05/07/2024
سرسیداں لنک روڈ کا کام اپنی نگرانی کروایا ہے اور مثالی روڈ بنوائی ہے۔
میں نے خود مکمل طور پہ لیبر کے ساتھ رہ کر ان کی خدمت کی اور انہیں نے بھی مکمل دیانتداری سے کام کیا ہے۔
ٹھیکیدار اور اس کے بھائی عامر نے بہت ذمہ داری اور لگن سے کام کروایا ان کا شکرگزار ہوں۔
جو لوگ اس روڈ کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں وہ خدا کا خوف کریں اور اس سے پیچھے والی روڈ جو تباہ حالی کا شکار ہے اپنی توانائی اس کی مرمتی پر خرچ کریں تو بہتر ہوگا۔
میرے بیٹوں مرتضٰی علی شاہ اور مجتبٰی علی شاہ نے یہ روڈ مشتاق منہاس کے وقت میں منظور کروائی تھی اور پھر اپنی ذاتی کوششوں سے اسے مکمل کروایا اور میں نے دن رات اپنی موجودگی میں سارا کام کروایا ہے۔
سید عظمت اللہ شاہ کی ماہل نیوز سے خصوصی خصوصی گفتگو
روڈ کا کام بہترین ہوا ہے اور اس کام میں کوئی ایشو نہیں ہے۔ سید عاقب گردیزی میونسپل کونسلر وارڈ کیاٹ سرسیداں کا موقف