Jazba Kharian

Jazba Kharian Jazba Kharian , We share all the news of Tehsil Kharian Distt Gujrat . Especially Overseas Pakistanis

30/10/2025
کھاریاں(کاشان مجید) اہلیان حاجی چک نے چودھری نصیرعباس سدھو اور قیصر اسحاق مغل کا شکریہ اداکیا کہ صرف دو دنوں میں بجلی کا...
30/10/2025

کھاریاں(کاشان مجید) اہلیان حاجی چک نے چودھری نصیرعباس سدھو اور قیصر اسحاق مغل کا شکریہ اداکیا کہ صرف دو دنوں میں بجلی کا پول جوکہ راستہ میں آتا تھا اس کو درمیان راستہ سے ایک سائیڈ پر پرانے کی بجاۓ نیا پول نصب کروادیا

30/10/2025

ناجائز تجاوزات کے حوالے سے یہ سارا غصہ صرف ڈنگہ پرہی کیوں نکالا جارہا ہے
کچھ تو ہے

کھاریاں(کاشان مجید)فیض رسول کے بہنوئی انتقال کرگۓ
30/10/2025

کھاریاں(کاشان مجید)فیض رسول کے بہنوئی انتقال کرگۓ

30/10/2025

⛔وزیر اعلیٰ پنجاب :

پنجاب کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کا وظیفہ 15 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے ماہانہ کرنے کا اعلان "

30/10/2025

*Obituary Notice*
We are deeply saddened to announce that the beloved *Mother* of our respected bar member *Ch. Bilal Ahmed Advocate (Warraichanwala*) has sadly passed away.

Namaz-e-Janaza will be offered *Today 30th Oct at 3:00 PM at Warraichanwala.*

May Allah Almighty grant the departed soul highest ranks in Jannah and give patience to the bereaved family. Ameen.

*Ch.Rafaqat Ali Jaurah*
Secretary
Bar Association Kharian

روزنامہ جذبہ کھاریاں
30/10/2025

روزنامہ جذبہ کھاریاں

بارسلونا (جہلم بک کارنر)کے پبلشنگ ڈرایکٹر امر شاہد  کے اعزاز میں دوست میڈیا گروپ کے چئیرمین ڈاکٹر قمر فاروق  اور بی ایم ...
29/10/2025

بارسلونا (جہلم بک کارنر)کے پبلشنگ ڈرایکٹر امر شاہد کے اعزاز میں دوست میڈیا گروپ کے چئیرمین ڈاکٹر قمر فاروق اور بی ایم ایجوکیشن سنٹر اسپین کے ڈرایکٹر مظہر حسین راجہ کی جانب سے قرطبہ ریسٹورنٹ بادالونا پر پروقار ڈنر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں پاکستان فورم اسپین کے صدر سید ذوالقرنین شاہ، پروفیسر طاہرعظیم ،ایاز حسین سید،چوھدری شہباز کٹھانہ، معروف ثناء خوان قدیر احمد خان، جاوید مغل،چوھدری ظفر کٹھانہ، چوھدری قدیر جہلم،عدیل خاں یوسفزئی، سرفراز مہندی،معروف شاعر ارشد نزیر ساحل،اسد قادری،مہناز گل،عرفان کاظمی سمیت کمیونٹی کے دوستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سیکیورٹی فورسز نے کرم میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹں سمیت 6 جوان شہید اور 7 خوارج م...
29/10/2025

سیکیورٹی فورسز نے کرم میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹں سمیت 6 جوان شہید اور 7 خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم کے علاقے ڈوگر میں خفیہ اطلاعات پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران بھارتی اسپانسرڈ 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 جوان شہید ہوگئے

کھاریاں(کاشان مجید) گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مسلم لیگ (ن) کوٹلہ کے رہنما چودھری عابد ...
29/10/2025

کھاریاں(کاشان مجید) گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مسلم لیگ (ن) کوٹلہ کے رہنما چودھری عابد رضا نے پارٹی چھوڑنے یا کسی دوسری جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تاہم اب ان تمام خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

چودھری عابد رضا نے اپنے ایک بیان میں ان خبروں کو "جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالف عناصر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں، لیکن عوام باشعور ہیں اور ایسی باتوں پر یقین نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات بھی مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے ہی لڑیں گے۔

چودھری عابد رضا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی من گھڑت خبروں پر توجہ نہ دیں اور صرف مصدقہ ذرائع سے حاصل شدہ اطلاعات پر اعتماد کریں۔

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر ان کا بھرپور اعتماد ہے اور وہ پارٹی کے ساتھ مل کر علاقے کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

کھاریاں(کاشان مجید)یوتھ جنرل اسمبلی کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ منعقد ک...
29/10/2025

کھاریاں(کاشان مجید)یوتھ جنرل اسمبلی کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ منعقد کیا گیا۔ یہ تقریب اُنہیں کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے ملنے والے “کامن ویلتھ پارلیمنٹیرین آف دی ایئر 2025” کے اعتراف میں ترتیب دی گئی۔ اس موقع پر صوبائی کابینہ کے ارکان، اراکینِ اسمبلی، سفارتی نمائندگان اور سول سوسائٹی کی ممتاز شخصیات شریک ہوئیں۔

تقریب کا اہتمام چیئرمین آرار گروپ چوہدری ہمایوں سرور، (ٹھیکریاں)میاں شاہد اور فہد شہباز کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب میں وزیرِ قانون رانا محمد اقبال، وزیرِ محنت و افرادی قوت خواجہ منشاء اللہ بٹ، وزیرِ صنعت، تجارت و سرمایہ کاری چوہدری شافع حسین، پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی، چیف وِپ پاکستان مسلم لیگ نواز پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ، رہنما آئی پی پی شعیب صدیقی، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز سمیت متعدد اراکینِ اسمبلی شامل تھے۔ قونصل جنرلِ ایران مِهران موحدفَر اور قونصل جنرلِ ترکیہ مہمت ایمین شیمشیک بھی شریک ہوئے۔

خطاب کرتے ہوئے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی شفافیت، جوابدہی اور کمیٹی نظام کی فعالیت ان کی اولین ترجیحات ہیں۔ اُنہوں نے گزشتہ ڈیڑھ برس کی کارکردگی کا اجمالی جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ قانون سازی کے ریکارڈ کی ڈیجیٹل رسائی میں اضافہ، کمیٹی اجلاسوں کی باقاعدگی اور سوالات کے بروقت جواب کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کمیٹیوں کو مزید فعال بنا کر ایگزیکٹو کی مؤثر نگرانی اور عوامی توقعات کے مطابق کارکردگی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

یوتھ جنرل اسمبلی نے اس اعزاز کو پاکستان خصوصاً پنجاب اسمبلی کے لیے عالمی سطح پر ایک قابلِ فخر اعتراف قرار دیا اور جمہوری اقدار، شفاف حکمرانی اور پارلیمانی سفارت کاری کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Address

Gulyana Road Kharian
Kharian

Telephone

+923005416986

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jazba Kharian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jazba Kharian:

Share