28/05/2025
بلوچستان ویمن گیمز کے سلسلے میں مختلف کھیلوں کے مقابلے اختتام پزیر ہوگئے،مشیر کھیل مینا مجید نے انعامات تقسیم کیے،
کوئٹہ(منور شاہوانی / بلوچستان ٹریبیون بسجا)کوئٹہ میں جاری پہلا بلوچستان ویمن گیمز میں شامل کھیلوں کے مختلف ایونٹس کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئے،خواتین کھلاڑیوں کے لیے مخصوص اس ایونٹ میں شامل کئی کھیلوں کے مقابلے اختتام کو پہنچ چکے ہیں بیڈمنٹن، کک باکسنگ، ٹیبل ٹینس، والی بال، جمناسٹک، فینسنگ سمیت دیگر کئی کھیلوں کے فائنلز آج کھیلیں گئی جن میں کوئٹہ بھر سے نوجوان خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی ایونٹ کے اختتامی کھیلوں کے مقابلے نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئے جن میں مشیر کھیل و امورنوجوانان مینا مجید بلوچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ان کے ہمراہ سیکرٹری کھیل درا بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازائی بھی موجود تھے مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے سپورٹس جرنلسٹس سے بات چیت کرتی ہوئے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کو مواقع دینے کا بنیادی مقصد ان کے چھپے ہوئے ہنر کو سامنے لانا ہے تاکہ وہ نہ صرف خود کو منوائیں بلکہ صوبے کی کامیابی اور خوشحالی میں بھی اہم کردار ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ایونٹس مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ خواتین کو کھیلوں میں مساوی مواقع مل سکیں اس موقع پر سیکرٹری کھیل درا بلوچ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ویژن اور مشیر کھیل کی ہدایات کے تحت کھیلوں کے میگا ایونٹس کا ایک ایسا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو اب رکنے والا نہیں ہےانہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو کھیلنے کے لیے ہر ممکن سہولت اور پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ ملکی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازائی نے کہا کہ کھلاڑی ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور محکمہ کھیل ان کی مکمل سرپرستی کر رہا ہے بلوچستان کی خواتین کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بس ان کو مواقع اور سہولیات دینے کی ضرورت ہے جس پر محکمہ کھیل پوری سنجیدگی سے کام کر رہا ہےیہ ایونٹ 31 مئی تک جاری رہے گا جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے اور مزید خواتین کھلاڑیوں کو اپنی مہارت دکھانے کا موقع ملے گا آل بلوچستان ویمن گیمز کو کھیلوں کے فروغ،خواتین کی شمولیت اور بلوچستان کی مثبت تصویر اجاگر کرنے کے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے،آخر میں مشیر کھیل سیکرٹری کھیل سور ڈائریکٹر جنرل کھیل نے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیں اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔