Lakki News

Lakki News News

07/09/2025

لکی مروت میں تیز ہوا اور بارش شروع

05/09/2025

لکی مروت: وانڈہ پائندہ خان میں گو پٹرول پمپ کے چوکیدار کے ساتھ نامعلوم افراد کا فائرنگ کا تبادلہ، گولی لگنے سے پمپ کا چوکیدار حیات اللہ جاں بحق۔پولیس

04/09/2025

لکی مروت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوۓ۔یا اللّٰہ ہم سب پر رحم فرما 🤲🤲 آمین

03/09/2025

افسوسناک خبر:
کرک کے علاقے چاندی بانڈہ پمپ کے قریب ڈکیتی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی، جہاں پہلے سے موجود ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او اور دو کانسٹیبلز کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ تاحال جاری ہے۔

03/09/2025

لوئر کرم کے محورا گاؤں میں مسافر وین پر وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں چھ بے گناہ پشتون شہید کر دیے گئے۔ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، ہر جگہ پشتون اسی ظلم اور خونریزی کا شکار ہیں۔
ہم پوچھتے ہیں آخر پشتونوں کا خون اتنا سستا کیوں بنا دیا گیا ہے؟ یہ ظلم بند ہونا چاہیے، ورنہ یہ آواز ہر جگہ گونجے گی۔

02/09/2025

*بریکنگ نیوز*

*شاہوانی اسٹڈیم میں جاری بی این پی کے جلسہ عام کے اختیتام پر پارکنگ میں بم دھماکہ۔۔۔پارٹی کے متعدد کارکن زخمی ہوئے ہیں۔۔۔زرائع بی این پی*

ایف سی لائن پر ح۔ملہ کرنے والوں کے خلاف بنوں پولیس و سیکورٹی فورسز کا آپریشن مکمل*  تمام 6ح۔ملہ آور مارے گئے۔6جوان ش۔ہید...
02/09/2025

ایف سی لائن پر ح۔ملہ کرنے والوں کے خلاف بنوں پولیس و سیکورٹی فورسز کا آپریشن مکمل*
تمام 6ح۔ملہ آور مارے گئے۔6جوان ش۔ہید

تفصیلات کے مطابق آج صبح فرنٹیئر کانسٹیبلری لائن پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ ح۔ملہ آوروں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی ایف سی لائن کی دیوار سے ٹکرائی اور بعد ازاں لائن کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کی براہِ راست نگرانی میں ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی، ایس پی سی ٹی ڈی فضل واحد، بنوں پولیس، RRF، QRF نفری، APC اور ب۔م ڈسپوزل اسکواڈ، سی ٹی ڈی نفری نے موقع پر پہنچ کر ح۔ملہ آوروں کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کیا۔
آر پی او بنوں ریجن سجاد خان و ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی اختتام تک خود آپریشن کو لیڈ کرتے رہےکامیاب آپریشن کے نتیجے میں تمام
06
ح۔ملہ آور مارے گئے۔، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ خ۔ودک۔ش کار دھ۔ماکے اور آپریشن میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 05 اور پاک فوج کا ایک اہلکار ش۔ہید ہوا، جبکہ پولیس و سکیورٹی فورسز کے 16 اہلکار اور 03 سویلین زخ۔می ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے کامیاب آپریشن پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا آپریشن میں حصہ لینے والے بنوں پولیس سمیت تمام سکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مثالی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا ۔دہ۔ش۔ت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر پوری فورس کو سلام پیش کرتا ہوں۔ آپریشن میں حصہ لینے والے تمام فورسز کے بہادر افسران و جوان ہمارا فخر ہیں۔
آپریشن میں ش۔ہید اور زخ۔می اہلکار ہمارے ہیروز ہیں جنہوں نے فرنٹ لائن پر دہش۔ت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔اور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

آئی جی خیبرپختونخواہ نے آپریشن میں ش۔ہید اور زخ۔می ہونے والے اہلکاروں کی قربانی کو خراج تحسین پیش کی۔ اور آپریشن میں حصہ لینے والے تمام جوانوں کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعامات کا اعلان کیا اور کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز عوام کے تعاون سے ہی امن دشمنوں کے عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے اور انہیں منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

02/09/2025

لکی مروت: شیری خیل میں مسجد کے ساتھ کھڑی موٹر سائیکل میں بارودی مواد کا دھماکہ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے البتہ مسجد کے ایک دیوار کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔پولیس

02/09/2025

لکی مروت: پہاڑ خیل کے درگے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،رامبیل ساکن پہاڑ خیل تھل جاں بحق،لاش سٹی ہسپتال لکی مروت منتقل۔

  لائن حملے کی تازہ اپڈیٹ #.بنوں: حملے میں 14 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں 12 اہلکار اور  2 عام شہری شامل ہیں۔  جبکہ 4 مسل...
02/09/2025

لائن حملے کی تازہ اپڈیٹ #.
بنوں: حملے میں 14 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں 12 اہلکار اور 2 عام شہری شامل ہیں۔ جبکہ 4 مسلح افراد اور ایک پولیس اہلکار جان کی بازیاں ہار گئے تھے۔ ذرائع

02/09/2025

کنڑ زلزلہ

02/09/2025

افغانستان کرکٹ کپتان

Address


Telephone

+923156488045

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lakki News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Lakki News:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share