڈجکوٹ صحافت کی اصل روح کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔
رابطہ نمبر
📞 03007996119
📞 03026023862