
10/06/2025
تالاب میں درختوں کی شاخوں سے چھلکتی ہوئی چاندنی پانی پر یوں اتر رہی ہے جیسے کسی کھنکتی یاد کی نرم چاپ ہو۔ یا پھر کسی شاعر کے دل پر الہام کی صورت اترتی ہوئی شاعری۔ پتے ہوا کی سرگوشیوں میں محو رقص ہیں اور چاندنی پانی کی سطح پر روشنی کے دھاروں سے نقش نگاری میں مصروف …. ہر شے پر چاند کا لمس ہے ۔ شاید یہ لمحہ بھی انہیں لمحوں میں سے ہے جب فطرت اپنی تمام تر پاکیزگی کے ساتھ جلوہ نما ہوتی ہے ، خاموش، دلکش اور
پر اسرار۔