Paheliyan

Paheliyan This page is only Riddles, jokes, ideas, Questions &answers, every one please likes&share this page

01/12/2024

درود پاک کثرت سے پڑھیں۔
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِّمُ

29/09/2024

استغفر اللہ
کو کثرت سے پڑھیں۔۔۔

28/09/2024
اپنے رزق میں دوسروں کو شامل کریں....!!!اگر آپ اچھا رزق کما رہے ہیں تو یقین جانیں اس میں آپ کی ذہانت یا صلاحیتوں کا کوئی ...
07/09/2024

اپنے رزق میں دوسروں کو شامل کریں....!!!
اگر آپ اچھا رزق کما رہے ہیں تو یقین جانیں اس میں آپ کی ذہانت یا صلاحیتوں کا کوئی کمال نہیں، بڑے بڑے عقل کے پہاڑ خاک چھان رہے ہیں۔
اگر آپ کسی بڑی بیماری سے بچے ہوئے ہیں تو اس میں آپ کی خوراک یا حفظانِ صحت کی اختیار کردہ احتیاطی تدابیر کا کوئی دخل نہیں۔ ایسے بہت سے انسانوں سے قبرستان بھرے ہوئے ہیں جو سوائے منرل واٹر کے کوئی پانی نہیں پیتے تھے مگر پھر اچانک انہیں برین ٹیومر، بلڈ کینسر یا ہیپاٹائٹس سی تشخیص ہوئی اور وہ چند دنوں یا لمحوں میں دنیا سے کوچ کر گئے۔
اگر آپ کے بیوی بچے سرکش نہیں بلکہ آپ کے تابع دار و فرمانبردار ہیں، خاندان میں بیٹے بیٹیاں مہذب، باحیا و با کردار سمجھے جاتے ہیں، تو اس کا سب کریڈٹ بھی آپ کی تربیت کو نہیں جاتا کیوں کہ بیٹا تو نیک لوگوں کا بھی بگڑ سکتاہے
اگر آپ کی کبھی جیب نہیں کٹی، کبھی موبائل نہیں چھنا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ بہت چوکنّے اور ہوشیار ہیں، بلکہ اس سے یہ ثابت ہوا کہ اللہ نے بدقماشوں، جیب کتروں اور رہزنوں کو آپ کے قریب نہیں پھٹکنے دیا تاکہ آپ ان کی ضرر رسانیوں سے بچے رہیں۔
یہ غالباً ہر انسان کی فطرت ہے کہ جب وہ خود دوسروں سے اچھا کما رہا ہو تو یہ سوچنا شروع کر دیتا ہے کہ وہ ضرور دوسروں سے زیادہ محنتی، چالاک اور منضبط (organised) ہے اور اپنے کام میں زیادہ ماہر ہے۔ پھر وہ ان لوگوں کو حقیر سمجھنا شروع کر دیتا ہے جن کو نپا تلا رزق مل رہا ہے، ان پر تنقید کرتا ہے، ان کا مذاق اڑاتا ہے۔ مگر جب یکلخت وقت کا پہیہ الٹا گھومتا ہے تو اس کو پتہ چل جاتا ہے کہ حقیقت اس کے برعکس تھی جو وہ سمجھ بیٹھا تھا۔
اگر کوئی چاہتا ہے کہ اسے رزق کے معاملہ میں آزمایا نہ جائے تو تین کام کرے:
اوّل: جو کچھ مل رہا ہے اسے محض مالک کی عطا سمجھے نہ کہ اپنی قابلیت کا نتیجہ اور ساتھ ہی مالک کا شکر بھی بجا لاتا رہے۔
دوئم: جن کو کم یا نپاتلا رزق مل رہا ہے انہیں حقیر نہ جانے نہ ان لوگوں سے حسدکرے جن کو "چھپر پھاڑ" رزق میسر ہے۔ یہ سب رزّاق کی اپنی تقسیم ہے۔ اس کے بھید وہی جانے۔
سوئم: جتنا ہو سکے اپنے رزق میں دوسروں کو شامل کرے۔ زیادہ ہے تو زیادہ، کم ہے تو کم شامل کرے۔ سب سے زیادہ حق، والدین اور رحم کے رشتوں کا ہے۔ نانا نانی، دادا دادی، بہنیں اور بھائی ہیں۔ اس کے بعد خون کے دوسرے رشتے ہیں جیسے خالہ، پھوپھی، چچا، ماموں، چچی وغیرہ۔ پھر دوسرے قریبی رشتہ دار یا مسکین و لاچار لوگ۔ یقین رکھیں کہ جب بہت سے دعا کے ہاتھ اس کے حق میں اٹھیں گے تو برکت موصلہ دھار بارش کی مانند برسے گی جس کی ٹھنڈی پھوار اس کی زندگی کو گلشن گلشن بنا دے گی
منقول:

شاعروں کے قصے اپنی جگہ، انسان کا پہلا عشق روٹی ہے۔ ❤️‍🔥
06/09/2024

شاعروں کے قصے اپنی جگہ،
انسان کا پہلا عشق روٹی ہے۔ ❤️‍🔥

· کمپنیوں کی ناقص سروس کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلائیں .کمپنیاں منافع خوری میں مصروفپشین خانوزئی  سمیت پورے بلوچستان ...
25/08/2024

·
کمپنیوں کی ناقص سروس کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلائیں .کمپنیاں منافع خوری میں مصروف
پشین خانوزئی سمیت پورے بلوچستان میں موبی لنک، یو فون، زونگ۔ ٹیلی نار۔ تمام انٹرنیٹ سروسز بری طرح متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا
انٹرنیٹ سروس بلوچستان میں برائے نام
انٹر نیٹ بند ھونے پر سارفین کا جتنا نقصان ھوگا کمپنی پورا کر کے دے پیکج کراؤ نیٹ نہ ھونے پر پیکج کے پیسے سارف کو واپس کریں اس پوسٹ کو ٹرینڈ بناٶ


Once Upon a Time
TelenorPakistan #

توجہ کے لائق ہے....💔کوبرا نے سانپ کو کاٹا... اور سانپ نے کوبرا کو لپیٹ لیا...کوبرا دم گھٹنے سے مر گئی... اور سانپ زہر سے...
13/07/2024

توجہ کے لائق ہے....💔
کوبرا نے سانپ کو کاٹا... اور سانپ نے کوبرا کو لپیٹ لیا...
کوبرا دم گھٹنے سے مر گئی... اور سانپ زہر سے مر گیا...
کوئی بھی فاتح نہیں ہوا...!!!!
یہ وہ ہیں جو ایک ہی نسل، ایک ہی گھر، ایک ہی قوم، اور ایک ہی دین کے ہیں...
جب وہ آپس میں جھگڑتے ہیں تو کوئی بھی نہیں جیتتا... سب ہارے ہوئے ہیں...
اور اسی طرح محبوب، بھائی، رشتہ دار، دوست، اور پڑوسی...
اگر وہ جھگڑتے ہیں تو ان میں سے کوئی بھی فاتح نہیں ہوتا...
دونوں ہی ہارتے ہیں...
تو زندگی کے فتنوں سے بچو...

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Paheliyan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share