سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان باغ ڈیجیٹل میڈیا کلب کی نو منتخب باڈی کو مبارک باد پیش کر رہے ہیں ،
اس موقع پر صدر باغ ڈیجیٹل میڈیا کلب سردار ولید یاسین ڈیجیٹل میڈیا کلب کے ممبران و عہدیداران کے ہمراہ سابق وزیراعظم سے ملاقات کر رہے ہیں ۔۔۔
سردار تنویر الیاس نے باغ ڈیجیٹل میڈیا کلب کی کاوشوں کو سراہا اور مبارکباد پیش کی ۔۔
10/12/2023
توجہ طلب ۔
ایک نیا فراڈ مارکیٹ میں اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ عروج پر ہے لیکن اس فراڈ کو فراڈ بنانے میں اور خود کو لٹانے میں ہماری لالچ کا ہی ہاتھ ہوتا ہے ۔ آج کل کے سوشل میڈیا نے جیسے جیسے بام عروج حاصل کیا فراڈ بھی ساتھ ساتھ ترقی کرتا جا رہا ہے ۔ آج کل کچھ فراڈیے فیک watts app گروپس میں آپکی اجازت کے بغیر آپ کو ایڈ کر لیتے ہیں ۔ اور وہاں بڑی بڑی کمپنیوں کی پراڈکٹ اس دعوے کے ساتھ Share کر رہے ہوتے ہیں اور ان ہی کے گروہ کے دوسرے لوگ ان کی تعریفوں کے ساتھ ساتھ اس بات کی تصدیق بھی کر رہے ہوتے ہیں ۔ ان کا دعویٰ ہوتا ہے کہ ان کے پاس باہر سے سمگل شدہ سامان بہت ہی مناسب ریٹ پر دستیاب ہے ۔ پوچھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ 2 لاکھ روپے کی چیز جس میں مہنگے کیمرے، موبائلز ، فریج، AC اور بے شمار چیزیں جن کی قیمت مارکیٹ میں لاکھوں میں ہے یہاں صرف چند ہزار کی ہے ۔ شرائط یہ ہیں کہ آپ کو 10ہزار یا جتنے بھی اس نے Demand کی ہے ایڈوانس بہیجنے ہوں گے اور بقایاجات کوریئر کمپنی کی رسید Upload کرنے کے بعد ۔ ہمارے اندر کا لالچی یا سادہ لوح کہہ لیں انسان پیسے بھیج کر کچھ دن اس پروڈکٹ کی خیالی طمانیت سے لطف اندوز ہوتا رہتا ہے پھر ایک دن اسکو کوریئر کمپنی کی رسید بھی بھیج دی جاتی ہے جو کہ ہو بہو کوریئر کمپنی کی رسید کی کاپی بذریعہ کمپیوٹر نکالی جاتی ہے اور بقایاجات کی ادائیگی کی تلقین اندر دو ایام کی جاتی ہے ۔ پھر سادہ لوح یا لالچ کا مارا یا متاثرہ شخص کمپنیوں کا رخ کرتا ہے جہاں اسے پتہ چلتا ہے کہ وہ تو لٹ چکا ہے ۔ بلکل اسی طرح کچھ فراڈیوں نے اپنے پیج بنا کر انکیAdvertisement بھی لے رکھی ہوتی ہے بڑے بڑے برینڈ کی مصنوعات کو کراپ کر کے اپنے پیج پر لگاتے ہیں اور کوریئر کمپنیوں کے زریعے Cash on delivery بکنگ کرواتے ہیں جو کھولنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ کوئی لنڈے کی item موصول ہوئی ہے ۔ چونکہ خریدار اور بیچنے والے کے درمیان مائدہ طے پانے کے بعد پراڈکٹ کو کوریئر کمپنی کے زریعے بھیجا جاتا ہے اس لیے کوریئر کمپنی کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہوتا ۔ ان سے لڑائی جھگڑے سے قبل اچھائی اور برائی کو پہچان کر آن لائن Purchasing کریں ۔ میں ایسے درجنوں افراد کو جانتا ہوں جن کے ساتھ ایسا ہو چکا ہے ۔ اس لیے اپنے سادہ لوح لوگوں کو بچانے کے لیے اس پیغام کو کم از کم ہر گھر تک پہچانا ضروری ہے ۔
17/07/2023
گنگا کے دامن سے جولائی کی ایک ڈھلتی شام ۔
01/03/2023
کم عمر جرنلسٹ ، سوشل میڈیا ایکسپرٹ ولید یاسین ذوق سٹوڈیو کے مہمان بنے اور سوشل میڈیا جہاں opportunity ہے وہاں عام آدمی کے لئے threat بھی ہے پر دلچسپ گفتگو کی ۔
02/02/2023
پریس کلب باغ کے صدر سردار شوکت تیمور ذوق سٹوڈیو کے مہمان بنے اور زندگی کے نشیب و فراز کے بارے میں گفتگو کی ۔
20/01/2023
آزاد کشمیر میں سپورٹس کی دنیا کا ابھرتا اسٹار مشہور و معروف کرکٹر،فٹبالر، بیڈمنٹن پلیئر عبد الشکور ذوق سٹوڈیو کے مہمان بنے۔
26/12/2022
سنگل بیڈمنٹن انٹر ڈسٹرکٹ چیلینج ٹورنامنٹ زیر انتظام شیخ عبد الشکور اور فرحان شفیع لون جو کہ محمد حسین دھڑے سپورٹس کمپلیکس باغ میں شروع ہے کے متعلق گفتگو ذوق سٹوڈیو سے۔
18/11/2022
حضرت مولانا پیر سید عطاء اللہ شاہ صاحب خطیب مرکزی جامع مسجد باغ نے علمائے امت سے کہا ہے کہ اولیائے اللہ کے طور طریقوں کو اپناتے ہوئے لوگوں کو حقوق العباد کو اپنی زندگیوں میں لا کر ایثار محبت ہمدردی برداشت اخوت بھائی چارہ کو فروغ دیتے ہونے حسد کینہ بغض عدم برداشت تہمت جیسی بیماریوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہو گا
Be the first to know and let us send you an email when ZOK Studio posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.