Daily Awaz Times Killa Saifullah

  • Home
  • Daily Awaz Times Killa Saifullah

Daily Awaz Times Killa Saifullah killa siafullah

مراکشی گول کیپر یٰسین کا تعلق پاکستان کے شہر لورالائی سے ہے یہ اپنا پٹھان بھائی ہے۔ آپ کی پیدائش سول ہسپتال لورالائی میں...
14/12/2022

مراکشی گول کیپر یٰسین کا تعلق پاکستان کے شہر لورالائی سے ہے یہ اپنا پٹھان بھائی ہے۔ آپ کی پیدائش سول ہسپتال لورالائی میں ہوئی جبکہ آپ کا آبائی گاؤں رودلین ہے۔ آپ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے مراکش گئے تھے اور وہاں کالج کی فٹ بال ٹیم میں اچھی پرفارمنس دیتے دیتے مراکش کی قومی فٹ بال ٹیم میں شامل ہو گئے۔ وہ Momin Khan Momin کے چچازاد بھائی ہے۔

شاید ہی یہ خبر چند افراد کو پتا ہو

13/12/2022

لورلاٸی
😭گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فاٸرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے نوجوان سیاستدان شہید سردار اشرف خان کاکڑ کا نماز جنازہ ادا کر دی گٸ اللہ تعالی سردار اشرف خان کاکڑ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرماٸیں

قلعہ سیف اللہ۔ کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ میں سالانہ یوم والدین مورخہ 6 دسمبر 2022 بروز منگل کو بڑی شان و شوکت سے منعقد ھوا...
07/12/2022

قلعہ سیف اللہ۔ کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ میں سالانہ یوم والدین مورخہ 6 دسمبر 2022 بروز منگل کو بڑی شان و شوکت سے منعقد ھوا جس میں کمشنر ژوب ڈویژن جناب سعید احمد عمرانی نے خصوصی شرکت کی کمشنر ژوب ڈویژن کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ جناب لیاقت علی کاکڑ، اسیسٹنٹ کمشنر مسلم باغ جناب زکا اللّٰہ دورانی اسیسٹنٹ کمشنر قلعہ سیف اللہ جناب ناصر خان و دیگر ضلعی افسران موجود تھے اس پروقار تقریب میں والدین ،صحافیوں، فوجی آفیسران، سیاسی اور سماجی شخصیات نے کیثر تعداد میں شرکت کی۔ حاضرین نے کیڈٹس کے جوش و جذبے کو سراہا اور کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ کی پیشہ وارانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایجوکیشن منسٹر جناب نصیب اللّٰہ خان مری نے اپنے خطاب میں کیڈٹ کالجز کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کیڈٹس کے مسابقتی رجحان کو ملک و قوم کیلئے سود مند قرار دیا انہوں نے پرنسپل کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ برگیڈیئر جناب عطر کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ کو در پیش مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنگے۔اس پروگرام میں کیڈٹس نے ملٹری پریڈ، جمناسٹک، نیزا بازی اور جوڈو کراٹے کا عملی مظاہرہ کیا جس میں والدین کا جوش و خروش دیدنی تھا ملٹری پریڈ، جمناسٹک، جوڈو کراٹے، پی ٹی شو، نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں کیڈٹ کالجز کو دیگر اداروں سے ممتاز کرتی ہیں مہمان خصوصی ایجوکیشن منسٹر جناب نصیب اللّٰہ خان مری نے کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ کو مزید فحال کرنے کیلئے کروڑوں روپے دینے کا علان کیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان میں جو 40 سے زائد آسامیاں آئی ہوئی تھی انکے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 07 د...
06/12/2022

صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان میں جو 40 سے زائد آسامیاں آئی ہوئی تھی انکے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 07 دسمبر 2022 ہے (ایک دن باقی ہے)

مبارک ہو!  ہمیں آپ پر بہت فخر ہے! آپ کی محنت اور ثابت قدمی رنگ لے آئی۔  مبارک ہو! آپ کی اچھی طرح سے مستحق کامیابی پر مبا...
01/12/2022

مبارک ہو! ہمیں آپ پر بہت فخر ہے!

آپ کی محنت اور ثابت قدمی رنگ لے آئی۔ مبارک ہو!

آپ کی اچھی طرح سے مستحق کامیابی پر مبارکباد! آپ ایک پریرتا ہیں!

آپ کی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! آپ کو مستقبل میں مزید کامیابیوں کی خواہش ہے۔

01/12/2022
افغانستان کے نائب رئیس الوزرا سے پاکستان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات۔آج افغانستان کے نائب رئیس الوزرا مولوی...
30/11/2022

افغانستان کے نائب رئیس الوزرا سے پاکستان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات۔

آج افغانستان کے نائب رئیس الوزرا مولوی عبدالسلام حنفی نے پاکستان کے وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر اور ان کے اعلی سطحی وفد سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر معدنیات و پیٹرولیم مولوی شہاب الدین دلاور اور امارت اسلامیہ افغانستان کے بعض دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ نائب رئیس الوزرا نے پاکستانی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے افغانستان اور پاکستان کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ اور مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے گزشتہ چار دہائیوں میں افغان مہاجرین کی میزبانی پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ کی حاکمیت سے پورے ملک میں سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے، کرپشن کا خاتمہ ہوا ہے اور منشیات کی کاشت اور اسمگلنگ کو روکا گیا ہے۔ نائب رئیس الوزرا نے مزید کہا کہ افغانستان وسطی اور جنوبی ایشیا کے درمیان ایک رابطہ پل کی حیثیت رکھتا ہے اور ہم تاپی، تاپ، کاسا زر اور پشاور تا کابل ترمذ ریلوے جیسے بڑے منصوبوں پر عمل درآمد میں تعاون کے لیے تیار ہیں۔ اس کی تکمیل سے افغانستان، پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ نائب رئیس الوزرا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئلے کی تجارت کے بہتر میکنزم کی تلاش میں ہیں اور اس مقصد کے لیے ایک بین الوزارتی مجاز مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ نیز، قومی بندرگاہوں کی کمیٹی کو تجارت اور ٹرانزٹ کی سہولت فراہم کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔
مولوی عبدالسلام حنفی نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو افغانستان میں کان کنی، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ ہم افغانوں کو ویزا کی سہولیات فراہم کرنے اور افغان قیدیوں کی رہائی میں پاکستان کا تعاون چاہتے ہیں۔
بعد ازاں پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ افغانستان کے علاوہ کوئی دوسرا ملک ہمارے علم میں نہیں ہے جس میں افغانستان اور پاکستان جیسی مشترکات ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 40 سال کے بعد افغانستان میں مواقع فراہم کیے گئے ہیں جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں۔ حنا ربانی کھر نے دونوں ممالک کے درمیان بندرگاہوں پر ٹریفک کے لیے میکنزم قائم کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو مسائل پیدا ہوئے ہیں ان کو جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔ افغان قیدیوں کی رہائی کا طریقہ کار موجود ہے تاہم اسے حل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
پاکستان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان افغانستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ غلیطیوں میں پھنسنے کی بجائے میسر مواقع سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ ہمیں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تجارتی تعلقات اور رابطوں کے فروغ کے لیے اچھا ماحول پیدا کرنا چاہیے اور چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کرنا چاہیے۔
ملاقات میں وزیر معدنیات و پیٹرولیم مولوی شہاب الدین دلاور نے افغانستان میں مضبوط سکیورٹی اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مذہبی، ثقافتی اور لسانی مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دست یاب مواقع میں سے استفادہ کرنا چاہیے۔
علاوہ ازیں افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان نے کہا کہ ہم افغانستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں کہ افغانستان میں امن و امان قائم ہو چکا ہے۔ ہمیں دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے زیادہ سے زیادہ کام اور سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ اور مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔

🦅آرمی چیف کی ذمہ داریاں سمنبھالنے پر جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں🥀سبکدوزش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید ب...
29/11/2022

🦅آرمی چیف کی ذمہ داریاں سمنبھالنے پر جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں🥀

سبکدوزش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا الوداعی خطاب🇵🇰⭐

وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک صدر طیب اردگان کے ہمراہ ملگیم کارویٹ بحری جہاز کی لانچنگ تقریب میں گارڈ آف آنر دیا گیا جو کہ...
25/11/2022

وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک صدر طیب اردگان کے ہمراہ ملگیم کارویٹ بحری جہاز کی لانچنگ تقریب میں گارڈ آف آنر دیا گیا جو کہ پاک ترک شراکت داری کی ٹھوس مثال ہے۔.

24/11/2022

صدر نے آرمی چیف کی سمری پر دستخط کردئیے سرکاری زرائع

Address


Telephone

+923128079767

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Killa Saifullah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share