بند دکان میں کہیں سے گھومتا پھرتا ایک سانپ گھس آیا.
یہاں سانپ کی دلچسپی کی کوئی چیز نہیں تھی اس کا جسم وہاں پڑی ایک آری سے ٹکرا کر بہت معمولی سا زخمی ہو گیا.
گھبراہٹ میں سانپ نے پلٹ کر آری پر پوری قوت سے ڈنگ مارا.
سانپ کے منہ سے خون بہنا شروع ہو گیا. اگلی بار سانپ نے اپنی سوچ کے مطابق آری کے گرد لپٹ کر، اسے جکڑ کر اور دم گھٹ کر مارنے کی پوری کوشش کر ڈالی دوسرے دن جب دکاندار نے ورکشاپ کھولی تو ایک سانپ کو آری کے گرد لپٹے مردہ پایا جو کسی اور وجہ سے نہیں محض اپنی طیش اور غصے کی بھینٹ چڑھ گیا تھا
بعض اوقات غصے میں ہم دوسروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر وقت گزرنے کے بعد ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہم نے اپنے آپ کا زیادہ نقصان کیا ہے.
اچھی زندگی کیلئے بعض اوقات ہمیں
کچھ چیزوں کو
کچھ لوگوں کو
کچھ حوادث کو
کچھ کاموں کو
کچھ باتوں کو
نظر انداز کرنا چاہیئے.
اپنے آپ کو ذہانت کے ساتھ نظر انداز کرنے کا عادی بنائیے، ضروری نہیں کہ ہم ہر عمل کا ایک رد عمل دکهائیں. ہمارے کچھ رد عمل ہمیں محض نقصان ہی نہیں دیں گے بلکہ ہو سکتا ہے کہ ہماری جان بهی لے لیں.
سب سے بڑی قوت۔۔۔قوتِ برداشت ہے
29/03/2024
عورت حیاء کے بغیر نا مکمل ہے ،
اور حیاء پردے کے بغیر ناقص ہے ۔
حیاء اور حجاب دونوں مل کر ایک باکردار
عورت کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس لیے حیاء دار بنیں اور حجاب پہنیں۔
کیونکہ انہی سے آپ کی ذات تکمیل کو پہچنتی ہے
حیاء کے پردوں میں لڑکی ہر روپ سے بہترین لگتی ہے۔
عورت جب مرتی ہــے - تو
اٌسکا نام لـــے کر اِعلان نہي کیا جاتا - بلکـــہ
اٌسکــے گھر کے مرد کی نسبت سے نام لیا جاتا ہــے - کـــہ
فلاں کی بیوی یا بیٹی فوت ہوگئـــی - اس بات سے اندازہ لگائیں
کہ عورت کی عزت اور پردہ کتنا اہم ہے اسلام میں!!!
Be the first to know and let us send you an email when Easy Chemistry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.