29/09/2025
آج پھر وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب ایک ہو کر آزمائش زدہ خاندانوں کی مدد کریں۔
--------------------------------------------------------------------
صدر ریسکیو والنٹیئر ز آرگنائزیشن نے حکومت سے اور ان دیگر تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ تحصیل علی پور کے متعدد علاقے ابھی تک پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ تو ان علاقوں کے سیلاب زدگان کے لئے خشک راشن ‘ خیموں اور ٹوائلٹس کا مناسب انتظام کیا جائے صاف پانی کے ٹینکروں کے انتظام پر بھی توجہ دینے کی ضرورت نہ کہ منرل واٹر کی بوتلوں پر پیسہ ضائع کرنے کی۔جیسے علی پور میں متعدد علاقے ایسے ہیں کہ وہاں سے پانی کے ٹینکرز' یا بڑے کینز کو خیمہ بستیوں میں نصب کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح ٹوائلٹس کا عارضی انتظام کیا جا سکتا ہے۔ تو برائے مہربانی ان نکات پر خاص توجہ دیں کیونک آپ لوگوں کے پاس فنڈز کی کثیر کولیکشنز آرہی ہیں۔ اور اس سے اہم بات یہ ہے کہ اپنی اپنی الگ الگ خیمہ بستیاں بسانے کے ساتھ ساتھ جو دیگر خیمہ بستیاں ہیںان میں بھی راشن اور پانی اپنی اپنی استطاعت کے مطابق ضرور پہنچائیں ۔ اہل تحصیل میں جومخیر حضرات ہیں یا بیبیاں ہیں وہ بھی اپنے بہن بھائیوں کا خیال رکھیں اور اپنی جیب کی استطاعت کے مطابق خود ان علاقوں میں بنیادی ضروریات زندگی کی چیزوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ آج یہ وقت ان کے لئے آزمائش کا ہے کل کو یہ وقت ہمارے لئے بھی آزمائش لا سکتا ہے۔ آج کی آپ کی مدد’ کل کو آپ کے خود کے کام بھی آئے گی۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔
------------------------------------------------------------------------
آج پھر وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب ایک ہو کر آزمائش زدہ خاندانوں کی مدد کریں۔