Bolta Gilgit News

  • Home
  • Bolta Gilgit News

Bolta Gilgit News informative videos
https://youtube.com/channel/UCuORDn-KUeMOC4u8oH1YeJg
watsapp 03498875854
WhatsApp 03408160186

یاسین سلی ہرنگ سے سے تعلق رکھنے والی لڑکی مسمات (ج) ولد رحمت جان حال مقیم جوٹیال جو اپنے شوہر کے ساتھ اور سسرال کے ساتھ ...
24/09/2025

یاسین سلی ہرنگ سے سے تعلق رکھنے والی لڑکی مسمات (ج) ولد رحمت جان حال مقیم جوٹیال جو اپنے شوہر کے ساتھ اور سسرال کے ساتھ رہتی تھی کل دو پہر تین بجے سے لاپتہ ہے زرایعہ کے مطابق دریا کے کنارے سے لڑکی کے سلیپر ملے ہیں لڑکی کا ایک بیٹا ہے لواحقین کا جوٹیال تھانے میں درخواست وزیر اعلیٰ اور اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل۔

24/09/2025

گلگت:چیف سیکریٹری آفس کے باہر سیپ اساتذہ کا احتجاج،

انجمنِ امامیہ جوٹیال اور جوٹیال یوتھ کی گذارش پر ڈی آئی جی جناب میرزا حسن صاحب نے جوٹیال سے برمس ٹریک ،مغلی شکار اور جوٹ...
24/09/2025

انجمنِ امامیہ جوٹیال اور جوٹیال یوتھ کی گذارش پر ڈی آئی جی جناب میرزا حسن صاحب نے جوٹیال سے برمس ٹریک ،مغلی شکار اور جوٹیال نالہ میں گشت کرنے کے لئے پولیس کے جوان معین کئے ہیں ۔عوام بلخصوص یوتھ سے بھرپور تعاون کی اپیل کی جاتی ہے ۔
ش ش

24/09/2025

دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی زمین کے شفاف اور دیانتدارانہ حصول کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے باضابطہ طور پر سراہا گیا۔ وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے مئی 2016 میں گلگت کے دورہ کے دوران اس تاریخی کامیابی پر حکومتِ گلگت بلتستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُس وقت کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن، چیف سیکریٹری طاہر حسین اور ڈپٹی کمشنر عثمان احمد کی شاندار اور مثالی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ حقیقت قابلِ ذکر ہے کہ دیانتدار اور شفاف زمین کے حصول کی بدولت دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر کام کامیابی کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے

یاسین: معروف سماجی کارکن کریم شاہ نزاری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئےیاسین سے تعلق رکھنے والے کریم شاہ نزاری دل کا دو...
23/09/2025

یاسین: معروف سماجی کارکن کریم شاہ نزاری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

یاسین سے تعلق رکھنے والے کریم شاہ نزاری دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔ وہ ضلع غذر، بالخصوص وادی یاسین کی ایک مایہ ناز اور فعال شخصیت تھے جنہوں نے سماجی خدمات میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا۔ معاشرتی مسائل اور ان کے حل کے لیے وہ ایک توانا آواز سمجھے جاتے تھے۔

کریم شاہ نزاری کو ایڈونچر ٹورازم، جغرافیہ، پہاڑوں، دروں اور مشکل راستوں کے حوالے سے گہرا علم حاصل تھا۔ کسی بھی حادثے یا ہنگامی صورتحال میں جب کوئی سیاح یا مقامی فرد پہاڑوں میں پھنس جاتا، تو ان کی ماہرانہ خدمات حاصل کی جاتی تھیں۔

ان کی اچانک وفات نہ صرف وادی یاسین بلکہ پورے خطے کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کی جانب سے ان کی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

گلگت۔سیپ سکول اساتذہ کا مطالبات کے حل کےلیئے اتحاد چوک میں دھرنا
23/09/2025

گلگت۔
سیپ سکول اساتذہ کا مطالبات کے حل کےلیئے اتحاد چوک میں دھرنا

گلگت ۔گلگت شہر اور مضافات میں آٹے کے معیار اور وزن کی سخت جانچ پڑتال جاری ہے۔ محکمہ خوراک گلگت کی اسٹنٹ ڈائریکٹر تسنیم ک...
23/09/2025

گلگت ۔
گلگت شہر اور مضافات میں آٹے کے معیار اور وزن کی سخت جانچ پڑتال جاری ہے۔ محکمہ خوراک گلگت کی اسٹنٹ ڈائریکٹر تسنیم کوثر فلور ملز میں باقاعدہ دورے کر کے آٹے کے معیار اور وزن پر کڑی نظر رکھ رہی ہیں۔ عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے اصلاحی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

تسنیم کوثر نے محکمہ خوراک میں تعیناتی کے بعد عوام کو بروقت اور معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں شروع کی ہیں۔ انہوں نے آٹا ڈیلرز کے نظام کا بھی ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ تقسیم کے عمل میں مکمل شفافیت لائی جا سکے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کی ان عملی کوششوں سے صارفین کی شکایات میں وقت کے ساتھ خاطر خواہ کمی آنے کی امید ہے۔

گلگت پڑی کے مقام پر کار حادثے کا شکار ہو گئی دو افراد زخمی ابتدائی رپورٹ
22/09/2025

گلگت پڑی کے مقام پر کار حادثے کا شکار ہو گئی دو افراد زخمی ابتدائی رپورٹ

"گلگت میں چکن کی نئی ریٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ اگر کوئی دکاندار مقررہ ریٹ کے مطابق فروخت نہیں کرتا ...
21/09/2025

"گلگت میں چکن کی نئی ریٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ اگر کوئی دکاندار مقررہ ریٹ کے مطابق فروخت نہیں کرتا تو اس کے خلاف موقع پر شکایت درج کرائیں تاکہ کارروائی عمل میں لائی جا سکے

20/09/2025

احتیاط بہت ضروری ہے

Boys High School Jutial hosted a Parents Teachers Meeting (PTM), focusing on enhancing student performance and promoting...
20/09/2025

Boys High School Jutial hosted a Parents Teachers Meeting (PTM), focusing on enhancing student performance and promoting smooth, effective communication between educators and parents to support overall growth. 📚👨‍👩‍👧‍👦📝

ڈاکٹر محمد مشتاق کی استور میں شیعہ اور سنی علماء کرام سے الگ الگ  اہم ملاقاتیں استور حلقہ 2سے سینکڑوں افراد جماعت اسلامی...
19/09/2025

ڈاکٹر محمد مشتاق کی استور میں شیعہ اور سنی علماء کرام سے الگ الگ اہم ملاقاتیں
استور حلقہ 2سے سینکڑوں افراد جماعت اسلامی میں شامل ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے حلف لیا
گلگت بلتستان بدل رہاہے بڑی تعداد میں عوام جماعت اسلامی میں شامل ہورہے ہیں،روایتی پارٹیوں اور قیادتوں نے عوام کو دھوکہ دیا
استور(پ ر)جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ دیامر ڈیم کی رائلٹی گلگت بلتستا ن کے عوام کا حق اور ملاازمتوں میں مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے،استور کو پسماندہ رکھنے والوں کے احتساب کا دقت آگیاہے،جماعت اسلامی ایک اپوزشین پارٹی ہونے کے باوجود عوام کی خدمت کی شاندار تاریخ رقم کررہی ہے،روایتی پارٹیوں اور قیادتوں نے عوام کو دھوکہ دیاہے،عوامی مسائل کے حل کا حقیقی ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے ہرا نتخابی حلقے سے بھرپورا نداز سے انتخابات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی،گلگت بلتستان میں صحت تعلیم کانظام بری طرح متاثرہ اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،قومی بجٹ کا زیادہ حصہ کرپشن کی نذرہوجاتاہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ استور حلقہ 2میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی نائب امیر مشتاق ا یڈووکیٹ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولاناعبدالسمیع،امیر جی بی مولانا تنویر حیدری،نعمت ا للہ خان،مولانا عبدالباسط،کفالیت دین سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،اپنے دورے کے دوران میں ڈاکٹر محمد مشتاق کی استور میں شیعہ اور سنی علماء کرام سے اہم م ملاقاتیں استور حلقہ 2سے سینکڑوں افراد جماعت اسلامی میں شامل ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے حلف لیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ حلقہ 2استور مسائلستان بنا ہوا ہے،جماعت اسلامی یہاں کے مسائل کرے گی بنوقابل پروگرام کے تحت استور سے 6ہزار نوجوانوں کو ہنرمند بناکر باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے،استور میں جدید سہولیات سے لیس ہسپتال قائم کریں گے،خواتین اورنوجوانوں کے لیے الگ الگ پروگرامات ترتیب دیں گے۔انھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے مگر نااہل قیادت ان وسائل کو بروئے کارنہیں لارہی ہے،انھوں نے مطالبہ کیاکہ دیامر ڈیم کو جلد مکمل کیاجائے اور یہاں پر ملاز متوں میں مقامی ہوگوں کو ترجیحی دی جائے ڈیم کی رائلٹی جی بی کو دی جائے،انھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دی جائے۔
18-9-2025

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bolta Gilgit News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share