29/08/2022
عادل کاٹن فیکٹری ناڑی میں ہزاروں کی تعداد میں عوام جن میں عورتیں،مرد، بچے موجود تھے، ان سب کو صبح 7 بجے سے دو بجے تک ذلیل کر کے اتنا انتظار کروا کے محترمہ مریم نواز صاحبہ ناڑی میں سیلاب زدگان کے دکھ ، درد میں شریک ہونے کے لئے آئی تھی ، مگر ناڑی میں توصیف لاشاری کی فاتحہ خوانی کر کے اپنی اگلی منزل کی طرف روانہ ہوگئیں! اگر اس طرح کرنا تھا تو عوام کو 6, 7 گھنٹے بٹھا کر ذلیل کرنے کا کیا فائدہ!
مخیر حضرات ، ملک سے بہت سی این جی اوز ، علاقے کی تمام فاؤنڈیشن، ان سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے دن رات ایک کر ان کی خدمت تو پہلے سے ہی کر رہے تھے،
خدارا تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران اور حکومتی ارکان اسمبلی سے دست بستہ اپیل ہے، اگر وہ ان سیلاب متاثرین کے دکھ ، اور غم کم نہیں کرسکتے ، تو اس طرح ان کو مایوس کر کے ان کے غموں میں اضافہ بھی نہ کریں!