Sahja Media House

Sahja Media House ظلم کے خلاف ہم بنیں گے۔۔۔ مظلوموں کی آواز
سہجا میڈیا ہاؤس

10/08/2025

بیس شرفا کے درمیان ایک ظالم اس وقت کامیاب ہوتا ہے جب سب اکیلے ہو جائیں جب سب ایک ساتھ ہو جائیں تو ایسے ظالم زہریلے سانپ کچلے جاسکتے ہیں جرائم پیشہ محدود ہیں پھر شرفا کی اکثریت پر حاوی ہیں ایک دوسرے کا ساتھ دے کر اپنے گلی محلے سے ایسے زہریلے کرداروں کا سر کچل دو اور اپنے گلی محلے کو امن کا گہوارہ بنا دو

10/08/2025

سابق ایچ او کے خلاف الزامات حقیقت کیا ہے

پنجاب پولیس میں چھپے صادق آباد کے دو سابق ایس ایچ اوز سیف ملی . نوید نواز واہلہ گینگ لڑکیوں سے کال کروا کر بندے منگواتے پھر کچے میں ڈاکوؤں سے ویڈیو بنوا کر کروڑوں روپے تاوان لیتے ڈاکوؤں کے سربراہ دو سابق ایس ایچ اوز نکلے افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک کر کورکھ دھندہ کرتے رہے

باغ وبہار روڈ پر کار اور ٹریکٹر میں تصادم ایک شخص زخمی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ گئی
10/08/2025

باغ وبہار روڈ پر کار اور ٹریکٹر میں تصادم ایک شخص زخمی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ گئی

شاہین سکول سہجا کے خلاف سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی خبر کے اصل  پس پردہ حقائق کچھ اور ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل ...
10/08/2025

شاہین سکول سہجا کے خلاف سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی خبر کے اصل پس پردہ حقائق کچھ اور ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر شاہین پبلک سکول کے خلاف ایک خبر شائع ہوئی سکول پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے گئے جن کی حقیقت کچھ یوں ہے کہ ایک زاہد نامی ٹیچر جو کہ گزشتہ ایک سال پہلے شاہیں سکول میں پڑھاتا تھا جو کہ ایک سال سے سکول چھوڑ گیا ہے اور سکول کے ساتھ اس کا کسی قسم کا کوئی تعلق واسطہ نہ ہے ،ٹیچر ایک سال پہلے اور بچی پانچ ماہ سے سکول چھوڑ چکی ہے ،اور اب بچی خانپور کالج میں زیر تعلیم ہے تزاہد نامی سابق ٹیچر جس کا شاہین سکول کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے زاہد نامی ٹیچر کی کہیں سرکاری ادارے میں نوکری ہونے پر بچی نے اسے مبارک باد دی تھی جبکہ بچی نے میٹرک امتحان میں نمایاں پوزیشن لی تو زاہد نے بھی اسے مبارک باد کا میسج بھیجا تو اس کا علم گھر والوں کو ہوا جس پر یہ شور برپا ہوگیا اور یہ میسج ایک دوسرے کو صرف مبارک باد کی حد تک تھا اس معاملے میں سکول کا کیا کردار بنتا ۔یہی میسج گھر والوں نے دیکھا تو انہوں نے اس بات پر براہ راست سکول کو نشانہ بناتے ہوئے سنگین نوعیت کے الزامات لگانے شروع کردیے جبکہ اصل حقائق یہ ہیں کہ جس شخص نے بچی کو مبارکباد کا میسج کیا اس کا اس ادارے سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہ ہے کیونکہ وہ شخص گزشتہ ایک سال سے سکول چھوڑ چکا ہے اور بچی بھی پانچ ماہ سے شاہین سکول سے منسلک نہیں رہی اور خانپور کالج میں زیر تعلیم ہے جب یہ دونوں ادارے سے منسلک نہیں تو اس میں شاہین سکول کا نام شامل کرنا بہت بڑی زیادتی ہے اگر سکول میں زیر تعلیم بچوں کے ساتھ سکول میں واقعیہ رونما ہوتا ہے تو ادرا اس کا جواب دے ہوگا لیکن معاملہ اب والدین کی زمہ داری میں شامل ہے اس میں سکول انتظامیہ کا کوئی وجہ واسطہ نہیں لہذا ان معاملات کو سکول کے ساتھ جوڑنا درست عمل نہیں اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین بھی اپنے بچوں کی نگرانی کریں اور اس کو اپنا فرض سمجھیں کہانی کے رخ کو سکول کی طرف موڑنے سے اس ادارے کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔جو سرا سر بدنیتی پر مبنی ہے ۔جبکہ لڑکی والدین زاہد کے گھر گئے جہاں پر زاہد کے والدین نے ان سے اس بات پر معزرت کی اور معاملہ ختم ہوگیا ہے ۔اس معاملے کو مزید طول دینے کی ضرورت نہیں
جام حاجی حسن احمد
ڈپٹی بیورو چیف پاکستان رنگ نیوز پریس کلب سہجہ

جشن آزادی کے اس  موقع پر ہم پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
10/08/2025

جشن آزادی کے اس موقع پر ہم پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

ایران میں ایک خاتون کو 22 سال کے دوران اپنے 11 شوہروں کو قتل کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔ انہوں نے عدالت کے سامنے اعتراف ج...
10/08/2025

ایران میں ایک خاتون کو 22 سال کے دوران اپنے 11 شوہروں کو قتل کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔

انہوں نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے تاہم ابھی تک انہیں سزا نہیں سنائی گئی۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف میں 8 اگست کو شائع ہونے والی خبر کے مطابق 56 سالہ کلثوم اکبری پر الزام ہے کہ انہوں نے منظم طریقے سے زیادہ عمر کے مردوں سے شادیاں کیں اور پھر انہیں ذیابیطس کی ادویات اور صنعتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی زہریلی الکوحل سے موت کے گھاٹ اتار دیا تاکہ حق مہر اور ان کی جائیدادوں پر قبضہ کر سکیں۔

یہ قتل دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک اس لیے بےنقاب نہ ہو سکے کیونکہ متاثرین کی موت ان کی بڑھتی عمر اور پہلے سے موجود بیماریوں کے باعث قدرتی سمجھی جاتی رہیں۔

گرفتاری کے بعد کلثوم اکبری نے تمام قتلوں کا اعتراف کر لیا ہے اور سزا کے انتظار میں ہیں۔

10/08/2025

خان پور : سٹی پھاٹک کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس مسافر ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

خان پور : حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،،، ریلوے حکام

خان پور : تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی

خان پور : روہڑی اور سمہ سٹہ سے امدادی ریلیف ٹرین موقع پر روانہ ہے،،، ریلوے حکام

خان پور : ڈاؤن ٹریک ٹرینوں کی آمد و رفت کے معطل

خان پور : جلد ٹریک کو بحال کر دیا جائے گا،،، ریلوے حکام

10/08/2025

ایسے سانپ پر قابو پانا طاقت کے ساتھ مہارت کا ہونا لازمی ہے

گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو کے ایک غریب نوجوان کے ساتھ انتہائی وحشیانہ سلوک کیا گیا ہے۔ بااثر افراد نے اس نوجوان کی آ...
10/08/2025

گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو کے ایک غریب نوجوان کے ساتھ انتہائی وحشیانہ سلوک کیا گیا ہے۔ بااثر افراد نے اس نوجوان کی آنکھیں ضائع کر دیں اور اس کی زبان کاٹ دی گئی ہے۔

یہ مظلوم نوجوان مرتضیٰ کھوسو ہے، جس کی والدہ نے بڑی محنت اور مشکلات جھیل کر اپنے بیٹے کو تعلیم دلوائی۔ نوجوان نے غربت کے باوجود ہمت نہ ہاری، ایک پرائیویٹ بینک میں نوکری کی، پھر سیفٹی کورس مکمل کیا اور ایک بڑے ادارے میں جوائننگ کے لیے جا رہا تھا۔

لیکن علاقہ کے بااثر افراد کو یہ بات پسند نہ آئی، انہوں نے مرتضیٰ کو اغوا کیا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اس کی دونوں آنکھیں ضائع ہو گئیں اور زبان بھی کاٹ دی گئی۔

اللّٰہ اکبر!

نوجوان کی بیوہ ماں اور اس کا بھائی تھک ہار کر ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو کے پاس انصاف کی فریاد لیے گئے، لیکن ان کی ایف آئی آر تک درج نہیں کی جا رہی!

ہم آئی جی سندھ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں!

اور ہم پوری سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ انسانیت کے ناتے اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں!

انصاف کی آواز بنیں

وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کے مسائل کا موثر حل، موقع پرنادرا ریجنل ہیڈ آفس ملتان کے تحت بہاولپور، بہاولن...
09/08/2025

وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کے مسائل کا موثر حل، موقع پر
نادرا ریجنل ہیڈ آفس ملتان کے تحت بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور لیہ میں 12 تا 15 اگست 2025 کے دوران منعقد کی جانے والی کھلی کچہریوں کا شیڈول

09/08/2025

ظلم ہے کہ بڑھتا ہی جارہا ہے جس کی لپیٹ میں صرف عام آدمی ہے اندھیر نگری چوپٹ راج ۔سرگودھا میں بلدیا والے کیے غریب محنت کش ریڑھی والے پر برس پڑے جیسے ان کے تمام نظام میں یہی روکاوٹ بنا ہوا تھا

09/08/2025

لاہورتھانہ شاہدرہ،معمولی تلخ کلامی،خاتون کی محلے داروں پر فائرنگ کرتے ہوئےویڈیو سامنے آگی،ڈولفن کی کارروائی میاں بیوی گرفتار،اسلحہ برآمد،تھانہ شاہدرہ منتقل،
ڈولفن ٹیم 15 کی کال پر موقع پر پہنچی تھی۔ ترجمان ڈولفن

ڈولفن ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان کی فرار ہونے کی کوشش،موثر حکمت عملی کے تحت راؤنڈ اپ کیا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے دونوں ملزمان شدید فائرنگ کررہے ہیں۔ ترجمان ڈولفن

ملزمان کے قبضہ سے 2 رائفلیں، میگزینز و کارتوس برامد۔ ترجمان ڈولفن

میاں بیوی کوڈولفن نےقانونی کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ کے حوالے کردیا گیا۔

اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پبلک ہراسمنٹ کے زمرے میں آتی ہے،کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد

Address

Near Noor-ul-madaris Shahi Road Sahja
Khanpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahja Media House posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sahja Media House:

Share