Md Amir khan

Md Amir khan سات سمندر کو پیدا کرنے والا اللہ انسان کی آنکھ سے گرنے والے ایک آنسو سے محبت کرتا ہے ۔سبحان اللہ
(7)

05/07/2025

بزم وستانوی
آن لائن کل ہند مسابقۂ خطابت(اُردو)
زیر سرپرستی مولانا محمد یعقوب صاحب خان پوری
ناظم دارالعلوم سیندھوا،بڑوانی،ایم پی
زیرنگرانی مولانا مفتی سلمان صاحب خان پوری
استاذ حدیث وفقہ دارالعلوم سیندھوا
آج کا دور میڈیا،سوشل میڈیا،سوشل نیٹ ورک اور عوامی رائے کا دور ہے،ایسے میں خطابت ایک طاقتور ہتھیار بن چکی ہے،ایک مؤثر خطیب قوم کے جذبات کو سمت دے سکتا ہے،نوجوانوں میں جوش وولولہ بھر سکتا ہے،اور سچائی کی صدا کو ایوان اقتدار تک پہنچا سکتا ہے،خطابت صرف الفاظ کا کھیل نہیں،بل کہ دل کی سچائی اور فکر کی روشنی ہے،جو خطیب قوم کے دکھ درد کو زبان دے وہی سچا رہنما اور وقت کا مسیحا بن سکتاہے،اسی مناسبت سے دارالعلوم سیندھوا،ضلع بڑوانی،ایم پی کے زیر انتظام٫٫آن لائن کل ہند مسابقہ خطابت بزبان اردو،، کا انعقاد عمل میں آرہا ہے،تاکہ طلباء کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے، عام طور پر میدان نہ ملنے کی وجہ سے خوابیدہ صلاحیتیں ابھر کر سامنے نہیں آتی،اور طلباء جمود کا شکار ہو جاتے ہیں،اس لئے ہم نے آن لائن مسابقہ کی شکل اختیار کی، تاکہ مختلف مدارس کے مختلف طلباء سامنے آسکیں،اور امت کو ماہر وذی استعداد خطباء ومقررین مل سکیں،ہم ہندوستان کے تمام ہی مدارس،مکاتب اور کالیجیز کے طلباء سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مسابقہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اور ذمہ داران سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان کی مکمل رہنمائی کریں۔
شرائط مسابقہ برائے مساہمین
1.تقریر کے لئے صرف پانچ منٹ کا وقت ہوگا،زیادتی وقت کی صورت میں تقریر کالعدم ہوگی۔
2.تقریر اور عنوان میں مطابقت ضروری ہے۔
3.مواد اور اسلوب معیاری ہو۔
4.حکم حضرات کا فیصلہ آخری ہوگا۔
5. نمبر ات کی ترتیب کچھ اس طرح ہوگی،مواد(40)اسلوب القاء(30)حفظ و پختگی(10) ہمت وجرآت(10)لائک(Like (وییوز(Views)اور کمنٹ(Comment)10
6.مکرر نمبرات کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائےگی۔
7.ایک نمبر سے پانچ نمبر تک کامیاب ہونے والے طلباء ممتاز شمار ہوں گے،اور چھ نمبر سے بیس نمبر تک تشجیعی انعام دیا جائے گا۔
8.ہر شرکت کرنے والے مساہم کو پچاس روپے فیس ادا کرنا ہوگا۔
9.مکتب،دینیات اورحفظ کے طلباء کی ایک فرع ہوگی،اور ایک فرع عالمیت کے طلباء کی ہوگی۔
10.ہر مساہم کو اپنی تقریر کی ویڈیو بناکر بھیجنا ہوگی۔
11.ویڈیو اوریجنل،صاف ستھری، پلین بیک گراؤنڈ ہو،اس میں کسی بھی قسم کی ایڈیٹنگ نہ ہو۔
12.آپ کی ویڈیو ہمارے چینل اور فیس بک پیج پر اپلوڈ کی جائے گی۔
13.ویڈیو بھیجنے کی آخری تاریخ 15/صفر مطابق 10/اگست ہوگی۔
نوٹ:اندراج کی آخری تاریخ 15/محرم 1447ھ بمطابق11/جولائی 2025 ہوگی۔
اندراج کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں،9171290068
ویڈیواس نمبر پر بھیجیں 9617001520
مزید معلومات حاصل کرنے کےلئے اس نمبر پر رابطہ کریں 9823934084,7028735049
اوقات برائے رابطہ:صبح:11/بجے سے 12:30اور عصر تا مغرب
انعامات کی تفصیل
اول انعام 5000
دوم انعام 3000
سوم انعام 2000
چہارم انعام 1500
پنجم انعام 1000
چھ تا بیس تشجیعی انعام

30/06/2025

شاہی امام پنجاب مولانا عثمان صاحب لدھیانوی کا مسجد میمنی جامعہ اکل کوا میں خطاب
゚viralシ

26/06/2025
25/06/2025

مولانا حذیفہ صاحب وستانوی حفظہ اللہ ورعاہ

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Md Amir khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share