Hi Everyone :
Here get latest news & Information related with Abbottabad.
Any one have Information in any regard about Abbottabad can contact on what's app no given.
19/04/2024
ایبٹ آباد گھڑک چمک کے ساتھ طوفانی بارش🌧
اور ژالہ باری اللّٰہ پاک رحم فرمائے۔۔ آمین
14/04/2024
ایبٹ آباد گائوں کھن میں مسافر جیپ گہری کھائی میں جا گری۔ سات سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیو اظہر شدید زخمی۔
13/04/2024
ایبٹ آباد میں حاجی، نمازی اور روزہ دار دوکاندار شہریوں پر رمضان المبارک کے بعد بھی مہربان۔
عیدالفطر کے تیسرے روز ٹماٹر: 700 روپے کلو۔
مرغی کا گوشت: 900 روپے کلو۔
بڑا گوشت: 1200 روپے کلو۔
13/04/2024
افسوسناک خبر😢
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔زرائع
13/04/2024
21 اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان
13/04/2024
Continuous Heavy Rain Fall at Abbottabad. Allah sb ko apni Hifz o Aman me raky. Ameen
13/04/2024
*حج تربیتی* _پروگرام_
رفیق الحاج کمیٹی ضلع ایبٹ آباد نے 14 اپریل بروز اتوار صبح نو بجے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 4 نزد ہائی کورٹ ایبٹ آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔جس میں ضلع ایبٹ آباد کے تمام عازمین حج کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
خواتین حج کے لئے فی میل ماسٹر ٹرینر حج بھی موجود ہوگی
رابطہ 03145036205
03156030544
13/04/2024
شہداء ہزارہ کی برسی خاموشی سے گزر گئی۔ صوبہ ہزارہ کے نام پر سیاست بھی ختم۔
13/04/2024
ایبٹ آباد میں مختلف پبلک پارک میں انٹری فیسیں ؟؟؟
ایبٹ آباد کا سب سے خوبصورت پارک جناح پارک ہے لیکن اس وقت اسکی حالت زار کا ذمہ دار کون ؟؟؟
ایبٹ آباد میں خوبصورت موسم اور عید کی چھٹیاں اختتام ہونے قریب !!!
01/12/2023
الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی اپیلوں کو نمٹا دیا۔ضلع ایبٹ آباد کی نئی حلقہ بندیوں کی تفصیل وائس آف ہزارہ کے فیس بک پیج پر۔
حلقہ این اے 16ایبٹ آباد ون میں مندرجہ ذیل علاقے شامل ہونگے۔
تحصیل حویلیاں، تحصیل لورہ، بکوٹ، باگن، مری گلیز کنٹونمنٹ، گلیات۔
حلقہ این اے 17ایبٹ آبادٹو میں مندرجہ ذیل علاقے شامل ہونگے۔
تحصیل لوئر تناول، تحصیل ایبٹ آباد، باگن،مری گلیز کنٹونمنٹ، گلیات۔
حلقہ پی کے 42ایبٹ آباد ون میں مندرجہ ذیل علاقے شامل ہونگے۔
بکوٹ،بانڈہ قاضی، میرپور ون، اورش تھری،میرپورٹو/اورش ٹو، اورش چار، بانڈہ پیرخان، پاوا، رچھ بہن اور کاکوٹ۔
حلقہ پی کے 43ایبٹ آبادٹو میں مندرجہ ذیل علاقے شامل ہونگے۔
تحصیل لورہ، گلیات،مری گلیز کنٹونمنٹ،نگکھی پٹوار سرکل اورش ون،دہمتوڑ ون اینڈ ٹو پٹوار سرکل اورش ٹو، چھتڑی پٹوار سرکل،حویلیاں سرکل کے رجوعیہ، گڑھی پھلگراں۔
حلقہ پی کے 44ایبٹ آبادتھری میں مندرجہ ذیل علاقے شامل ہونگے۔
تحصیل لوئر تناول، تحصیل حویلیاں، چمہڈ اورش ون۔
حلقہ پی کے 45ایبٹ آبادفور میں مندرجہ ذیل علاقے شامل ہونگے۔
کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے، میونسپل کمیٹی تحصیل ایبٹ آباد، نواں شہر، اورش ون، چمہڈ، نگھکی، اورش ٹو، بانڈہ قاضی، دہمتوڑ ون اینڈ ٹو، میرپور ون اینڈ ٹو، چھتڑی، بانڈہ پیر خان، پاوا، رچھ بہن، کاکوٹ۔
29/11/2023
27/06/2023
ایبٹ آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ رات منڈیاں میزائل چوک میں نصب میزائل کے ماڈل کو کینٹ بورڈ کی طرف سے ضروری مرمت کے لیے اتارا گیا ہے۔ جو بعد از مرمت جلد ہی دوبارہ نصب کر دیا جائے گا۔
27/06/2023
ایبٹ آباد 1998ء کے ایٹمی دھماکوں کے بعد منڈیاں ایبٹ آباد میں نصب کیا جانے والا خان لیبارٹریز کا میزائل رات کی تاریکی میں اتار لیا گیا۔ پولیس کو بھی خبر نہیں کہ میزائل کس نے اور کیوں اتارا؟
25/06/2023
Heavy rainfall Start in Abbottabad
25/06/2023
ایبٹ آباد میراں جانی چوٹی پر 6 سیاحوں کی گمشدگی کی اطلاع 1122 ذرائع۔
22/06/2023
21/22 جون سال کا سب سے بڑا دن اور رات سب سے چھوٹی ہو گی، دن کا دورانیہ 14 گھنٹے 12 منٹ ہو گا۔ہرسال 22 جون کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہو گی۔
دن کا دورانیہ تقریباً 14 گھنٹے جبکہ رات 10 گھنٹوں کی ہو گی۔ یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہو نا شروع ہوتا ہے اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہو جا تا ہے جبکہ اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ 22 دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔
16/06/2023
Interested in Online Shopping??
Cash on Delivery available.
Return policy available.
14/06/2023
طوفانی ہواؤں سے ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں نواں شہر، شیخ البانڈی، میرپور، کاکول سمیت دیگر علاقوں کی بجلی بحال نہ ہو سکی۔
Be the first to know and let us send you an email when Abbottabad News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.