40 روپے والی کاپی پرسکول کا مونو گرام لگا کر 140 روپے میں بیچنے والےپرائیویٹ سکولوں پر کاپیاں کتابیں بیچنے پر پابندی لگائی جائے۔
13/10/2025
(مجرب خان عرف پوکل خان )
نماز جنازہ ان شاءاللہ آج بروز پیر ظہر 03:00بجے پوکل جنازگاہ میں ادا کی جائیگی۔
10/10/2025
جیسا کہ اپکو معلوم ہوگا تحریک لبیک پاکستان نے فلسطین سے اظہار یک جہتی کے لیے فیض آباد تا امریکی سفارتخانہ پُرامن لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ کا اعلان کیا تھا جو کہ آج بروز جمعہ 2 بجے شروع ہونے والا تھا لیکن بدقسمتی سے یزید نواز حکومت نے دو دن پہلے تحریک لبیک پاکستان کے نہتی کارکنان پر بدترین کریک ڈاؤن ، شیلنگ ، آنسو گیس ، تیزاب اور سٹریٹ فائرنگ شروع کے جس سے مرکز مسجد رحمت اللعالمین لاہور لہو لہان پڑا ہے تین شہادتیں ہوئے ہیں درجنوں زخمی اور گرفتار ہے۔ ملاکنڈ ڈویژن کے امیر علامہ محمد رضا خان صاحب ، نائب ناظم اعلیٰ مولانا خادم رسول صاحب اور دیگر زمہ داران بھی گرفتار ہے۔ اس کے علاؤہ سوشل میڈیا بلیک آؤٹ ، نیٹورک سروس معطل ، چاپے مارے جاتے ہیں گرفتاریاں ہورہی ہے۔
10/10/2025
ایبٹ آباد سے ایئرپورٹ جانے کے لیے جی ٹی روڈ کا استعمال کریں، کیونکہ موٹروے بند ہے۔ ٹیکسلا کے مقام پر کنٹینر لگا کر راستہ بند کیا گیا ہے، وہاں سے پیدل جانا پڑے گا۔ جن کے پاس اپنی گاڑی ہے، وہ فیصل ہلز سے ٹرن لے کر ڈی-17 کے راستے سے نکل کر دوبارہ جی ٹی روڈ پکڑ سکتے ہیں۔
26/09/2025
پردیس پہنچ کر اپنے خاندان میں سے سب سے غریب رشتہ دار کے بچے کو باہر ضرور بلوائیں مولا آپکی جھولیاں بھر دیگا انشاءاللہ
21/09/2025
غلط انجیکشن لگانے کے بعد
لڑکے کا ہاتھ مکمل ناکارہ ہو چکا ہے
ان کے فیملی والے کل ایف ائی ار درج کرنے جا رہے ہیں تحصیل الائ بنہ ٹائپ ڈی ہسپتال
21/09/2025
تحصیل الائ میں کوئی ایسا ایک سرکاری ادارہ بتائیں جو ایمانداری سے اپنا کام کر رہا ہو 🤔🤔
20/09/2025
سجبیار روڈ تحصیل الائی ضلع بٹگرام ❤️🥀
19/09/2025
تحصیل آلائی میں 16 سالہ نوجوان کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر فوری کارروائی کی اپیل
ہم، تحصیل آلائی کے شہری، انتہائی دکھ اور تشویش کے ساتھ یہ درخواست کر رہے ہیں کہ مقامی ٹائپ ڈی ہسپتال میں ایک 16 سالہ نوجوان کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی فوری اور شفاف انکوائری کروائی جائے۔
گزشتہ دن، ایک ٹیکنیشن کی مبینہ غفلت اور غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے ہمارے ایک نوجوان بیٹے کا ایک بازو مفلوج ہو گیا۔ یہ صرف ایک طبی غلطی نہیں، بلکہ ہسپتال انتظامیہ اور بالخصوص میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کی غفلت کا نتیجہ ہے، جس کی وجہ سے ایک نوجوان کا مستقبل تاریک ہو گیا۔
یہ واقعہ ہسپتال میں موجود طبی عملے کی اہلیت اور نگرانی کے نظام پر کئی سوالات کھڑے کرتا ہے۔ ایک 16 سالہ نوجوان کو عمر بھر کی معذوری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور اس کی ذمہ داری ان تمام افراد پر عائد ہوتی ہے جو اس صورتحال کا سبب بنے۔
ہم اپنے منتخب نمائندوں سے،آلائ کے انتظامیہ، وزیر اعلی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور صوبائی وزیر صحت سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ اور مکمل تحقیقات کی جائیں۔
اس واقعے میں ملوث ٹیکنیشن اور دیگر ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
اس بات کا تعین کیا جائے کہ ہسپتال میں طبی عملے کی تعیناتی اور نگرانی کا نظام کس حد تک مؤثر ہے۔
متاثرہ نوجوان کو انصاف فراہم کیا جائے اور اس کے علاج اور بحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔
ہمیں امید ہے کہ ہماری اس اپیل پر فوری توجہ دی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے اور عوام کا صحت کے اداروں پر اعتماد بحال ہو سکے۔
19/09/2025
عدالت سے انصاف نہ ملنے پر نوجوان نے اپنی ماں کے قا۔تل
کو بھو۔ن۔ڈالا
نوجوان کا کہنا ہے پچھلے 8 سالوں سے انتظار کر رہا تھا
آپ کا کیا کہنا نوجوان نے صحیح کیا یا غلط
19/09/2025
آلائی ڈگری کالج میں اس وقت اساتذہ کی تقرریاں ہورہی ہیں۔
لیکن سوال یہ ہے کہ:
❓کیا ہمارے بچوں کا مستقبل واقعی میرٹ پر منتخب ہونے والے قابل اساتذہ کے حوالے کیا جارہا ہے؟
❓یا پھر سفارش، ذاتی تعلقات اور اقربا پروری کے ہاتھوں بیچا جارہا ہے؟
❓کیا آلائی کے محنتی اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کا کوئی حق نہیں؟
پچھلے سال بھی میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں اور ہم سب خاموش تماشائی بنے رہے۔
اب ایک بار پھر میرٹ کو پامال کرکے ایسے لوگوں کو آگے لایا جارہا ہے جو نہ تعلیمی میدان میں کچھ رکھتے ہیں، اور نہ ہی انٹرویو میں معیار پر پورا اتر سکے۔
یہ صرف سفارش اور تعلقات کی جیت ہے — اور تعلیم کا جنازہ ہے۔
⚠️ یاد رکھیں! اگر ہم خاموش رہیں تو ہماری خاموش نسلیں ہی جنم پاتی رہیں گی۔
📢 یہ وقت ہے کہ ہم آلائی کے تعلیم یافتہ طبقے کے ساتھ کھڑے ہوں۔
📢 یہ وقت ہے کہ ہم میرٹ کے تحفظ کے لیے آواز بلند کریں۔
📢 یہ وقت ہے کہ ہم نااہلی، سفارش اور اقربا پروری کو للکاریں۔
Be the first to know and let us send you an email when Allai tv آلاٸ ٹی وی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.