𝐀𝐥𝐥 𝐏𝐚𝐤 𝐖𝐞𝐚𝐭𝐡𝐞𝐫

  • Home
  • 𝐀𝐥𝐥 𝐏𝐚𝐤 𝐖𝐞𝐚𝐭𝐡𝐞𝐫

𝐀𝐥𝐥 𝐏𝐚𝐤 𝐖𝐞𝐚𝐭𝐡𝐞𝐫 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from 𝐀𝐥𝐥 𝐏𝐚𝐤 𝐖𝐞𝐚𝐭𝐡𝐞𝐫, Media, .

موسم۔اپڈیٹ۔🌧️⛅🌩️🌧️ ⚠️⛈️موسلادھار بارشوں میں بڑی تبدیلی کب تک رہے گی ویڈیو پسند آئے تو لائک کریں ⛈️🚨
08/07/2025

موسم۔اپڈیٹ۔🌧️⛅🌩️🌧️
⚠️⛈️موسلادھار بارشوں میں بڑی تبدیلی کب تک رہے گی
ویڈیو پسند آئے تو لائک کریں ⛈️🚨

new weather update ⚠️🚨⛈️

ویک اینڈ سے شدید موسمی صورتحال کا امکان ⚠️⚡️⛈️ مشرق سے مسلسل نم ہواؤں کا سلسلے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں اور آئندہ دو ...
02/07/2025

ویک اینڈ سے شدید موسمی صورتحال کا امکان ⚠️⚡️⛈️

مشرق سے مسلسل نم ہواؤں کا سلسلے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں اور آئندہ دو روز تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا

مون سون کی بارشوں میں 5 تاریخ (شام/ رات) سے شدت آئے گی 6 جولائی کو ایک مغربی لہر بھی بالائی علاقوں میں داخل ہو گی تو مشرقی اور مغربی ہواؤں کے آپس میں ملاپ کے باعث شدید موسمی صورتحال کا اندیشہ ہے اور متوقع موسمیاتی حالات کے زیر اثر

کشمیر/خیبرپختونخوا:

کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، کوہٹہ، کوہاٹ، حویلیاں، کوٹلی، بھمبر، وادیٔ نیلم (وادیٔ نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں) میں موسلادھار بارشوں کے ساتھ شدید آندھی/شدید گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم 05 جولائی سے 10 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشیں ہوتی رہیں گی۔

گلگت بلتستان:

گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر) میں 06 سے 10 جولائی تک کبھی کبھار وقفے وقفے سے بارش/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

پنجاب/اسلام آباد:

اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیبہ، ننکانہ، سنگھو پورہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور، شیخوپورہ، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں 05 سے 10 جولائی تک وقفے وقفے سے وقفے وقفے سے۔ بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ 06 سے 8 جولائی۔

بلوچستان/سندھ:

شمال مشرقی/جنوبی حصوں (شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، بارکھان، نصیر آباد، قلات، لسبیلہ، خضدار، آواران، قلات، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو) میں 06/06 اور جولائی کی رات (06/43) سے موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ 08 جولائی، جبکہ سندھ میں تھرپارکر، میرپور خاص، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین اور کراچی میں 03 (شام/رات) / 04 جولائی کو کبھی کبھار وقفے کے ساتھ ہلکی سے درمیانی آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ جنوب مشرقی/ زیریں سندھ میں بھی الگ تھلگ بھاری بارش متوقع ہے۔

ممکنہ اثرات اور مشورہ:

مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان کے پہاڑی ندی نالوں، شمال مشرقی پنجاب، بلوچستان میں 5 جولائی کی رات دے 8 جولائی کے دوران موسلادھار بارشوں سے مقامی نالوں/ ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں 06 سے 08 جولائی تک نشیبی علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ/ مٹی کے تودے گرنے کے دوران خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے خطرناک پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔

موسلا دھار بارش/آندھی اور بجلی گرنے سے کچے مکانات کی چھت/ دیوار، بجلی کے کھمبے، بل بورڈ، گاڑیاں اور سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ موسم کی پیشن گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھیں

عوام، مسافروں اور سیاحوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے خطرناک علاقوں میں سفر کرنے سے گریز کریں اور موسمی حالات میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی کے بارے میں اپ ڈیٹ رہیں۔

نوٹ: حکومت پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ جن علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کا اندیشہ ہے ان علاقوں کی طرف جانے والے سیاحوں کو انکی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر خراب موسم کے دوران عارضی طور پر روک دیا جائے جیسا کہ دنیا کے ہر ملک کے سیاحتی مقامات پر Sop's رائج ہیں اور جب موسم صاف ہو تب سیاحتی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے کیونکہ خراب موسم کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر امدادی کارروائیاں جاری نہیں رکھی جا سکتی ہیں

تمام متعلقہ حکام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ "الرٹ" رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کریں

پاکستان میں شدید ترین تباہ کن موسمی صورتحال کا امکاناگر اس موسمی ماڈل کے مطابق یکم جولائی سے 15 جولائی کے دوران ملک کے 8...
29/06/2025

پاکستان میں شدید ترین تباہ کن موسمی صورتحال کا امکان

اگر اس موسمی ماڈل کے مطابق یکم جولائی سے 15 جولائی کے دوران ملک کے 80% علاقوں میں نظر آنے والی مقدار میں بارشیں ہو گئیں تو مون سون سیزن 2022 سے بھی زیادہ بدترین سیلاب پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے اور شمالی علاقوں کی سیاحت 1 جولائی سے 15 جولائی کے درمیان شدید متاثر ہو گی اور میں کسی دوست کو بھی ان تاریخوں ( 1 جولائی سے 15 جولائی کے درمیان ) شمال کی طرف جانے کا مشورہ نہیں دے سکتا کیونکہ پورا شمال شدید بارشوں کی زد میں ہوگا ، دریاؤں ندی نالوں میں شدید طغیانی آنے، بادل پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور پلوں سمیت سڑکوں کا انفراسٹرکچر بری طرح سے تباہ ہو سکتا ہے لہٰذا حکومت/ عوام / متعلقہ ادارے تمام ضروری اقدامات ابھی سے کر لیں پھر نہ کہنا کہ بتایا نہیں تھا

ہمارا یوٹیوب چینل پر روز اپڈیٹ ملے گا حوصلہ افزائی کےلئے سبسکرایب کرے

https://youtube.com/shorts/hwbyI-yCsRA?si=FrCsd3PfsgHEnHUk

نوٹ :- ہم موسم سے متعلق پیشگوئی کر سکتے ہیں موسم کو کنٹرول نہیں اور ہمیشہ وہی ہوتا ہے جو رب العالمین کی رضا سے ہوتا ہے اللہ تعالٰی اہل پاکستان کو ہر قسم کی زمینی و آسمانی آفات سے محفوظ رکھے ۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین

قیامت کا منظر!!! سوات افسوس ناک خبر😱😭دریائے سوات میں پانی کا ریلا 18 افراد کو بہالے گیا بچوں ، خواتین اور بزرگوں کی چیخ ...
27/06/2025

قیامت کا منظر!!! سوات افسوس ناک خبر😱😭
دریائے سوات میں پانی کا ریلا 18 افراد کو بہالے گیا بچوں ، خواتین اور بزرگوں کی چیخ وپکار ویڈیو دیکھیں 🥺

swat flood 😱⚠️

 #مونـسون 2025 تفصیلی فورکاسٹ🌴دیکھا جائے تو ملک بھر میں اس وقت شدید خشک سالی راج ہے سب سے زیادہ متاثر صوبہ صوبہ سندھ ہے ...
12/06/2025

#مونـسون 2025 تفصیلی فورکاسٹ🌴

دیکھا جائے تو ملک بھر میں اس وقت شدید خشک سالی راج ہے سب سے زیادہ متاثر صوبہ صوبہ سندھ ہے جہاں مون سون 2024 کے بعد کوئی خاص بارش رکارڈ نہیں کی گئی مون سون 2025 کی بات کریں تو ملک بھر میں اس بار بھی مجموعی طور پر معمول یا معمول سے زیادہ مون سون کی بارشیں متوقع ہے مون سون پر اثرانداز ہونے والے کچھ موسمی فیکٹر

(اینسو) (النینو) (لانینا) (آئے او ڈی)

اور (ایم جی او)

پر مشتمل موسمی فیکٹر جو ہمارے مون سون پر اثرانداز ہوتے ہیں جس میں (النینو) ایک واحد ایسا فیکٹر ہے جو ہمارے مون سون کو اکیلے ہی متاثر اور خراب کر سکتا ہے لیکن ابھی خبر یہ بھی ہے کہ اس بار ہمارے مون سون میں النینو اثرانداز ہونے کے امکانات نا کے برابر ہے مطلب بلکل بھی نہیں ہے اس بار مون سون کا دور ہے وہ اینسو اور ہوسکتا ہے کہ اگست کے آخر سے اینسو لانینا دور سے گزر سکتا ہے اور iod انڈین اوشن کی بات کریں تو یہ تھوڑا سا نیگیٹو کے جانب رہنے کا امکان ہے جو ہمارے مون سون کو زیادہ خراب نہیں کر سکتا البتہ مون سون پر کچھ اثر پڑ سکتے ہیں جبکہ اس مرتبہ MJO لہریں بھی ہمارے مون سون سیزن کے لئے کافی سازگار ہونگے اور یہ بیک وقت انڈیا اوشن کا چکر لگاتے رہیں گے SST کی بات کریں تو اس وقت بحیرہ عرب کے درجہِ حرارت معمول سے کافی کم ہے لیکن امید ہے کہ یہ جولائی اور اگست میں کچھ حدتک بہتر رہنے کے امکانات ہے اور ہمارے مون سون کو کوئی خاص طور پر متاثر نہیں کرسکتے ہیں لیکن ایک وجھ یہ بھی بن سکتا ہے کہ بحیرہ عرب کا درجہِ حرارت کم ہونے وجھ سے جو بھی LPA لو پریشر یا طاقتور مون سون سسٹم ہو وہ بنگال کاڑی کی زور پر آگے بڑھیں گے اور سمندر کی بجائے ڈائریکٹ صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب سے گزر سکتے ہیں اور ہمیں امید ہے اس بار بھی ایک یا دو ہوا کم دباؤ ڈاریکٹ صوبہ سندھ میں داخل ہوسکتے ہیں اگر اس کی شدت رہی تو صوبہ سندھ کے کچھ حصوں میں شدید موسمی صورتحال پیدا ہوسکتے ہیں اور اربن فیلڈنگ خطرہ موجود رہے گا

صوبوں کی تفصیلی رپورٹ ⚡🌴

صوبہ سندھ مون سون 2025 کی صورتحال

صوبہ سندھ میں اس بار بھی مجموعی طور پر معمول سے زیادہ مون سون کی بارشیں برسنے کا امکان ہے بالائی وسطی سندھ میں مون سون کی بارشیں معمول سے 10 سے 15 فیصد زیادہ برسنے کے امکانات ہے البتہ کوئی طاقتور سسٹم ڈاریکٹ بالائی سندھ میں داخل ہوتا ہے تو اس سے بھی کہیں زیادہ بارشیں بارشیں ریکارڈ کی جاسکتی ہے کراچی حیدرآباد سمیت جنوبی حصوں میں بھی مجموعی طور معمول سے 20 فیصد زیادہ مون سون کی بارشیں متوقع ہے جبکہ ٹھٹہ ریجن میں معمول 30 فیصد یا اس سے بھی زیادہ بارشیں رکارڈ کی جاسکتی ہے اس کے علاؤہ صوبہ سندھ کے مغربی پٹی شمال مغربی پٹی جو کوہ کیرتھر لگنے والے حصے ہے وہاں مجموعی طور پر معمول سے 30 سے 40 زیادہ مون سون بارشوں کی توقح کی جارہی ہے جس سے پہاڑی سلسلو میں پانی کے ریلے اور بھی صورتحال کو خراب کرسکتے ہیں

#پنجاب مون سون 2025

صوبہ پنجاب میں بھی رواں سال معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہے سب سے زیادہ بارشیں لاہور سمیت صوبہ پنجاب شمال مشرقی حصوں رکارڈ کی جاسکتی ہے اس علاؤہ صوبہ پنجاب کے دیگر حصوں معمول کے مطابق اور معمول سے 10 سے 20 ؛فیصد زیادہ مون سون بارشیں ہونے امکانات ہے

#بلوچستان مون سون 2025

اس بار مون سون زیادہ شدت صوبہ بلوچستان پر رہ سکتا ہے کوئٹہ سمیت صوبہ بلوچستان کے شمال مشرقی حصوں میں مجموعی طور پر معمول سے کافی زیادہ مون سون کی بارشیں متوقع ہے جس میں قلات ژوب بیلا اور آواران بارکھان کے علاقے شامل ہے شدید بارشوں سے صوبے کے مقامی ندی نالوں میں شدید طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں معمول سے زیادہ بارشوں کے امکانات ہے

#خیبرپختونخوا مون سون 2025

کے پی کے میں رواں سال معمول کے مطابق مون سون کی بارشوں متوقع ہے تاہم کچھ حصوں میں معمول سے زیادہ بارشیں رکارڈ کی جاسکتی ہے شکریہ ♥️♥️

❌ایک یادگار مون سون 2025 خشک سالی کا خاتمہ ❌🔸پہلے کچھ موسم کا حال بتاتا چلوں کہ آنے والے چوبیس گھنٹے کے دوران خیبر پختون...
04/06/2025

❌ایک یادگار مون سون 2025 خشک سالی کا خاتمہ ❌

🔸پہلے کچھ موسم کا حال بتاتا چلوں کہ آنے والے چوبیس گھنٹے کے دوران خیبر پختون خواہ کشمیر مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر آندھی بارش ممکن ہے _
🔸7جون سے 8 جون کے دوران بھی شمال-مشرق شمالی علاقہ جات میں ایک کمزور سلسلہ متاثر کرے گا،
❌جنوبی پنجاب سميت سندھ بلوچستان میں آج سے عید تو بعد میں بھی 12 جون تک موسم ایسے ہی رہے گا
سندھ بلوچستان میں جنوبی ہوائیں سوماليا ہواؤں کا امکان ،
⚠️12 جون سے بنگال میں ہوا کا شدید کم دباؤ بنے گا جیسے بھارتی ریاستوں میں آگے بڑھتا جائے گا تو 13 یا 14 جون سے گرمی سندھ بلوچستان جنوبی پنجاب سميت ملک میں شروع ہوتی جائے گی ہوائیں 13 یا 14 جون سے پاکستان میں بند ہوجائے گی گرمی کی لہر شروع ہوگی _&
🔹13یا ،14 جون سے بالائی پنجاب کشمیر خیبر پختون خواہ میں مغربی ہواؤں مشرقی پری مون سون ہواؤں کے ساتھ بارش کا ایک شدید سلسلہ شروع ہوگا،
🔸پھر 15 جون یا 16 جون سے یہ سلسلہ بالائی پنجاب کشمیر خیبر پختون خواہ کے چند علاقوں میں موسلادھار بارش سو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا سکتی ہے،
⚠️اسی طرح جنوبی پنجاب سميت شمالی بلوچستان مشرقی بلوچستان میں شمالی سندھ تھرپارکر اچھڑو تھر میں بھی تیز کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگا _
ہم دوبارہ 8 جون کو دوبارہ شہروں کے نام کے ساتھ پیشگوئی کریں گے،
🔸پہلا شدید کم دباؤ پاکستان آتا ہے یا گجرات جائے گا جس کی رپورٹ بعد میں کریں گے،

❌لیکن یاد رکھیں وسط جولائی کے بعد 15 جولائی سے اگست ستمبر تک بنگال میں بننے والے شدید کم دباؤ وسطی راجستھان سے جنوبی پنجاب یا بالائی سندھ سے داخل ہونگے جہاں جنوبی پنجاب سميت بالائی وسطی مغربی سندھ شمال مشرقی جنوبی بلوچستان میں موسلادھار بارشیں کچھ علاقوں میں شدید برسات کا بھی امکان،

🔸جو ہم نے اپنی تجربے محنت سے نقشے مون سون 2025 کی پیشگوئیاں کر کے آپ کو الرٹ کافی وقت سے جاری رکھا ہے _
شمال مغربی بحرے عرب کا درجہ حرارت زیادہ ہونے سے لو دباؤ اکثر جنوبی بلوچستان مشرق ایران سطح پر رہتے ہیں جو آنے والے بنگال والے شدید کم دباؤ پاکستان کے وسطی علاقوں کی طرف کھینچ کر مدد کرتے ہیں _&
❌12 یا 14 جون سے شدید کم دباؤ بنگال والے سسٹم کو دنیا کے مشہور ماڈل کبھی ممبئی کبھی انڈین گجرات میں بتا رہے ہیںEcmwf forecast
کے مطابق سسٹم راجستھان میں طاقت سے داخل ہوگا
Gfs model
کے مطابق بنگال میں بننے والا مون سون سسٹم گجرات ممبئی میں داخل ہوگا،
لیکن یاد رکھیں یہ دونوں ماڈل آپس میں مخالف ہیں - _
ہم عید کے دن آپ کو خوشخبری سنانے کی کوشش کریں گے،
🔸کیوں کہ ہمارے نظر میں ہمارے تجربہ کچھ الگ بات دیکھ رہا ہے جو بیان کرنا فلحال اچھا نہیں لگتا، __
❌مون سون 2025 کی ہوائیں ہماری پیش گوئی کے مطابق 13 جون سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں گی جو 18، 20 جون تک گجرات تھرپارکر میں مون سون 2025 کی کچھ ہوائیں مل سکتی ہے
لیکن 18 جون سے 24 جون تک مون سون 2025 کشمیر اور تھرپارکر سمیت ساحل سندھ زیریں سندھ میں داخل ہوجائے گا
🔸15 جون سے سندھ بلوچستان پنجاب خیبر پختون خواہ کشمیر میں پری مون سون کا سلسلہ شروع ہوگا بارش کا امکان ،
❌جون کے آخر 8 دن جولائی کے پہلے دس دنوں میں موسلادھار بارشیں متوقع ہے _&
وسط جولائی کے بعد اگست ستمبر میں لانینا بن سکتا ہے جس َسے بالائی سندھ سمیت شمالی پنجاب کشمیر جنوبی پنجاب سميت بالائی وسطی مغربی سندھ جنوب مشرقی جنوبی بلوچستان میں موسلادھار شدید موسلادھار بارش ندی نالوں میں طغیانی
اربن فلڈنگ کا خدشہ
کراچی سمیت جنوبی سندھ میں بھی مون سون 2025 معمول سے زیادہ ہوگا ،
مزید واللہ اعلم
آپ کا دوست صوفی


🚨قیامت خیز گرمی ⚠️😱🔥  عوام بے حالموسم کی تازہ صورتحالملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ آج دوپہر و شام کشم...
21/05/2025

🚨قیامت خیز گرمی ⚠️😱🔥 عوام بے حال
موسم کی تازہ صورتحال
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ آج دوپہر و شام کشمیر، مری، ایبٹ آباد، باغ، مظفرآباد اور بالاکوٹ کے کچھ مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں گرم ہوائیں دن رات چلتی رہیں گی، جن کی رفتار 25 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ ان علاقوں کا درجہ حرارت 46 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ 24 25 مئ کو خیبر پختونخوا اور شمالی پنجاب کو بارش کا امکان ہے اس سے تھوڑا ریلیف مل سکتا ہے ۔

ممکنہ طوفان کی وجہ سے مختلف ماڈلز سندھ سمیت کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر رہے ہیں، لیکن جب تک طوفان واضح نہ ہو، تصدیق سے پہلے پیشگوئی دینا قبل از وقت ہوگا۔
پاکستان کے موسمی حالات کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیے چینل کو سبسکرئب کریں🌧⛈
https://youtube.com/shorts/aKEWbvKMoe0?si=nG13p-iLLJs4hAjd

مئی 2025: شدید گرمی، بارش، پری مون سون اور ممکنہ سمندری طوفان — مکمل موسمی صورتحال  |   |   سون |  پاکستان میں مئی 2025 ...
16/05/2025

مئی 2025: شدید گرمی، بارش، پری مون سون اور ممکنہ سمندری طوفان — مکمل موسمی صورتحال
| | سون |

پاکستان میں مئی 2025 کا مہینہ غیر معمولی موسمی شدت کے ساتھ جاری ہے۔ ملک بھر میں پہلی شدید ہیٹ ویو داخل ہو چکی ہے جو 16 سے 20 مئی تک اثرانداز رہے گی۔

ہیٹ ویو کی تفصیلات:

جنوبی علاقوں (سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان): درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ

بالائی و وسطی علاقے (پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان): درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ
تاریخ: 15 تا 19 مئی

بارش کا پہلا سلسلہ:
19 مئی کی شام/رات سے ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جس سے:

اسلام آباد، راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں

بارش، آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان
تاریخ: 19 تا 20 مئی

ہیٹ ویو کا دوسرا اور زیادہ شدید مرحلہ:
22 مئی کے بعد ایک زیادہ طاقتور ہیٹ اسٹروک ویو متوقع ہے جو گرمی کی شدت کو نئی سطح پر لے جا سکتی ہے۔

پری مون سون ہوائیں:
27/28 مئی سے پری مون سون ہواؤں کا داخلہ متوقع ہے، جو مزید بارشوں اور موسم کی تبدیلی کی نوید لے کر آئیں گی۔

سمندری طوفان کی ممکنہ تشکیل:
مئی کے آخری ہفتے میں بحیرہ عرب میں ایک سمندری طوفان بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس طوفان کا رخ کیا ہوگا؟

کیا یہ کراچی یا مکران کی طرف بڑھے گا؟

یا یہ ساحل سے دور بائی پاس کر جائے گا؟
یہ تمام تفصیلات 20 مئی کے بعد واضح ہوں گی (ان شاء اللہ)۔

گرمی کی شدت سے بچاؤ بہت ضروری ہے!موسمِ گرما میں خود کو اور اپنے پیاروں کو ہیٹ اسٹروک اور دیگر مسائل سے محفوظ رکھنے کے لی...
15/05/2025

گرمی کی شدت سے بچاؤ بہت ضروری ہے!

موسمِ گرما میں خود کو اور اپنے پیاروں کو ہیٹ اسٹروک اور دیگر مسائل سے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاط کریں۔ باہر نکلنے سے پہلے یہ حفاظتی تدابیر ضرور اختیار کریں:

💧 پانی کی مقدار بڑھا دیں
🌳 جہاں ممکن ہو، سائے میں رہیں
🚫 گہرے رنگ اور موٹے کپڑوں سے گریز کریں
👒☂️ ٹوپی یا چھتری کا استعمال لازمی بنائیں
🍉🥒 ہلکی، تازہ اور آبی غذاؤں کا استعمال بڑھائیں
🏠 شدید گرمی میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے پرہیز کریں

بزرگوں، بچوں اور مزدور افراد کو خاص طور پر گرمی کے اثرات سے بچانے کے لیے یہ پیغام دوسروں تک بھی ضرور پہنچائیں! ♻️

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐀𝐥𝐥 𝐏𝐚𝐤 𝐖𝐞𝐚𝐭𝐡𝐞𝐫 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share