میرپور : اسلام گڑھ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام متاثرین منگلا ڈیم کے لیے قائم شدہ "نیو سٹی" کے مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مقامی رہاشیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.
اجلاس میں متعلقہ اتھارٹیز سے ذیلی کنبہ جات،سکول بلڈنگز ،ڈسپنسری،پانی وبجلی کے مسائل ،سلاہیڈنگ سے متاثرہ مکانات کے معاوضہ جات اور دیگر مسائل کے حل کا مطالبہ کیا گیا۔
27/06/2025
The Pahari-Pothwari Literature Project showcasing Live from Bradford.
پہاڑی پوٹھواری لٹریچر پروجیکٹ بریڈ فورڈ توں لائیو
02/05/2025
سماجی و کاروباری شخصیت عبدالشکور قاضی کے اعزاز میں لیڈز سوک ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کونسلر شرافت علی ،کونسلر محمد اقبال اورکونسلر پال رے نے ان کا استقبال کیا۔
26/03/2025
ویسٹ یارکشائر کی خوبصورت و دلکش وادی ہیلی فیکس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا. مواہ رڑاہ کے جوانوں کی سجی اس محفل میں محبت،احترام، اخلاص، اتحاد و اتفاق کا پیغام دیا گیا.
08/02/2025
15 فروری کو بیرسٹر سلطان محمود (صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر) نے برمنگھم برطانیہ میں جلسے سے خطاب کرنا ہے. انڈیا کے زیر قبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور آزادی اظہار رائے کی پابندیوں پر بات ہوں گی.
بیرسٹر سلطان محمود کے اپنے حلقہ اور شہر میرپور سے 2 فروری کو سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ محسن داسپول جو کہ تحریک انصاف اور عمران خان کے حمایتی ہیں کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ بظاہر انہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بارے میں ایک طالبہ کی جانب سے پڑھی گئی وائرل پنجابی نظم "آگئی سب دی ماں آگئی اے" کا مزاحیہ گانا گانے پر اغواء کیا گیا. ری مکس گانے میں محسن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت صدر پاکستان آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف ، سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا مذاق اڑایا. ذرائع کے مطابق محسن داسپول کو میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں دکان سے اغواہ کیا گیا انہیں بغیر نمبر پیلٹ کے "ویگو ڈالے" میں اغواہ کر کے لیں جایا گیا۔۔۔۔۔ میرپور میں انٹری اور ایکزٹ پوائنٹ منگلا میں پولیس نے ویگوں ڈالے کو بغیر رُکے جانے دیا۔
محسن ڈاسپول کی جبری گمشدگی پر میرپور کی انتظامیہ اور پولیس کا کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا اور میڈیا بھی زیادہ رپورٹ نہیں کر رہا تاہم مختلف ایکٹیوسٹ اور ترقی پسند لوگ محسن کے خاندان کے ساتھ مل کر اس جبری گمشدگی پر احتجاج کر رہیں ہیں.
اب سوال یہ ہے کہ کیا کسی شہری کو جبری طور پر لاپتہ کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے، اور کیا صدر آزاد ریاست جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے اپنے دائرہ اختیار میں ایسی کاروائی بارے سوال نہیں کیا جائے گا؟؟؟؟
فرض کریں محسن داسپول کا گانا سائبر کرائم کے ذمرے میں آتا ہے تو کیا انہیں صفائی کے لیے عدالتی نوٹس نہیں ملنا چاہیے تھا؟ ریاست کے کسی قانون کے مطابق کوئی کاروائی نہیں ہونی چاہیے؟؟ کیا دنیا اسے آزادی اظہار رائے پر پابندی نہیں کہے گی؟
جب آپ کے اپنے دائرہ اختیار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوں گی تو آپ کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو کون سنجیدہ لیں گا۔
ماورائے قانون اس کاروائی سے میرپور کے شہری عدم تحفظ کا شکار ہوئے ہیں.
آزاد کشمیر حکومت اور بالخصوص صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود کے لیے ضرورت ہے کہ اپنے دورہ برطانیہ کے آغاز سے قبل محسن داسپول کو بحفاظت بازیاب کروائیں وگرنہ برطانیہ میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
8-02-25
(افتخار کلوال)
04/02/2025
تو بھی کشمیر ہے
میں بھی کشمیر ہو
02/02/2025
جموں کشمیر جوائنت عوامی ایکشن کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے ایکشن کے منظور شدہ چاٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کے لیے لیڈز اسلامک سنٹر میں جلسہ عام.
02/02/2025
جموں کشمیر جوائنت عوامی ایکشن کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے ایکشن کے منظور شدہ چاٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کے لیے لیڈز اسلامک سنٹر میں جلسہ عام.
01/02/2025
روس کا سپورٹس اینڈ کلچرل ٹور کر کے واپس آنے والے بچوں کا میرپور کے انٹری پوائنٹ پر استقبال کیا جارہا ہے
21/01/2025
دوران ڈیوٹی شراب کے نشے میں دُھت اسلام گڑھ پٹواری کو شہریوں نے پکڑ لیا...
Be the first to know and let us send you an email when Iftikhar Kalwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.