
20/08/2025
کراچی آج ایک بار پھر بارش کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ یہ صرف قدرتی آفت نہیں بلکہ سندھ حکومت کی برسوں کی نااہلی، کرپشن اور ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ ہر بار کی طرح عوام بجلی کے طویل بریک ڈاؤن، آلودہ پانی، اور تباہ حال سڑکوں کے عذاب میں پس رہے ہیں۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ جنہیں عوام کی آواز بننا چاہیے تھا، وہی کچھ صحافی سندھ حکومت کے پے رول پر آ کر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ان کے قلم اب عوام کے لیے نہیں بلکہ کرپٹ حکمرانوں کی حفاظت کے لیے چلتے ہیں۔
کراچی کی یہ تباہی بارش سے نہیں بلکہ کرپشن کے اس سمندر سے ہے جس نے شہر کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ آج کراچی کے عوام تنہا ہیں اور ان کے حق کی آواز دبانے والے وہی ہیں جو اپنے ضمیر کو بیچ کر حکمرانوں کے ترجمان بن گئے ہیں۔