
25/07/2025
ہیڈ کانسٹیبل محمد اشتیاق محرر کا خانیوال اچانک تبادلہ قابلِ افسوس ہے (نواں چوک)
محمد اشتیاق ہمجانہ پولیس چوکی نواں چوک کے بہت ہی قابل اور ذمہ دار انسان ہیں جس کا آج اچانک پولیس چوکی نواں چوک سے تبادلہ پولیس لائن خانیوال کر دیا گیا۔
بغیر کسی بھی عوامی شکایت کے یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ ایک اچھے پولیس ملازم کا اچانک تبادلہ کیوں کیا گیا، جبکہ اشتیاق ہمجانہ بہت اچھے انداز سے چوکی نواں چوک کے معاملات سنھبال رہے تھے۔
ان کا پولیس چوکی نواں چوک میں آنے والے تمام سائلین کے ساتھ دوستانہ رویہ پولیس کی اعلیٰ ظرفی کی ایک اہم مثال تھی۔
اشتیاق ہمجانہ کے پاس سے کبھی بھی کوئی سائل مایوس نہیں گیا، وہ عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔
اہلیان نواں چوک کی عوام کا ڈی پی او خانیوال جناب اسماعیل الرحمٰن کھاڑک سے مطالبہ ہے کہ اشتیاق ہمجانہ کو محرر پولیس چوکی نواں چوک بحال کیا جائے اور اگر ان کے خلاف اگر کوئی شکایت ہے تو جلد از جلد صاف و شفاف انکوئری کروائی جائے۔ نوازش ہو گی۔۔۔