Wattan Post / وطن پوسٹ

  • Home
  • Wattan Post / وطن پوسٹ

Wattan  Post / وطن پوسٹ The mission of the Wattan post is to inform the public about those who are not interested in electronic media. Therefore, we stand for 'The Uncensored Media'.

Wattan post is an independent digital media platform of professional journalists who are determined to ensure uncensored reporting in a responsible manner. The people have the right to know the truth and they are conscious enough to decide what is right and what is wrong. Wattan Post is one of the most popular online News portals of Pakistan updating 24/7 with breaking, political, business, entert

ainment, sports, lifestyle and crime news. In these times of ‘voluntary’ and ‘forced’ media blackouts by mainstream television channels, the masses need to know what is happening around them. We believe the freedom has only one responsibility - to be truthful.

17/09/2025

📍 اہم گزارش / توجہ طلب 📍
براہِ کرم شیئر کرنے سے پہلے سوچیں، اور تصدیق ضرور کریں۔
🙏 انسانیت کا تقاضا ہے کہ متاثرین کی آواز بنیں، مگر سچائی اور ذمہ داری کے ساتھ۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ راولپنڈی کے ایک پارلر میں 16 لڑکیوں کو بے ہوش کر کے ان کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔ راولپنڈی لش بیوٹی میں 16 لڑکیوں سے زیادتی کی خبر جھوٹ ہے جو کے سوشل میڈیا پر وائرل کی جا رہی ہے اصل حقیقت کیا ہے پڑھیں
لش بیوٹی پارلر میں افسوس ناک واقعہ ۔۔
کمرشل مارکیٹ ففتھ روڈ پر واقع نجی پارلر پر 9 خواتین بیہوش ہو گئیں ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ، طبی امداد دیتے ہوئے اسپتال منتقل تمام خواتین کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا خواتین جنریٹر کے دھوئیں کے باعث بیہوش ہوئیں زرائع خدارا کسی کی بہن بیٹیوں کو اور کسی کے کاروبار کو تباہ نہ کریں اور اگر کسی کے پاس اس واقعے کے بارے میں معلومات ہیں یا کسی نے اس کے بارے میں کسی معتبر نیوز سورس میں کچھ پڑھا ہے، تو براہ کرم کمنٹس میں یا انباکس میں آگاہ کریں۔یہ واقعہ اگر سچ ہے تو یہ نہایت افسوسناک، شرمناک اور انسانیت سوز ہے، اور حکومتِ پنجاب، راولپنڈی پولیس، اور دیگر متعلقہ اداروں کو فوراً اس کا نوٹس لینا چاہیے اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔لیکن ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ ہم اس خبر کی تصدیق کیے بغیر کوئی حتمی رائے نہ دیں۔
゚videoviralシallシ2025 ゚videoviralシallシ2025lvideo

ایشیا کپ میں تنازع شدت اختیار کر گیا: پاکستان نے میچ ریفری کی موجودگی میں میچ نہ کھیلنے کا اعلان بھارتی ٹیم نے پاکستان ک...
15/09/2025

ایشیا کپ میں تنازع شدت اختیار کر گیا: پاکستان نے میچ ریفری کی موجودگی میں میچ نہ کھیلنے کا اعلان
بھارتی ٹیم نے پاکستان کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے بقیہ میچز کھیلنے سے مشروط انکار کر دیا ہے، اور واضح کیا ہے کہ اگر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو فوری طور پر ہٹایا نہ گیا تو قومی ٹیم ایشیا کپ میں مزید کوئی میچ نہیں کھیلے گی۔
آئی سی سی کو باضابطہ شکایت
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو میچ ریفری کے خلاف باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ بورڈ کا مؤقف ہے کہ میچ ریفری نے نہ صرف آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق بلکہ ایم سی سی کے قوانین کی بھی خلاف ورزی کی۔چیئرمین پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا:
ہم نے آئی سی سی کو شکایت جمع کرا دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اینڈی پائیکرافٹ کو فوری طور پر ایشیا کپ کے فرائض سے ہٹایا جائے۔
بھارتی ٹیم کا غیر روایتی رویہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک-بھارت میچ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نے تنازع کو مزید ہوا دی۔ بھارت کی جیت کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا اور اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کی۔پاکستان ٹیم کے ترجمان کے مطابق، ٹاس کے وقت بھی میچ ریفری نے دونوں کپتانوں کو ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت کی تھی، جو غیر معمولی اور حیران کن عمل تھا۔
پاکستانی کپتان کا احتجاج :اس رویے کے ردعمل میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم نے جیت کے بعد میدان سے فوراً باہر نکل کر ڈریسنگ روم کا رخ کیا، جبکہ پاکستانی کھلاڑی میدان میں موجود رہے۔
سوریا کمار یادیو کا متنازع بیان بعد ازاں، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے اپنی پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں ایک متنازع بیان دیتے ہوئے کہا:
ہم اپنی فتح کو پہلگام واقعے کے نام کرتے ہیں، یہ جیت بھارتی آرمی کے لیے تحفہ ہے۔یہ بیان کھیل کو سیاست سے جوڑنے کے مترادف سمجھا جا رہا ہے، جس پر کرکٹ حلقوں اور شائقین نے شدید ردعمل دیا ہے۔
پاکستان کے ہیڈ کوچ کا ردعمل
پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بھارتی ٹیم کے رویے کو "انتہائی مایوس کن" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا:
ہم میچ کے بعد مصافحہ کے لیے تیار تھے، لیکن بھارتی کھلاڑی بنا ہاتھ ملائے میدان سے باہر چلے گئے۔ اسی لیے ہم نے سلمان علی آغا کو اختتامی تقریب میں نہیں بھیجا۔
بھارتی کھلاڑیوں کے خلاف شکایت درج
پاکستان ٹیم انتظامیہ نے آئی سی سی کو بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کے خلاف شکایت بھی جمع کرا دی ہے، جس میں تفصیلاً ذکر کیا گیا ہے کہ کپتان اور دیگر کھلاڑیوں نے میچ کے آداب اور کھیل کی روایات کو نظر انداز کیا۔
ممکنہ جرمانے
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے بھی بھارتی ٹیم پر جرمانے عائد کیے جانے کا امکان ہے، خاص طور پر میچ کے بعد مصافحہ نہ کرنے اور متنازع بیانات کی بنیاد پر۔
پاکستان نے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے تک میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی سی سی اور اے سی سی کو باضابطہ شکایات جمع کرا دی گئی ہیں۔بھارتی کپتان کا بیان اور رویہ شدید تنقید کی زد میں ہے۔
پاکستان ٹیم کے کوچ اور کپتان نے بھارتی رویے پر احتجاج کیا ہے۔










خیبرپختونخوا: دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر ایس ایچ اوز کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردی...
15/09/2025

خیبرپختونخوا: دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر ایس ایچ اوز کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں پولیس افسران کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے حساس اضلاع کے ایس ایچ اوز کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں یہ گاڑیاں ان علاقوں کو دی جائیں گی جہاں دہشت گردی کے خطرات زیادہ ہیں۔حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پولیس اہلکاروں کو گشت کے دوران ٹارگٹ کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جن میں متعدد ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف جدید اقدامات
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق:
ہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو جدید سہولیات سے لیس کیا گیا ہے تاکہ وہ مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان حکومت سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ بارڈر سیکیورٹی اور مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے دیرپا حل نکالا جا سکے۔
پولیس کے اندر احتساب کا عمل
دوسری جانب پشاور پولیس میں کرپشن اور جرائم پیشہ عناصر سے روابط رکھنے کے الزام میں چھ ایس ایچ اوز، ایک چوکی انچارج اور ایک جونئیر کلرک کو معطل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق:
ناقص کارکردگی پر چھ ڈی ایس پیز اور 11 ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔جبکہ بہتر کارکردگی پر متعدد افسران کو توصیفی اسناد بھی دی گئی ہیں۔سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا تھا: پولیس میں کرپٹ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ عوام کی خدمت ہمارا اصل مقصد ہے اور اسی وژن کے تحت سزا و جزا کا عمل تیز کیا جا رہا ہے۔
بلٹ پروف گاڑیاں کیوں ضروری؟
پولیس حکام کے مطابق دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر گشت کے دوران بلٹ پروف گاڑیوں کی فراہمی نہایت ضروری ہے، تاکہ حملوں کی صورت میں فوری ردعمل دیا جا سکے اور اہلکاروں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔ #خیبرپختونخوا

#دہشتگردی





اِنّا لِلّٰهِ وَإِنّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنسوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے   پاکستان کے معر...
15/09/2025

اِنّا لِلّٰهِ وَإِنّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْن
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
پاکستان کے معروف سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ یہ افسوسناک خبر پیر 15 ستمبر کی صبح احمد شاہ کے تصدیق شدہ فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی، جس کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ، شرارتی انداز اور دل موہ لینے والی ویڈیوز کے باعث لاکھوں پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر چکے تھے۔ وہ اکثر احمد شاہ کے ہمراہ نجی ٹی وی چینلز کی رمضان ٹرانسمیشنز اور مختلف پروگرامز میں شرکت کرتے نظر آتے تھے۔ ان کے کئی کلپس، خاص طور پر "پیچھے تو دیکھو" جیسے معصوم جملے، سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں۔
انتقال کی وجہ:
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تفصیلات کے مطابق عمر شاہ کو انتقال سے قبل الٹی (Vomiting) ہوئی تھی، جو ان کے پھیپھڑوں (Lungs) میں چلی گئی، جس سے ان کا آکسیجن کا نظام متاثر ہوا۔ بعد ازاں انہیں کارڈیک اریسٹ (دل کا دورہ) ہوا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔
معروف اینکر وسیم بادامی نے بھی اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی، جس کے بعد ان اطلاعات کو مزید تقویت ملی۔
عوامی ردعمل:
مداحوں، فالوورز اور شوبز شخصیات نے عمر شاہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین نے پوسٹس شیئر کرتے ہوئے عمر شاہ کے لیے دعائیں کیں اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
پوسٹ میں لکھا گیا:
ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔ براہِ کرم ان کے لیے دعا کریں اور ہمارے خاندان کو اس ناقابلِ تلافی صدمے پر صبر عطا ہونے کی دعا دیں
گزشتہ برس جولائی میں عمر شاہ کی آنکھوں کی موتیا کی سرجری بھی ہوئی تھی، تاہم اُن کے حالیہ انتقال کا اس سے کوئی براہ راست تعلق فی الحال سامنے نہیں آیا۔
اللہ تعالیٰ عمر شاہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے والدین و اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین۔




سنٹرل کرم: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک، بھارتی امدادی تنظیم کے تھیلے برآمدسنٹرل کرم (نمائندہ خصوصی) – خی...
15/09/2025

سنٹرل کرم: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک، بھارتی امدادی تنظیم کے تھیلے برآمد

سنٹرل کرم (نمائندہ خصوصی) – خیبر والی نالہ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی، جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ کارروائی میں دو دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے جبکہ تین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

فورسز کے مطابق، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اور کچھ تھیلے برآمد ہوئے، جن پر "NDRF INDIA" کی واضح تحریر درج تھی۔ یہ تحریر ایک ممکنہ بیرونی معاونت کی طرف اشارہ کرتی ہے، جس پر سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

"NDRF" دراصل نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس ہے، جو بھارت کی قدرتی آفات سے نمٹنے والی سرکاری ایجنسی ہے۔ ایسے تھیلوں کی موجودگی سے اس شبہ کو تقویت ملی ہے کہ دہشت گردوں کو بیرونی سرپرستی حاصل ہو سکتی ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نہ صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم کامیابی ہے بلکہ اس میں سامنے آنے والے شواہد علاقائی سلامتی کے حوالے سے بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔

علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اور ان کے روابط کی چھان بین کی جا رہی ہے۔





خیبر: طورخم بارڈر پر اے این ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آنے والے شہد کی مکھیوں کے ٹرک سے 17.5 کلو ہیروئن ...
15/09/2025

خیبر: طورخم بارڈر پر اے این ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آنے والے شہد کی مکھیوں کے ٹرک سے 17.5 کلو ہیروئن اور 4.5 کلو آئس برآمد کر لی، جس کی مالیت تقریباً 24 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔ منشیات ٹرک کے ایکسل شافٹ میں بنائے گئے خفیہ خانے سے برآمد ہوئیں۔ ڈرائیور مومند اکرام، ساکن ننگرہار، کو موقع پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اے این ایف کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملک کو منشیات اسمگلنگ کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

14/09/2025

🔴 Pakistan vs India asia cup 6th t20 𝗟𝗶𝘃𝗲 𝗠𝗮𝘁𝗰𝗵 𝗧𝗼𝗱𝗮𝘆 𝟮𝟬𝟮𝟱🔴 PAK 𝗟𝗶𝘃𝗲 𝗠𝗮𝘁𝗰𝗵 𝗧𝗼𝗱𝗮𝘆 𝟮𝟬𝟮𝟱India vsPakistan today . Today, live

امریکہ کو چین سے مسئلہ کیوں ہے؟دنیا اس وقت ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے جہاں امریکہ کی دہائیوں پر محیط بالادستی کو چین کی تیز...
14/09/2025

امریکہ کو چین سے مسئلہ کیوں ہے؟
دنیا اس وقت ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے جہاں امریکہ کی دہائیوں پر محیط بالادستی کو چین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی طاقت سخت چیلنج کر رہی ہے۔ چین نے نہ صرف اپنی معیشت کو مستحکم کیا ہے بلکہ ان شعبوں میں بھی عالمی اجارہ داری قائم کر لی ہے جن پر جدید دنیا کا مستقبل منحصر ہے۔ یہی وہ بنیادی وجہ ہے کہ امریکہ کو چین سے سب سے بڑا مسئلہ ہے:
چین کے عالمی غلبے والے 10 بڑے شعبے

1 نایاب معدنیات (Rare Earth Mining)
دنیا کی اسٹریٹجک صنعتیں — دفاعی ٹیکنالوجی، الیکٹرونکس اور خلائی پروگرام — ان معدنیات پر انحصار کرتی ہیں۔ چین ان کی عالمی پیداوار کا تقریباً 70٪ فراہم کرتا ہے۔

2 نایاب معدنیات کی پراسیسنگ (Rare Earth Processing)
محض نکالنا ہی نہیں بلکہ پراسیسنگ میں بھی چین کا قبضہ ہے۔ دنیا کی 90٪ سے زائد پراسیسنگ چین میں ہوتی ہے، جس سے امریکہ سمیت باقی دنیا اس پر انحصار کرنے پر مجبور ہے۔

3 شمسی پینل پیداوار (Solar Panels)
گرین انرجی کے مستقبل میں سب سے زیادہ اہمیت رکھنے والے شعبے میں چین کی برتری شاندار ہے۔ دنیا کے 80–85٪ شمسی پینل چین میں بنتے ہیں۔

4 عالمی مینوفیکچرنگ آؤٹ پٹ (Global Manufacturing)
چین کو بجا طور پر "دنیا کی فیکٹری" کہا جاتا ہے۔ عالمی مینوفیکچرنگ میں اس کا حصہ تقریباً 29٪ ہے۔

5 الیکٹرانکس برآمدات (Electronics Exports)
کمپیوٹرز، فونز اور دیگر آلات کی عالمی برآمدات میں چین کا حصہ 33٪ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہر تین میں سے ایک الیکٹرانک پراڈکٹ چین سے آتی ہے۔

6 ذاتی کمپیوٹرز کی پیداوار (PCs)
دنیا بھر میں استعمال ہونے والے ذاتی کمپیوٹرز کا تقریباً 90.6٪ چین میں تیار ہوتا ہے۔ HP، Dell اور Lenovo جیسے بڑے برانڈز بھی چینی فیکٹریوں پر انحصار کرتے ہیں۔

7 اسمارٹ فونز کی پیداوار (Smartphones)
دنیا کے 70.6٪ اسمارٹ فونز چین میں بنائے جاتے ہیں۔ Apple اور Samsung بھی اپنی بڑی پروڈکشن چین سے کراتے ہیں۔

8 ایئر کنڈیشنرز کی پیداوار (Air Conditioners)
گھریلو اور صنعتی سطح پر دنیا کے تقریباً 80٪ ایئر کنڈیشنرز چین میں تیار ہوتے ہیں۔

9 لیتھیم آئن بیٹریاں (Lithium-ion Batteries)
برقی گاڑیوں اور جدید آلات کی بنیاد یہی بیٹریاں ہیں۔ ان کی عالمی پیداوار میں چین کا حصہ تقریباً 77٪ ہے۔ Tesla سمیت دنیا کی بڑی کمپنیاں ان بیٹریوں کے لیے چین پر انحصار کرتی ہیں۔

10 اسٹیل پیداوار (Steel Production)
بنیادی صنعت اور تعمیرات کا لازمی عنصر۔ دنیا کے تقریباً 54٪ اسٹیل چین تیار کرتا ہے۔
..........
چین کی سائنسی تحقیق اور یونیورسٹیز: عالمی اسٹیج پر تیز اُبھار
1) Nature Index: چینی اداروں کی نمایاں برتری

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (CAS) 2025 کی عالمی فہرست میں نمبر 1 ہے۔ پہلی دس پوزیشنز میں چین کی متعدد جامعات/ادارے شامل ہیں: USTC، ژی جیانگ، بیجنگ یونیورسٹی، UCAS، سنگھوا، نانجنگ اور شنگھائی جیاؤ ٹونگ — یہ سب 2024 کے مقابلے میں شیئر میں نمایاں اضافہ دکھاتے ہیں۔

اگر صرف چین کے اندر کی درجہ‌بندی دیکھی جائے تو 2025 میں CAS کے بعد پیکنگ یونیورسٹی، سنگھوا یونیورسٹی، ژی جیانگ یونیورسٹی اور SJTU تیزی سے اوپر آئے ہیں (Nature/Science مجموعہ)، جس سے فزکس، کیمسٹری، لائف سائنسز اور ارتھ سائنسز میں مضبوطی ظاہر ہوتی ہے۔

2) عالمی یونیورسٹی رینکنگز میں پیش رفت

ٹائمز ہائر ایجوکیشن (THE) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں:

سنگھوا 12ویں، پیکنگ 13ویں، فودان =36ویں، ژی جیانگ =47ویں، SJTU 52ویں، USTC =53ویں— یہ پچھلے برسوں کے مقابلے میں مسلسل اوپر کی سمت کا رجحان ہے۔

QS ایشیا 2025 میں پیکنگ یونیورسٹی #1 رہی، جو خطے میں چینی اداروں کے اثر و رسوخ کی علامت ہے۔

3) تحقیق پر سرمایہ کاری (R&D) اور حجمِ پیداوار

چین کا R&D خرچ 2024 میں 3.613 ٹریلین یوآن تک پہنچا (سال بہ سال 8.3% اضافہ)؛ R&D شدت 2.68% آف GDP۔ یہ مستقل پالیسی سپورٹ اور لیب انفراسٹرکچر کی توسیع کو ظاہر کرتا ہے۔

عالمی سائنسی اشاعتوں میں چین کا حصہ اور اثر نمایاں بڑھا ہے؛ نیشنل سائنس فاؤنڈیشن (NSF) کے مطابق چین بیس برس میں ہائیلی سائٹڈ مضامین کے حصے میں مسلسل اضافہ لا رہا ہے، جبکہ امریکہ کا تناسب کچھ کم ہوا ہے۔

4) ہائی امپیکٹ ریسرچ: Highly Cited Researchers (Clarivate)

Clarivate HCR 2024 کے مطابق مین لینڈ چین 1,405 محققین (20.4%) کے ساتھ دنیا میں #2 ہے— امریکہ کے بعد؛ CAS (308) دنیا کی #1 تنظیم رہی، اور سنگھوا (92) ٹاپ اداروں میں شامل ہے۔ یہ “ٹیلنٹ ڈینسٹی” اور تحقیقی معیار دونوں کی علامت ہے۔

5) شعبہ جاتی ہاٹ اسپاٹس اور اثر

مٹیریلز سائنس، کیمسٹری، فزکس، ای آئی/ڈیٹا سائنس، بیٹری/انرجی اسٹوریج میں چینی لیبز کی شراکت تیزی سے بڑھی ہے؛ Nature/Springer کے رواں تجزیات میں AI اشاعتیں اور حوالہ جات بھی چین کی مضبوط پوزیشن دکھاتے ہیں۔

امریکہ کے خدشات:

امریکہ کے لیے یہ صورتحال صرف معاشی نہیں بلکہ اسٹریٹجک اور سیکیورٹی چیلنج بھی ہے:
معاشی برتری: امریکی کمپنیوں کو عالمی مارکیٹ میں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔
ٹیکنالوجی پر انحصار: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کے اہم خام مال کے لیے چین کا محتاج ہے۔
فوجی و دفاعی خدشات: نایاب معدنیات اور الیکٹرانکس کے بغیر جدید ہتھیار ممکن نہیں، اور یہ سب چین کے ہاتھ میں ہے۔
عالمی اثرورسوخ: چین کی بیلٹ اینڈ روڈ پالیسی اور سرمایہ کاری امریکہ کے روایتی اتحادیوں کو بھی اس کے قریب لا رہی ہے۔

چین نے صرف ترقی نہیں کی بلکہ دنیا کو اپنے اوپر انحصار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ امریکہ کے لیے یہ سب سے بڑی پریشانی ہے کہ وہ پہلی بار کسی ایسے حریف کے سامنے کھڑا ہے جس کی طاقت محض فوجی نہیں بلکہ معاشی، تکنیکی اور صنعتی میدانوں میں بھی غالب ہے۔

چترال کے سپاہی اظہرالدین کا شاندار کارنامہ، سنائپر مقابلے میں پہلی پوزیشنچترال: چترال سکاؤٹس کے جوان سپاہی اظہرالدین نے ...
14/09/2025

چترال کے سپاہی اظہرالدین کا شاندار کارنامہ، سنائپر مقابلے میں پہلی پوزیشن

چترال: چترال سکاؤٹس کے جوان سپاہی اظہرالدین نے ایف سی نارتھ کے مابین ہونے والے سنائپر مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ یہ مقابلے شاکس میں منعقد ہوئے جن میں پاک آرمی اور ایف سی کے جوانوں نے شرکت کی۔

اظہرالدین نے شاندار نشانہ بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 میں سے 47.75 نمبر حاصل کیے اور سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ان کی اس کامیابی پر انہیں انعامات سے بھی نوازا گیا۔

اظہرالدین کا تعلق چترال کے علاقے شیشیکوہ کھاشینڈیڑ سے ہے۔ اب وہ ملکی سطح پر ہونے والے سنائپر مقابلوں میں بھی حصہ لیں گے اور چترال سمیت پورے ملک کا نام روشن کریں گے۔

14/09/2025

🔴 Pakistan vs India asia cup 6th t20 𝗟𝗶𝘃𝗲 𝗠𝗮𝘁𝗰𝗵 𝗧𝗼𝗱𝗮𝘆 𝟮𝟬𝟮𝟱
🔴 IND vs PAK 𝗟𝗶𝘃𝗲 𝗠𝗮𝘁𝗰𝗵 𝗧𝗼𝗱𝗮𝘆 𝟮𝟬𝟮𝟱
India vs Pakistan live match today
Date & Time: SUNDAY, 14 September 2025
Live Match today Highlights. Cri.cket Live Match Today, ptv sports live

سعودی عرب میں سکولوں سرکاری دفاتر اور مختلف شعبوں کے فیکٹریوں سے قیمتی کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
20/08/2025

سعودی عرب میں سکولوں سرکاری دفاتر اور مختلف شعبوں کے فیکٹریوں سے قیمتی کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wattan Post / وطن پوسٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share